• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں رفع الیدین کیوں کروں؟

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
میں رفع الیدین کیوں کروں؟

مصنف کا نام
ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی

ترتیب وتخریج
حافظ حامد محمود الخضری

ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور


تبصرہ

دلائل شرعیہ کی رو سے نبی کریمﷺکی ذات اسوہ حسنہ اور معتبرمیزان ہے ،جن کے اتباع کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اور کسی بھی عمل کی قبولیت کا معیار یہ ہے کہ وہ سنت نبوی کے مطابق ہو ۔شریعت میں ہر وہ عمل مردود ہے ،جس کی بنیاد مخالفت حدیث پر ہو یا وہ دین میں ایجاد کردہ عمل ہو،چونکہ نماز دین کی اساس اورقرب الہٰی کا بہترین ذریعہ ہے ،اس لیے ہرمسلمان پر لازم ہے کی اس کی نماز سنت کے مطابق ہے اورنماز کا کوئی بھی عمل نماز نبوی کے خلاف نہ ہو ۔لیکن المیہ یہ ہے کہ تقلید کی روش نے سادہ لوح مسلمانوں کو اصل دین سے بے بہرہ کر کے تقلید امام کے نام سے ان کی نماز تک بگاڑ دی اور نمازکے کئی فرائض و سنن کو تقلید کے تیشے سے چھیدکر عامۃ الناس میں اتنامنفی پراپیگنڈہ کیا کہ لوگ انہیں نمازکے فرائض سنن ماننے کے لیے تیارنہیں۔ان سنن میں سے آپ کی ایک دائمی سنت رفع الیدین ہے ،جو آپ سے متواتر ثابت ہے ،کتاب ہذا میں رفع الیدین کے ثبو ت پر سیرحاصل گفتگو کی گئی ہے اوردلائل وآثار سے اس مسئلہ کی حقانیت ثابت کی گئی ہے۔اثبات رفع الیدین کے موضوع پر یہ ایک عمدہ تالیف ہے ،جس کا مطالعہ قارئین کے لیے نہایت مفید ہوگا۔(ف۔ر)
اس کتاب میں رفع الیدین کیوں کروں؟ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
ابتدائیہ
باب اول۔سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت
قرآن حکیم کی روشنی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ایمان ہے
سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم جنت میں اعلیٰ ترین مقام کا باعث ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت فرض ہے
سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل اللہ تعالیٰ سے محبت کی دلیل ہے
احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں سنت کی اہمیت
ائمہ اربعہ کی نظر میں سنت کی اہمیت
باب دوم۔میں رفع الیدین کیوں کروں؟
رفع الیدین سنت متواترہ ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز میں رفع الیدین کرنا
حدیث سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
حدیث مذکورہ پر اعتراضات اور ان کے جوابات
حضرات خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کا رفع الیدین کرنا
تابعین کا رفع الیدین کرنا
تبع تابعین اور ائمہ اربعہ کرام کے عمل کی روشنی میں رفع الیدین
رفع الیدین علمائے احناف کی نظر میں
باب سوم۔مانعین رفع الیدین کے چند دلائل کا سرسری جائزہ
حدیث سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ
رفع الیدین منسوخ بھی نہیں ہوا
سجدوں میں رفع الیدین نہ کرنا
رفع الیدین کے اہم مسائل
آخری گزارش
 
Top