طاہر اسلام
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 07، 2011
- پیغامات
- 843
- ری ایکشن اسکور
- 732
- پوائنٹ
- 256
ر اسلام صاحب کے اپنے نرالے اصول ہیں - ان کے نزدیک ایک دیوبندی (بدعتی) تو ناصبی ہو سکتا ہے - لیکن اہل سنّت و حدیث ناصبی نہیں ہو سکتا - چاہے تاریخ اسلام و اہل بیت سے متعلق دونوں فرقوں کے ایک ہی جیسے نظریات ہوں-
- میں نے یہ بات کہاں کہی ہے؟؟حوالہ پیش فرمائیں ۔ورنہ بہتان طرازی سے گریز فرمائیں؛آپ پہلے بھی اسی طرح کا جھوٹا الزام لگا چکے ہیں؛خوف خدا سے کام لیں؛علمی بحث میں دلیل سے بات کریں۔
- افترا پردازی اور الزام تراشی کی آپ کی اس قبیح عادت کا نشانہ ڈاکٹر عبداللہ جابر دامانوی بھی بنیں ہیں جنھیں آپ نے رافضیت سے مغلوب قرار دیا ہے:
-
دامانوی صاحب کی ان غلط سلط توجیحات سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان پر رافضیت غالب تھی -
- اگر کوئی اہل حدیث ہونے کا مدعی اہل بیت کی توہین و تنقیص کرتا ہے یا ناصبیوں کا منہج اپناتا ہے تو وہ بالکل ناصبی کہلائے گا؛لیکن اگر کوئی ایک آدھ بات میں غؒطی سے ناصبیوں کی موافقت کر جائے ،وہ اہل حدیث ہی رہے گا البتہ اس کی اس بات کا رد کیا جائےگا؛یہ ہے میرا موقف۔
- جو شخص امام بخاریؒ کو گالیاں دینے والے کو(عباسی کا حضرۃ الامام کو گدھا کہنا؛بہ روایت دامانوی صاحب) اہل سنت میں شمار کرے ،اس میں عقل و غیرت کی کس قدر مقدار ہو گی ،اس کا فیصلہ ہر منصف مزاج آسانی سے کر سکتا ہے۔
- بارِدگر آپ پہلے پڑھ لیں عقیدہ اور سنت کے مباحث ؛پھر بحث کریں؛صرف ناصبیوں اور منکرین حدیث کی اردو کتابوں سے کام نہیں چلنے والا!
- میں نے عباسی اور کاندھلوی کے ،تعلق علماے اہل حدیث کی آرا پیش کی تھیں؛آپ نے ان کا کیا جواب دیا؟؟
- میں نے کہا ہے کہ نفس ناصبیت پر بات کریں؛اگر آپ علمی طور پر اس قابل ہیں؛لیکن ناصبیوں کو ناصبیت سے بری قرار دینے کی کوشش نہ کریں اور بس!
- باقی مسائل پر بات کریں گے تو پتا چلے گا کہ یہ بات ناصبیت ہے بھی یا نہیں ؟؟جس کی وجہ سے آپ بار بار یہ گردان کر رہے ہیں کہ ان حدیث اور ناصبیوں کا بھی وہی موقف ہے جو علماے اہل حدیث کا ہے!!