• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے مرنے کے بعد

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,588
ری ایکشن اسکور
6,779
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک بہن کا سوال:
ایک مسئلہ مجھے کافی پریشان کر رہا ہے.میں کینسر کی مریضہ ہوں اور میری بیماری آخری مرحلے میں ہے.دعا اور دوا کے ساتھ زندگی گزر رہی ہے الحمد للہ.
مسئلہ یہ ہے کہ میں نے کچھ کمیٹیاں ڈالی ہوئی ہیں جو دو سال تک چلتی رہیں گی..پر زندگی کا بھروسہ نہیں ہے. میں ایک فری لانسر لکھاری ہوں اور لکھائی سے ہی کمائی کرتی ہوں. میرا اپنا ایک اکاؤنٹ ہے جس پر کام لکھ کر دیتی اور لیتی ہوں. میں نے یہ سوچا تھا کہ اگر میری موت کمیٹیاں ختم ہونے سے پہلے ہو جاتی ہے تو میری بہن میری جگہ میرے بنائے ہوئے اکاؤنٹ سے کام لے کر کمیٹیاں ادا کر دے گی..
سوال یہ ہے کہ کیا وہ مجھ پر قرض شمار ہوگا؟ جب کہ فری لانسر کا اکاؤنٹ میں نے بنایا ہے اور دن رات کی محنت سے اُس کو چلایا ہے. میرے مرنے کے بعد وہ میرا نہیں رہے گا.
اور کیا میری بہن میری جگہ اُس اکاؤنٹ سے کمائی کر کے میری کمیٹیاں نہیں دے سکتی؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,515
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے تو ہم دعا گو ہیں ، اللہ تعال بہن کو شفا کاملہ عاجلہ عطا کرے ، اور دین و ایمان اور صحت والی لمبی زندگی عطا کرے ۔
اگر آپ نے کمیٹی پہلے لے لی ہے ، تو ظاہر ہے جب تک کمیٹی کی تمام اقساط مکمل نہیں ہوں گی ، بقیہ ماندہ پیسے آپ پر قرض تصور کیے جائیں گے ۔
اکاؤنٹ والی بات مجھے سمجھ نہیں آسکی کہ فری لانسر اکاؤنٹ کیا ہے ؟ اگر اس کی تفصیلات مل جائیں تو کچھ کہنا ممکن ہوگا کہ آپ کا اکاؤنٹ کوئی اور استعمال کرسکتا ہے یا نہیں ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,588
ری ایکشن اسکور
6,779
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بحوالہ سوال http://forum.mohaddis.com/threads/میرے-مرنے-کے-بعد.33253/#post-260429
بھائی جان ابھی میں نے یہ کمیٹیاں وصول نہیں کی ہیں۔ دسمبر2016 یا جنوری2017 تک مل جائیں گی۔ اُس وقت تک میں ہر ماہ دیتی رہوں گی۔فری لانسر ایک ویب سائیٹ ہے جس پر ہم اکاؤنٹ بنا کر گھر بیٹھے آن لائن کام کر سکتے ہیں۔ جیسے میں ایک مصنف ہوں تو میں رائیٹنگ اسائنمنٹ سے ہی کماتی ہوں۔ایسے ہی کچھ لوگ ویب ڈیولپررز اور کچھ لوگ ایپس بناتے ہیں اور اسی طرح بہت سی کیٹگریز ہیں۔
وہ اکاؤنٹ میرے نام سے ہےپر اُسے میری اجازت سے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے، جیسا کہ میں نے اپنی بیماری کی وجہ سے اپنی بہن کو دیا ہے اب۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,515
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بھائی جان ابھی میں نے یہ کمیٹیاں وصول نہیں کی ہیں۔ دسمبر2016 یا جنوری2017 تک مل جائیں گی۔ اُس وقت تک میں ہر ماہ دیتی رہوں گی۔
میرے خیال میں کمیٹی کب قرض ہوگی ، کب نہیں ، بات بالکل واضح ہے ، اگر کمیٹی کی مدت ختم ہونے سے پہلے رقم وصول کرلی تو پھر قرض ہوگی ، اگر سب سے آخر میں رقم وصول کریں گے تو دوسرے ان کے مقروض ہوں گے ۔
فری لانسر ایک ویب سائیٹ ہے جس پر ہم اکاؤنٹ بنا کر گھر بیٹھے آن لائن کام کر سکتے ہیں۔ جیسے میں ایک مصنف ہوں تو میں رائیٹنگ اسائنمنٹ سے ہی کماتی ہوں۔ایسے ہی کچھ لوگ ویب ڈیولپررز اور کچھ لوگ ایپس بناتے ہیں اور اسی طرح بہت سی کیٹگریز ہیں۔
وہ اکاؤنٹ میرے نام سے ہےپر اُسے میری اجازت سے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے، جیسا کہ میں نے اپنی بیماری کی وجہ سے اپنی بہن کو دیا ہے اب۔
آپ کی اجازت سے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے ، اور آپ نے اجازت دے بھی دی ہے ، تو اس میں کوئی حرج نظر نہیں آتا ۔ واللہ اعلم ۔
 
Top