مسند احمد ،کا میرے علم میں تو ایک ہی ترجمہ ہے ،
مترجم ظفر اقبال ہیں ،جسے مکتبہ رحمانیہ نے شائع کیا ہے ،
اور مسنداحمد فقہی ترتیب کے ساتھ " الفتح الربانی " کی شکل میں بھی محدث لائبریری میں موجود ہے جس کا ترجمہ علمائے اہل حدیث نے کیا ہے ،اور اس ساتھ مختصر فوائد اور تخریج بھی ہے، اس میں مکررات اور اسانید حذف کردی گئی ہیں ،عام آدمی کیلئے یہ بہت مفید ہے۔
اور
مسند حمیدی بھی رحمانیہ والوں کی ،جس کا لنک آپ ہی نے فورم پر دیا تھا ،
ویسے ہم سب کو شیخ زبیر علی زئی ؒ کی تخریج کے ساتھ مسندحمیدی کا انتظار تھا جسے مکتبہ اسلامیہ لاہور نے شائع کرنا تھا ،
اب علم نہیں کہ شائع ہوئی یا نہیں !