• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
آخری شعر۔
نکلناخُلد سے آدم کا سنتے آئے تھے
بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے
ایسے نہ کرو ضدی بھائی۔۔۔۔ اتنی آسانی سے نکل گئے تو آپ کو ضدی کون کہے گا۔ ابتسامہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,787
پوائنٹ
1,069
کہیں بھی ظلم کی تلوار سے ہر گز نہیں ڈرتے
کسی طاغوت کی چوکھٹ پہ اپناسر نہیں رکھتے
ہم ہی للکار قاسم ہیں ہم ہی شمشیر حیدر ہیں
ھم ھی دشمن کے سینے میں کھبا ایک تیزخنجر ہیں
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
تغیر آگیا ایسا تدبر میں تخیل میں
ہنسی سمجھی گئی گلشن میں غنچوں کی جگر چاکی
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
برتر از اندیشہ سودوزیاں ہے زندگی
ہے کبھی جاں اور کبھی تسلیم جاں ہے زندگی
تواسے پیمانہ امروزوفردا سے نہ ناپ
جاوداں،پیہم دواں،ہر دم جواں ہے زندگی
زندگانی کی حقیقت کوہکن کے دل سے پوچھ
جوے شیر و تیشہ و سنگ گراں ہے زندگی
قلزم ہستی سے تو ابھرا ہے مانند حباب
اس زیاں خانے میں تیرا امتحاں ہے زندگی
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
رات پھر رات ہے گزرے گی،گزر جائے گی
کوئی صورت ہو مگر تابہ سحر جائے گی
زندگی بڑھتا ہوا چاند ہے،چڑھتا سورج
شب پرستوں سے کہو رات گزر جائے گی!
ارشاد شاکر
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
ضرورت توڑ دیتی ہے غرور بےنیازی کو​
نہ ہوتی کوئی مجبوری تو ہر بندہ خدا ہوتا۔​
 
Top