lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
خلیل الرحمن جاوید صاحب لکھتے ہیں کہ:
حضرت عمرو بن عاص رضی الله عنہ کی وصیت فرمانِ نبوی صلی الله علیہ وسلم کے عین مطابق تھی کیونکہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا بھی یہی حکم ہے قبر کے پاس اتنی دیر تک کھڑے ہو کر میت کی ثابت قدمی کی دعا کرتے رہو جتنی دیر میں اونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت کاٹا جاتا ہے -
(پہلازینہ: صفحہ ١٩٠، ١٩١)
یہ بات کس صحیح حدیث میں نبی صلی الله علیہ وسلم سے روایت کی گئی ہے - یہ @اسحاق سلفی بھائی بتایں گے -
عصرِ حاضر کے ایک مشہور و معروف عالم
محمد بن صالح بن محمد العثيمين
اپنے فتوی میں کہتے ہیں کہ:هذا أوصى به عمرو بن العاص رضي الله عنه فقال: "أقيموا حول قبري قدر ما تنحر جزور ويقسم لحمها"، لكن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لم يرشد إليه الأمة، ولم يفعله الصحابة رضي الله عنهم فيما نعلم
ترجمہ: یہ عمرو بن العاص رضی الله عنہ نے وصیت کی پس کہا میری قبر کے اطراف اتنی دیر کھڑے رہنا جتنی دیر میں اونٹ ذبح کیا جائے اور اس کا گوشت تقسیم کیا جائے - لیکن نبی صلی الله علیہ وسلم نے نہ ہی اسکی نصیحت امت کو کی ، نہ صحابہ رضی الله عنہم نے ایسا کیا جیسا ہمیں پتا ہے -
(مجموع فتاوى ورسائل العثيمين: کتاب الجنائز: باب: بعد دفن الميت هناك حديث ، جلد ١٧ ، صفحہ ٢١٨ ، دار الوطن - دار الثریا)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Last edited by a moderator: