• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرا اسم گرامی عتیق الرحمن ہے۔

شمولیت
مئی 08، 2011
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
156
پوائنٹ
31
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
میرا اسم گرامی عتیق الرحمن ہے اور میرا تعلق لندن سے ہے۔
میں اس فورم پر نیا ہوں اور شاکر بھائی کی دعوت پر یہاں تشریف فرمائی ہے۔
میرا اصل مقصد آپ سب سے دین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔
اللہ مجھے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرمائے اور میری دینی معلومات میں اضافہ کرے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے۔ آمین
والسلام علیکم
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اہلاً وسہلاً ومرحباً
عتیق بھائی ہم آپ کو دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔اللہ تعالی ہم سب کی اپنے دین کے لیے خالص کرے۔آمین
عتیق بھائی جس طرح آپ اس فورم پر تشریف لائے ہیں اسی طرح اپنے دوستوں کی بھی دعوت دیں ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الدال علی الخیر کفاعلہ’’مطلب یہ ہے کہ آپ کی دعوت پر آنے والا شخص جتنے ثواب کا حقدار ہوگا اتنا ہی ثواب آپ کوبھی ملے گا۔‘‘
 

رانا ابوبکر

رکن نگران سیکشن
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
وعلیکم السلام عتیق صاحب!
فورم میں آپ کا آنا مبارک، بہت خوشی ہوئی آپ فورم میں تشریف لائے۔ اب بس جڑے رہیے گا فورم سے پھر دیکھنا ہمیں کس قدر باہمی فائدہ ہوتا ہے(انشاءاللہ)۔ اور کاش! اللہ پاک ہمیں بھی چن لے اپنے دین کی خدمت کے لیے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم عتیق الرحمٰن بھائی،
ایک عرصے بعد فورمز کی دنیا میں واپسی مبارک ہو۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب بھائیوں کو متحد رکھے۔ اور مل جل کر ایک دوسرے کی اصلاح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
عتیق الرحمٰن بھائی کا مزید تعارف کچھ یوں ہے کہ یہ بھائی ایک عرصے سے انٹرنیٹ پر دعوتی و تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انتہائی غیرت مند، ابطال باطل میں آگے آگے رہنے والے، ہر لمحہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کے خواہشمند رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے کہ وہاں لندن میں توحید کی شمع جلائے بیٹھے ہیں۔ بیچ میں کچھ عرصہ اپنی گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سے دور دور رہے ۔ اور اب لگتا ہے کہ دوبارہ سرگرم ہونے کو ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے تاکہ یہ بھی اس مہم میں ہمارے ساتھ بھرپور شرکت کر سکیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔
 
شمولیت
مئی 08، 2011
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
156
پوائنٹ
31
جزاک اللہ خیر
آپ سب بھائیوں کی حوصلہ افزائی کا بہت ممنون ہوں۔
معذرت خواہ ہوں کہ جو امیدیں آپ نے مجھ سے باندھی ہیں اس معیار پر میں نہ اتر سکوں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے۔
مگر امید کرتا ہوں کہ کبھی کبھار آکر آپ کے علمی مسند کی بیٹھک ضرور بنوں گا۔ ان شاءاللہ
دعاؤں کا طلبگار
والسلام علیکم
 
Top