محترم عمر اثری صاحب شکریہ لیکن میرا سوال فونٹ سائز کو ڈیفالٹ نہی مینول طریقہ سے کم یا زیادہ کرنا ہے جیسا کہ محترم نعیم یونس بھائ سمجھ گئے لیکن آپشن پھر نہی بتایا۔۔۔۔ابتسامہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دراصل فورم کے ایڈیٹر میں یہ آپشن اس وقت موجود نہیں ہے...ابتسامہ!
غالبا فورم کے ابتدائی ورژن میں یہ سہولت براہ راست ایڈیٹر میں موجود تھی لیکن نئے یا موجودہ ورژن میں انتظامیہ نے اسے بند کر رکھا ہے تا کہ تحریروں کے سائز میں یکسانیت نظر آئے بعض اراکین اس کا بے جا استعمال کرتے تھے یعنی اپنی کسی بات پر بہت زیادہ زور دینے کے لیے فونٹ سائز کو بہت بڑا کر دیتے تھے تاہم اپنی تحریر میں لکھے گئے جملوں کو نمایاں کرنے کے لیے فورم کے ایڈیٹر میں اس مقصد کے لیے ہیڈنگز کی دو آپشن، مختلف رنگوں کا استعمال، بولڈ، اٹیلک اور انڈر لائین وغیرہ کرنے کی سہولت موجود ہے جو کہ کافی سے زیادہ ہے ان شاء اللہ
البتہ میں نے یہ کام بی بی کوڈ کے ذریعے کیا ہے. جس کا استعمال بالا آپشنز کے ہوتے ہوئے خومخواہ تکلف ہی ہے اور انتظامیہ بھی یہی چاہتی ہے کہ تکلف نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے..ابتسامہ!
بہرحال اگلی پوسٹ میں اس کا طریقہ کار لکھ دیتا ہوں کہ شائد کبھی کسی اور جگہ کام آجائے.