حق کی طرف رجوع
رکن
- شمولیت
- ستمبر 12، 2013
- پیغامات
- 143
- ری ایکشن اسکور
- 227
- پوائنٹ
- 40
موبائل فون پر کیمرہ کا شامل ہونا کیا کم تھا کہ بقایا قیامت ویڈیو آپشن (Video Option) ڈھا رہا ہے :
کئی بار تو لوگوں کو علم تک نہیں ہوتا کہ انکی تصویر کب اتاری گئی یا ویڈیو بنا لی گئی ، ہم تو بس جہاں مجمع لگا دیکھا، نکالا اپنا موبائل اور کسی ماہر کیمرہ مین کی طرح جٹ گئے کام میں ، ایسے ایسے احمق موجود ہیں کہ جواور کچھ نہ ملے تو لوگوں کی گھریلو لڑائی تک کی ویڈیو بنا کر مصالحے دار ٹائٹل کے ساتھ پوسٹ کر دیتے ہیں جہاں کہیں کوئی مرد اپنی بیوی کو مار رہا ہے تو کہیں بیوی خاوند کو پٹوا رہی ہے ، کہیں کوئی نادان لڑکیاں اپنی عزت نیلام کرنے ڈیٹس پر ہیں
جو لوگ ایسی گھٹیا پوسٹس کرتے ہیں وہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آج وہ کسی کا تماشا بنا رہے ہیں تو کل کو انکا اپنا تماشا بھی بن سکتا ہے !!!
یہ پوسٹ کرنے کا خیال مجھے اسلئے آیا کہ کل ایک پوسٹ نظر سے گزری جس کا ٹائٹل پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے :@
ٹائٹل تھا "" بھارت میں ایک اور ریپ۔ اس خبر کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلا دو پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے والے بھارت کا اصلچہرہ دنیا کو دکھا دو ""
مسلم ہوں یا غیر مسلم ، میرے نزدیک سب بہنوں، بیٹیوں کی عزت میری اپنی بہن، بیٹیوں کی طرح برابر اہم ہے ،اسی سوچ کے ساتھ میں نے وہاں کومنٹ کیا کہ محترم ایڈمن بھائی، خدارا ایسی پوسٹ نہ کیا کریں ، مائیں ، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں ،
اسلام پردہ داری کا حکم دیتا ہے ، آج آپ کسی کا پردہ رکھو گے تو حشر میں آپ کا پردہ رکھا جائے گا !
وہاں پر موجود لوگوں نے بھی میری بات سے اتفاق کیا ، ایڈمن بھائی پر اثر کیا ہونا تھا ، محترم بھائی نے وہی پوسٹ 3 بار اور کر دی
دوستو یہ ایک غلط طرز فعل ہے ، برائی کو ختم کرتے ہیں ، بھیلاتے نہیں !!! برائی کو پھیلا کر ہم بھی گناہ میں شریک ہو جاتے ہیں !!!
ذرا سوچئے کہ اگر اس معصوم کی جگہ ہماری اپنی بہن، بیٹی ہوتی تو کیا تب بھی ہمارا رد عمل یہی ہو گا ؟؟؟
اسلام پیار اور امن کا دین ہے ، اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ برے انسان سے اتنا پیار سے پیش آؤ کہ اسے اپنے گناہ کا خود احساس ہو جائے اور وہ گناہوں سے توبہ کر لے !
آپ شوق سے استعمال کریں موبائل مگر کسی کی عزت اچھالنے کیلئے نہیں ، اچھے کاموں کی خبر ، تصاویر بھی بنائیں اور ویڈیو بھی تاکہ دوسروں کو اچھائی کی ترغیب مل سکے !
" شائد کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات !"
الله پاک ہم سب کو ہدایت دے. آمین ثم آمین
- موبائل فون پر کیمرہ کا شامل ہونا کیا کم تھا کہ بقایا قیامت ویڈیو آپشن (Video Option) ڈھا رہا ہے ،
- بس کہیں بھی کچھ بھی ہوتا نظر آئے ، ہر صاحب موبائل اس آپشن (Video Option) کا استعمال کرنا اپنا فرض اولین سمجھتا ہے !
- اور پھر اس ویڈیو کو (U Tube) اور انٹر نیٹ پر ایسے اپلوڈ کیا جاتا ہے جیسے کوئی معرکہ مارا ہو !
- دوستو ٹیکنالوجی کی ترقی دنیا کا حصہ ہے ، مگر کسی بھی چیز کا صحیح یا غلط استعمال ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے !