محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
محترم @طاہر اسلام صاحب -میری گزارش یہ ہے کہ اہل حدیث علما ناصبیت سے بری ہیں ؛گو،ان میں سے بعض سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن عباسی صاحب بہ ہر حال ناصبی تھے اگرچہ ان کی بعض باتیں درست ہو سکتی ہیں۔
اب دیکھیے آپ حبیب الرحمان کاندھلوی کی تائید کرتے ہیں اور انھیں بڑا عالم باور کراتے ہیں لیکن اہل حدیث علما انھیں منکر حدیث گردانتے ہیں!!کیا آپ کو یہ فرق سمجھ میں نہیں آتا!!
اگر آپ یہ کہیں کہ کاندھلوی کی ساری باتیں غلط نہیں ہیں تو اس طرح تو غلام احمد قادیانی اور غلام احمد پرویز کی بھی ساری باتیں غلط نہیں ہیں؛تو کیا آپ علماے اہل حدیث اور انھیں ایک ہی صف میں لا کھڑا کریں گے؟؟
آپ کے رجحانات صریحاً منکرین حدیث اور ناصبیوں سے ملتے ہیں؛ہاں ،اگر آپ افراد کا نام نہ لیتے بل کہ محض مسائل کا ذکر کرتے تو میں بھی عباسی صاحب کو زیر بحث نہ لاتا
مثلاً آپ بتلائیں کہ یہ یہ نکات ہیں جن کی وجہ سے کسی پر ناصبیت کی تہمت لگتی ہے تو پھر دیکھا جائے گا کہ واقعی وہ ناصبی خیالات ہیں یا نہیں!
امید ہے میری باتوں پر غور فرمائیں گے۔
بنو امیہ ہوں یا بنو ہاشم ہمیں کسی کی بھی بے جا وکالت نہیں کرنا چاہیے؛جس کی جو بات درست ہے اسے درست اور جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہیے
ویسے آپ نے میری کس بات سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ میں بنی امیہ کی وکالت کو ناصبیت کہتا ہوں؟؟اگر آپ میں عدل و انصاف کی کوئی رمق موجود ہے تو ان الفاظ کی نشان دہی کریں ورنہ اس بہتان یا بد گمانی سے رجوع فرما لیں!میری نظر میں خاندانوں کے بجاے اسلام و ایمان سے وابستگی اہمیت رکھتی ہے؛یہ آپ کی اپنی ذہنیت تو ہو سکتی ہے کہ شخصیات کو خاندان کے تناظر میں دیکھ کر جدل و مناظرے کا بازار گرم کریں ؛میں اس سے بری ہوں؛والسلام
بات تو یہ ہے کہ اس تھریڈ میں میں نے صرف ناصبیت کا تاریخی پس منظر پیش کیا ہے - محمود احمد عباسی کے ناصبی ہونے سے متعلق بحث سب سے پہلے آپ نے شروع کی تھی - آپ کو چاہیے تھا کہ آپ ان کو صرف "ناصبی ناصبی" گرداننے کے بجاے ان کے بارے میں ثبوت پیش کرتے کہ وہ کس بنا پر ناصبی ہیں؟؟ - بظاھر تو ایسا لگتا ہے کہ آپ صرف تعصب کی بنا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے پھر رہے ہیں کہ عباسی ناصبی ہیں - جب کہ یہاں مجھ سمیت محترم @محمد فیض الابرار صاحب اور حمیر یوسف صاحب نے باربار آپ کو یہ بات باآورکرانے کی کوشش کی ہے کہ عباسی صاحب پر "ناصبیت" ان کی کتب کے حوالے سے ثابت توکریں- ان کا بدعتی ہونا تو ایک الگ ٹاپک ہے - ہم تو یہاں تاریخ کے حوالے سے ناصبیت کی اصل کو ثابت کرنے کی سعی کررہے ہیں- کہ آخر یہ ناصبیت کس چیز یا کس عقیدے کا نام ہے - عباسی صاحب میرے کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہیں کہ میں خوامہ خواہ ان کی طرف داری کرتا پھروں لیکن اصول ضوابط بھی کوئی چیز ہوتی ہے -