السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جو جو تاویلات آپ لوگ محدثین کے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے گھڑی گئی احادیث کے نقل کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں نا ذرا انہی تاویلات میں سے کچھ عنوانات تلاش کر لیجیے.
وہاں ہزار تاویلیں ہوتی ہیں جہاں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی جانب الٹی سیدھی باتیں منسوب کی جا رہی ہوتی ہیں.
... شرم تم کو مگر نہیں آتی.
محدثین کی روایت کردہ وہ من گھڑنت احادیث جن سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب الٹی سیدھی باتیں منسوب ہوتی ہیں، اسی کے روحانی آبا اجداد کی گھڑنت ہے!
نہ ان کو شرم آئی تھی، نہ اس کو شرم آتی ہے!
میں کافی عرصہ تک اس خیال کاقائل تھا کہ علماء حضرات ، ان صاحب کی اصلاح کریں گے، یہ لوگوں کو بھلائی طرف دعوت بھی دیتا ہے، ان شاء اللہ یہ محتاط ہو جائے گا، اور قصہ گوئی چھوڑ دے گا!
مگر یہ تو اس قصہ گوئی میں مزید بڑھتے ہی چلا جا رہا ہے!
میری خواہش ہے کہ مولانا تقی عثمانی اور مولانا رفیع عثمانی جیسے سنجیدہ مزاج علمائے دیوبند اس سے خصوصی ملاقات کرکے اسے سمجھائیں!
@اشماریہ بھائی!
میں واقعی آپ سے معاونت طلب کرتا ہوں!
کہ عنوان کو کن الفاظ میں تبدیل کروں کہ میرا مدعا بھی قائم رہے اور کلام کی شدت و سختی بھی کم ہو جائے!