• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مہربانی کر کے میری پریشانی کو حل کریں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
مہربانی کر کے میری پریشانی کو حل کریں

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔

اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے آمین

مجھے اپنا پاسورڈ ہی بھول گیا تھا جس کی وجہ پورا رمضان حاضر نہ ہو سکا اُس کےلیے معذرت۔ پھر ایک دن زاہد بن فیض بھائی سے درخواست کی تھی کہ میرا پیغام پہنچا دیں پھر مجھے فورم کی طرف پیغام موصول ہوا اس سے پہلے کہ میں دیئے گئے لنکس اوپن کرتا ایک بار پھر تکے لگائے تو پاسورڈ لگ گیا اُففففففففففففففففففففففففففففففففف

مجھے اس فورم پر لکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے مطلب جب میں‌کچھ ٹائپ کرتا ہوں تو ٹائپ ہوتا ہی نہیں ہے مجھے کسی دوسرے فورم پر جا کر ٹائپ کرنا پڑتا ہے پھر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ میری پریشانی کو حل کیا جائے کہ مجھے اب کیا کرنا چاہیے کہ جس سے یہ مسئلہ حل ہو جائے​
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
مجھے اس فورم پر لکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے مطلب جب میں‌کچھ ٹائپ کرتا ہوں تو ٹائپ ہوتا ہی نہیں ہے مجھے کسی دوسرے فورم پر جا کر ٹائپ کرنا پڑتا ہے پھر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ میری پریشانی کو حل کیا جائے کہ مجھے اب کیا کرنا چاہیے کہ جس سے یہ مسئلہ حل ہو جائے
اپنی ونڈو میں اردو کی بورڈ انسٹال کریں اور فورم میں لکھتے وقت انگلش کی جگہ اردو کی آپشن سلیکٹ کر لیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اپنی ونڈو میں اردو کی بورڈ انسٹال کریں اور فورم میں لکھتے وقت انگلش کی جگہ اردو کی آپشن سلیکٹ کر لیں تو یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
بھائی جان اگر کی بورڈ انسٹال کرنے کا مسئلہ ہوتا تو باقی فورمز پر کیوں ایزیلی ٹائپ ہو رہا ہے۔ انگلش بھی سلیکٹ کر کے دیکھا اور اردو بھی کچھ بھی لکھا نہیں جاتا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
آپ براؤزر کون سا استعمال کر رہے ہیں؟
اگر ایسا کوئی عمومی مسئلہ ہوتا تو یقیناً کسی اور یوزر کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہوتا۔ آپ کے پاس یا تو جاوا اسکرپٹ وغیرہ کا کوئی مسئلہ ہے اور یا پھر براؤزر کا۔
ایک کام اور کیجئے کہ ایڈیٹر میں دائیں جانب اوپر والی لائن میں سب سے پہلا بٹن جو کچھ A سے ملتا جلتا ہے، اس کو کلک کریں اور پھر ٹائپ کرنے کی کوشش کریں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شاکر بھائی ! جو مسئلہ ساجد تاج بھائی کو درپیش ہے یہی مسئلہ مجھے بھی درپیش ہے لیکن موزیلا فائر فوکس میں۔اس کے لیے مجھے اردو سلیکٹ کرنا پڑتی ہے۔اور جب میں اردو سلیکٹ کرتا ہوں تو الائن لیفٹ Align Left ہو جاتی ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
شاکر بھائی ! جو مسئلہ ساجد تاج بھائی کو درپیش ہے یہی مسئلہ مجھے بھی درپیش ہے لیکن موزیلا فائر فوکس میں۔اس کے لیے مجھے اردو سلیکٹ کرنا پڑتی ہے۔اور جب میں اردو سلیکٹ کرتا ہوں تو الائن لیفٹ Align Left ہو جاتی ہے۔
آپ بھی ایڈیٹر کے اوپر دائیں جانب سب سے پہلے بٹن کو دبا کر اپنا ایڈیٹر موڈ تبدیل کر کے دیکھیں۔ اگر اس سے مسئلہ حل ہوتا ہو تو آپ اپنی پروفائل سے مستقل ایڈیٹر ہی کو بدل لیں تاکہ بار بار یہ بٹن دبانا نہ پڑے۔
 

نجم

رکن
شمولیت
اپریل 18، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
480
پوائنٹ
79
السلام علیکم!
محترم بھائی آپ پہلے یہ سافٹ وئیر انسٹال کیجئے!
سائز : پندرہ ایم بی۔
پاک اردو انسٹالر

جب آپ یہ سافٹ وئیر انسٹال کر لیں گے تو آپ کی ونڈو کے ٹاسک بار میں اس طرح دکھائی دے گا۔ ریسٹارٹ کرنے کے بعد۔

پھر آپ کی بورڈ سے Alt + Shift دبائیں۔ یاد رکھیں۔ ایک بٹن دبانے کے ساتھ hold رکھئے! پھر ساتھ میں دوسرا بٹن دبائیے!
جب آپ ایسا کر لیں گے تو تصویر میں تبدیلی کچھ یوں آئے گی۔

اگر پھر بھی اردو نہ لکھی جائے پھر آپ فورم پہ موجود ان بٹن کو کلک کر کے لکھنے کی کوشش کیجئے!

ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
آپ بھی ایڈیٹر کے اوپر دائیں جانب سب سے پہلے بٹن کو دبا کر اپنا ایڈیٹر موڈ تبدیل کر کے دیکھیں۔ اگر اس سے مسئلہ حل ہوتا ہو تو آپ اپنی پروفائل سے مستقل ایڈیٹر ہی کو بدل لیں تاکہ بار بار یہ بٹن دبانا نہ پڑے۔
بہت شکریہ شاکر بھائی!
ایڈیٹر کا موڈ تبدیل کرنے سے مسئلہ ختم ہو گیا ہے،آپ فورم کا ڈیفالٹ ایڈیٹر موڈ یہی کیوں نہیں سلیکٹ کر دیتے تاکہ بار بار نہ بدلنا پڑے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بہت شکریہ شاکر بھائی!
ایڈیٹر کا موڈ تبدیل کرنے سے مسئلہ ختم ہو گیا ہے،آپ فورم کا ڈیفالٹ ایڈیٹر موڈ یہی کیوں نہیں سلیکٹ کر دیتے تاکہ بار بار نہ بدلنا پڑے؟
بھائی، ہر شخص اپنے یوزر کنٹرول پینل میں اختیارات کی تدوین والے آپشن میں جا کر خود اپنے لئے مناسب ایڈیٹر سلیکٹ کر سکتا ہے۔ بار بار بٹن دبا کر بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
براہ راست لنک یہ ہے:
http://www.kitabosunnat.com/forum/profile.php?do=editoptions

اس صفحہ پر درج ذیل تین آپشن موجود ہیں:
  • بہتر انٹرفیس - مکمل وزی وگ سپورٹ
  • بنیادی ایڈیٹر - ایک سادہ ٹیکسٹ باکس
  • سٹینڈرڈ ایڈیٹر - مزید فارمیٹنگ کے کنٹرول

اپنی مرضی سے ایک ایک چن کر دیکھ لیں، جو مناسب محسوس ہو بس اسے فائنل کر لیں۔
 
Top