• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میران شاہ میں نماز پڑھتے فوجیوں پر خودکش حملہ 5 شہید 33 زخمی !!!

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
محترم متلاشی بھائی محترم عامر بھائی نے مطلقا مندرجہ ذیل بات کہی تھی
نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی مسلمان کر سکتا ہے

آپ سے پہلا سوال
کیا اس اوپر جملے کے مفہوم مخالف سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ جو بھی نمازیوں پر حملہ کرے گا بغیر کوئی وجہ دیکھے اسکی تکفیر کی جانی چاہیے

اب جب یہ ثابت ہو گیا کہ یہ جملہ غلط تھا تو اسی پر میں نے اصلاح کی کوشش کی تھی جو محترم عامر بھائی نے غالبا مان بھی لی ہے آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں آپ باقی بھائیو سے بھی پوچھ سکتے ہیں اللہ آپ کو جزا دے
آپ سے دوسرا سوال
اب اس بات کی اصلاح میں کیسے کرتا اس کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کے علاوہ کوئی طریقہ میرے خیال میں نہیں تھا
1-پہلے اس عمل کو غلط کہتے ہوئے جہاد کے لئے نقصان دہ کہتا
2-اس کے مطلق اطلاق کا رد کرتا
3-مطلق اطلاق کے رد کے لئے مجھے کچھ ایسی باتیں بتانی پڑتی جن پر ان کا اطلاق نہیں ہوتا جیسے پاکستان کی فوج کا نمازیوں کو مارنا

اب محترم بھائی آپ بتائیں میں نے کون سی بات اوپر طریقے کے خلاف کی ہے البتہ اگر میرے پہلے سوال پر ہی آپ کو اعتراض ہے تو پھر میری ساری بات قابل اعتراض ہو سکتی ہے
جہاں تک یہ معاملہ کہ پاکستان کی فوج نے جائز وجہ سے نمازیوں کو مارا ہے اور انھوں نے ناجائز وجہ سے مارا ہے تو ایسی تو اوپر کوئی بحث ہی نہیں ہوئی-بلکہ میں یہی تو عامر بھائی کو کہنا چاہ رہا ہوں کہ مطلقا ایسی بات نہ کرو بلکہ کہو کہ کبھی ناگزیر صورت میں تو مسجد میں نمازیوں پر حملہ کیا جا سکتا ہے مگر بغیر جائز وجہ کے نمازیوں پر حملہ کرنا غلط ہے
آپ ذرا میری پوسٹ دوبارہ نیچے دیکھ لیں اللہ آپ کا اور میرا حامی و ناصر ہو امین
آپ پوسٹ کو دوبارہ دیکھیں وہاں اچھی خاصی خبر لگی ہوئی ہے۔ جس میں خوارجیوں کی طرف سے مسجد پر خود کش حملے کا ذکر ہے۔ تو جو سوال ہے وہ انہی کے متعلق ہے کہ ایسے لوگ مسلمان ہوسکتے ہیں جو مساجد میں نمازیوں پر خودکش حملہ کرتے ہیں؟ لیکن آپ نے بات کو بلکل بدل دیا اور اُن مساجد اور مدارس کو پیچ میں لےآئے جن سے حکومت کے خلاف سرگرمیاں کی جاتی ہیں ایسی مساجد کو گرانا اور ان میں جو خوارجیوں کو مارنا درست ہے۔ اس لئے سوال کو آپ مطلق نہ سمجھیں خبر کے ساتھ مقید سمجھیں۔
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
۔ ہوسکتا ہےمیران شاہ میں بھی۔

خوارجیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے البتہ اپنی خوارجیت کو چھپانے کے لئے مسجد کا اور نماز پڑھنے کا ذکر نہیں کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بعض لوگ ایسے ہی مفروصے گھڑتے رہتے ہیں کہ حکیم جی مساجد اور عوامی مقامات پر حملے نہیں کرتے امریکہ کرتا ہے یا پاکستان کی خفیہ ایجنسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تصویر کی ضرورت تو اب نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔؟
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تو یہاں بھی احباب خبروں کی سرخیوں سے ہی کام چلا رہے ہیں۔۔۔
ابھی تک اس مقام کی یا اُس مسجد کی تصویر منظر عام پر کیوں نہیں آئی۔۔۔
یک نہ شد دوشُد۔۔۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425

محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ میں نے اس جملہ کے متعلق اوپر لکھا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازیوں پر حملہ کرنے والے ہر انسان کی تکفیر لازم ہے اور کہا تھا کہ یہ جذباتی باتیں نہ کریں بلکہ دلائل کی باتیں کریں ورنہ دوسرا سمجھے گا کہ دلائل نہیں ہیں اس لئے جذبات کا سہارا لے رہے ہیں
محترم بھائی اس کو سمجھنے کے لئے دیکھیں کہ یہ استفہام کی مثال ہے استفہام کبھی حقیقی معنی اور کبھی مجازی معنی کے لئے آتا ہے مجازی معنی میں استفہام انکاری، توبیخی، تقریری، وغیرہ آتے ہیں عامر بھائی کے الفاظ استفہام انکاری کے ہیں جیسے ایحب احدکم ان یاکل لحم اخیہ وغیرہ استفہام انکاری ہے یعنی کوئی انسان اپنے بھائی کا گوشت کھانا پسند نہیں کرے گا اب محترم عامر بھائی کا جملہ اس تناظر میں دیکھیں جملہ دوبارہ لکھ رہا ہوں
[h2]نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی مسلمان کر سکتا ہے[/h2]​
یعنی مسلمان ایسا نہیں کر سکتا جس کا مفہوم مخالف ہو گا کہ جو کرے گا وہ کافر ہو جائے گا پس اسکی قید لانا لازمی تھی ورنہ پھر اور بہت سے مسلمان اس میں آ جاتے ہیں
محترم متلاشی بھائی کی قید والی دلیل

محترم بھائی نے کہا کہ اس پر خبر کے ذریعے قید لگائی گئی ہے میں کہتا ہوں یہ غلط ہے ائیے ایک مثال سے سمجھتے ہیں
ایک قصائی مردار کا گوشت بیچتا ہے اور اسکے سامنے دوسرا قصائی برائلر مرغی کا صحیح گوشت بیچتا ہے اب صحیح گوشت بیچنے والے کا ایک دشمن اسکو خراب کرنا چاہتا ہے اور اخبار میں سرخی لگوا دیتا ہے کہ کیا کوئی مسلمان گوشت بیچ سکتا ہے اب اس سرخی کے پیچھے وہ مردار گوشت بیچنے والے کی دکان کی تصویر ہی کیوں نہ لگا دے یہ خبر لگوانا غلط ہو گی خالی تصویر سے کوئی قید نہیں لگائی جا سکتی

میرا سوال تمام بھائیوں سے
محترم متلاشی بھائی کے علاوہ کوئی اور بھائی ہے جو یہ کہے کہ اوپر کے جملے میں تصویر سے قید لگائی جا سکتی ہے تو ان سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس قید کو الفاظ میں ڈھال کر اس جملے سے ملا کر یہاں لکھ دیں تاکہ اس پر بات ہو جائے
علماء سے خاص گزارش اللہ آپ سب کو جزا دے امین
خضر حیات
حافظ عمران الٰہی
 
محترم بھائی میری جماعت کا اور میرا یہ ٹھوس موقف ہے کہ پاکستان میں عوامی مقامات اور مساجد (جہاں فوج وغیرہ نہیں ہوتی) پر حملے نہ اصلی طالبان کرتے ہیں اور نہ پاکستانی ایجنسیاں بلکہ یہ امریکہ اور بھارت اپنے پاکستان میں ایجنٹوں سے کرواتا ہے اس پر آپ ہماری جماعت کے موقف سے متفق نہیں تو یہاں یا علیحدہ تھریڈ کھول کر بات کر سکتے ہیں
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
میرا سوال تمام بھائیوں سے
محترم متلاشی بھائی کے علاوہ کوئی اور بھائی ہے جو یہ کہے کہ اوپر کے جملے میں تصویر سے قید لگائی جا سکتی ہے تو ان سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس قید کو الفاظ میں ڈھال کر اس جملے سے ملا کر یہاں لکھ دیں تاکہ اس پر بات ہو جائے
علماء سے خاص گزارش اللہ آپ سب کو جزا دے امین
خضر حیات
حافظ عمران الٰہی[/quote]
جس ایجنڈے پر آج کل ہمارے یہ مسلمان عمل پیرا ہیں یہی دشمن کی سازش ہے دشمن یہی چاہتا ہے کہ پاکستان میں خانہ جنگی ہو اور عوام فوج اور معاشرہ آپس میں دست و گریبان ہو اسی طرح میڈیا کو بھی بھر پور طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے با وثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ہر مہینے کی پچیس تاریخ باہر سے اچھی خاصی رقم آتی ہے جو اہل میڈیا میں تقسیم ہوتی ہے اخبار مین خبر کا چھپ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے ہمیں ضرورت اس بات کی ہے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی چال کو سمجھیں اور اس کا سد باب کریں ورنہ ہماری داستان تک نہ ہو گی داستانوں مین
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ میں نے اس جملہ کے متعلق اوپر لکھا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازیوں پر حملہ کرنے والے ہر انسان کی تکفیر لازم ہے اور کہا تھا کہ یہ جذباتی باتیں نہ کریں بلکہ دلائل کی باتیں کریں ورنہ دوسرا سمجھے گا کہ دلائل نہیں ہیں اس لئے جذبات کا سہارا لے رہے ہیں
محترم بھائی اس کو سمجھنے کے لئے دیکھیں کہ یہ استفہام کی مثال ہے استفہام کبھی حقیقی معنی اور کبھی مجازی معنی کے لئے آتا ہے مجازی معنی میں استفہام انکاری، توبیخی، تقریری، وغیرہ آتے ہیں عامر بھائی کے الفاظ استفہام انکاری کے ہیں جیسے ایحب احدکم ان یاکل لحم اخیہ وغیرہ استفہام انکاری ہے یعنی کوئی انسان اپنے بھائی کا گوشت کھانا پسند نہیں کرے گا اب محترم عامر بھائی کا جملہ اس تناظر میں دیکھیں جملہ دوبارہ لکھ رہا ہوں
[h2]نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی مسلمان کر سکتا ہے[/h2]​
یعنی مسلمان ایسا نہیں کر سکتا جس کا مفہوم مخالف ہو گا کہ جو کرے گا وہ کافر ہو جائے گا پس اسکی قید لانا لازمی تھی ورنہ پھر اور بہت سے مسلمان اس میں آ جاتے ہیں
محترم متلاشی بھائی کی قید والی دلیل

محترم بھائی نے کہا کہ اس پر خبر کے ذریعے قید لگائی گئی ہے میں کہتا ہوں یہ غلط ہے ائیے ایک مثال سے سمجھتے ہیں
ایک قصائی مردار کا گوشت بیچتا ہے اور اسکے سامنے دوسرا قصائی برائلر مرغی کا صحیح گوشت بیچتا ہے اب صحیح گوشت بیچنے والے کا ایک دشمن اسکو خراب کرنا چاہتا ہے اور اخبار میں سرخی لگوا دیتا ہے کہ کیا کوئی مسلمان گوشت بیچ سکتا ہے اب اس سرخی کے پیچھے وہ مردار گوشت بیچنے والے کی دکان کی تصویر ہی کیوں نہ لگا دے یہ خبر لگوانا غلط ہو گی خالی تصویر سے کوئی قید نہیں لگائی جا سکتی

میرا سوال تمام بھائیوں سے
محترم متلاشی بھائی کے علاوہ کوئی اور بھائی ہے جو یہ کہے کہ اوپر کے جملے میں تصویر سے قید لگائی جا سکتی ہے تو ان سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس قید کو الفاظ میں ڈھال کر اس جملے سے ملا کر یہاں لکھ دیں تاکہ اس پر بات ہو جائے
علماء سے خاص گزارش اللہ آپ سب کو جزا دے امین
خضر حیات
حافظ عمران الٰہی
سوال کو آپ اس طرح لے سکتے ہیں کہ نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی (صحیع العقیدہ )مسلمان کر سکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟ اس سے جو لوگ خوارجیوں کو کافر کہتے وہ لوگ بھی درست ہوجائیں گے اور جو بدعتی کہتے ہیں وہ لوگ بھی درست ہوجائیں گے۔ آپ کی مثال میری سمجھ میں نہیں آئی۔
اس کے علاوہ آپ اس وال کو اس طرح بھی لے سکتے ہیں کہ جس طرح نماز نہ پڑھنے والا شخص کافر ہوتا ہے اور بعض کے نذدیک نہیں ہوتا اسی طرح کا یہ سوال ہے۔
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
تو یہاں بھی احباب خبروں کی سرخیوں سے ہی کام چلا رہے ہیں۔۔۔
ابھی تک اس مقام کی یا اُس مسجد کی تصویر منظر عام پر کیوں نہیں آئی۔۔۔
یک نہ شد دوشُد۔۔۔
'
نہیں دوست خبر نہیں بلکہ خوارجیوں کے میڈیا جو بعض لوگوں نے نذدیک عین القین معلومات کا ذریع ہے وہاں پر دیکھ پر آپ کے "ہوسکتا ہے" کے رد کے لیے پوسٹ کی تھی۔ آپ ٹونی بلیئر اور بُش کو چھوڑ کر اپنی ناک پر دیکھنے کی کوشش کریں۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
سوال کو آپ اس طرح لے سکتے ہیں کہ
محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ کہوں گا کہ ہمارے لینے کی بجائے پڑھنے والے لوگوں کے سمجھنے کو دیکھنا ہو گا
اسی طرح میرا دیوبندی تلمیذ بھائی سے امداد اللہ مکی کے شرکیہ واقعے پر بحث چل رہی ہے جہاں میں بار بار انکو یہی باور کرانا چاہتا ہوں کہ ہمارے دیکھنے کی بجائے لوگوں کا مطلب اخذ کرنا لیا جائے گا

سوال کو آپ اس طرح لے سکتے ہیں کہ نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی (صحیع العقیدہ )مسلمان کر سکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ کی مثال میری سمجھ میں نہیں آئی۔
اس کے علاوہ آپ اس وال کو اس طرح بھی لے سکتے ہیں کہ جس طرح نماز نہ پڑھنے والا شخص کافر ہوتا ہے اور بعض کے نذدیک نہیں ہوتا اسی طرح کا یہ سوال ہے۔
محترم بھائی جملہ کو اس طرح سمجھنے سے بھی میرے اور آپ کے درمیان محل نزاع ختم نہیں ہو گا کیوں جس چیز کی قید آپ نے لگائی ہے اسکی تو میں بات ہی نہیں کر رہا
دیکھیں محترم بھائی میں کسی بھی مسلمان پر حملے کرنے والے پر حکم لگانے کی صورتیں ترتیب سے لکھتا ہوں نمازیوں پر حملہ تو اسی کے تحت آ جائے گا اس میں مندرجہ ذیل ترتیب سے چلیں گے
1-نمازیوں پر حملہ کرنے کے پیچھے وجوہات دیکھیں گے کہ اس نے نمازیوں پر حملہ کس وجہ سے کیا
2-ان وجوہات کو دیکھ کر نمازیوں پر حملہ کرنے والے پر حکم لگایا جائے گا
3-اگر ٹھوس شرعی دلائل (وجوہات) ہوں گے تو اس حملے پر کوئی حکم نہیں لگے گا جیسے آپ کے نزدیک پاکستان کی فوج جامعہ حفصہ کے نمازیوں پر حملہ میں ٹھوس شرعی دلائل رکھتی تھی پس پاکستان کی فوج پر کوئی حکم نہیں لگے گا
4-اگر ٹھوس شرعی دلائل (وجوہات) تو نہیں ہوں گی مگر اس حملہ کی جائز تاویل ممکن ہو گی تو پھر حکم تو لگے گا مگر اجتہادی غلطی کا لگے گا تکفیر یا گمراہی کا حکم نہیں لگے گا جیسے کچھ صحابہ کی لڑائیاں کیوں کہ ان میں کوئی ایک گروہ اگر ٹھوس دلیل رکھتا تھا تو لازمی دوسرا اجتہادی خطا پر تھا اسی طرح کچھ لوگ آج کے حکمرانوں کو اجتہادی خطا پر سمجھتے ہیں کہ وہ امریکہ کا ساتھ دینے میں اجتہادی خطا پر ہیں یہاں پر میں صرف مثالوں کے لئے لکھ رہا ہوں میرا کسی قسم کا موقف یہاں نہیں لکھا ہوا
5-اگر جائز تاویل بھی نہیں ہو سکے گی تو پھر حکم تکفیر یا گمراہی یا بغاوت کا لگے گا جیسے آپ نے بیان کیا ہوا ہے یعنی خوارج والا حکم
اب آپ بتائیں کہ میں تو ان وجوہات کی قید لگوانا چاہتا تھا جو کسی جگہ بھی مجھے نظر نہیں آرہی

کیا کوئی اور بھائی مجھے اور متلاشی بھائی کو سمجھانے والا ہے

شاکر بھائی
یوسف ثانی بھائی
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
'
نہیں دوست خبر نہیں بلکہ خوارجیوں کے میڈیا جو بعض لوگوں نے نذدیک عین القین معلومات کا ذریع ہے وہاں پر دیکھ پر آپ کے "ہوسکتا ہے" کے رد کے لیے پوسٹ کی تھی۔ آپ ٹونی بلیئر اور بُش کو چھوڑ کر اپنی ناک پر دیکھنے کی کوشش کریں۔
تو محترم! میں بھی یہ ہی کہہ رہا ہوں۔۔۔
کہ کوئی وڈیو یا تصاویر ہیں تو شیئر کیجئے۔۔۔
تاکہ سرخیوں سے نکلے اور جو اشکالات پیدا ہورہے ہیں۔۔۔ وہ بھی رفع ہوں۔۔۔
 
Top