lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
ایک حنفی کا حیرت انگیز سوال
India
Question: 902
میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں حنفی مسلک کا پیروکار تھا، لیکن اب صحیح بخاری اور صحیح مسلم پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بالکل مختلف ہے۔ اب جو حدیث میں ہے میں اسی کی اتباع کررہا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں حنفی ہوتے ہوئے بھی ایسا کرسکتا ہوں؟
نیز میں نے پڑھا ہے کہ ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میرا مسلک صحیح حدیث ہے ، اگرصحیح حدیث ملے تو اسے قبول کرلو۔ امید کہ جواب دیں گے۔
Jul 05,2007
Answer: 902
(فتوى: 720/ب = 680/ب)
معلوم نہیں آپ کامبلغ علم کیا ہے؟ قرآن کے علوم پر کس قدر ملکہ آپ کو حاصل ہے، احادیث پر کس درجہ آپ کو عبور ہے؟ فقہ میں آپ کیا مقام رکھتے ہیں؟ چوٹی کے علماء نے جو تینوں علوم میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، انھوں نے پورے شرح صدر کے ساتھ یہ بات بار بار فرمائی ہے کہ الحمد للہ حنفیہ کے تمام مسائل مبرہن بالاحادیث ہیں۔ ہمیں حیرت ہے کہ آپ نے صرف بخاری و مسلم کا مطالعہ کرکے کیوں کر اپنے آپ کو تمام احادیث کاجاننے والا سمجھ لیا، ایک مسلک کو اختیار کرکے دوسرے مسلک کے مسائل پر عمل کرنا خواہش نفسانی پر عمل ہے، شریعت پر عمل نہیں ہے۔ جب یہ بات آپ کو تسلیم ہے کہ امام ابوحنیفہ کا مسلک صحیح حدیث ہے تو پھر آپ کو ان کے مسلک سے ہٹنے کا کیا مطلب ہے؟ پھر شریعت کے اصول چار ہیں: قرآن، حدیث، اجماع ، قیاس۔ آپ کے سوال سے ایسا مترشح ہوتا ہے کہ آپ قرآن کو اور اجماع و قیاس کو شریعت کے دلائل و اصول نہیں مانتے ہیں۔ ایک حنفی سے ایسی بات قابل تعجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند