عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,647
- ری ایکشن اسکور
- 9,999
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے کہ جو پوری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے ۔ قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پر مشتمل ہے مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان رحمہ اللہ کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی رحمہ اللہ کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ موضوعات قرآن‘‘ محترم عامر ندیم خان صاحب کی مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں ہر قسم کی فرقہ بندیوں اور قرآن و حدیث میں کسی بھی قسم کے ردو بدل سے بہت دور رہتے ہوئے قرآن کریم کے 200 سے زائد مختلف موضوعات کو 1900 قرآنی آیات 1900 صحیح احادیث اور 910 تفسیری ہینڈنگز کے ذریعے کھول کر بیان کر دیا ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع میں منفرد کتاب ہے۔شیخ الحدیث مولانا محمد رمضان سلفی حفظہ اللہ (صاحب منحۃ الباری شرح صحیح البخاری ) کے تائیدی تزکیہ سے کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین (م۔ا)