• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
آپ کی اس ساری گفتگو سے میں سمجھ پایا ہوں کہ بشر ہونا کوئی کمال کی بات نہیں اور اگر کوئی بشر ہوتے ہوئے کوئی انقلاب لائے تو یہ کمال ہے لیکن اگر نورانی مخلوق اس طرح کا کوئی کارنامہ انجام دے تو یہ اس کا کمال نہیں ہوگا
انا للہ وانا علیہ راجعون
لیکن جب میں قرآن پڑھتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے ایک بشر کو سجدہ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے تمام فرشتوں اور ابلیس کو دیا تھا فرشتے تو بشر کو سجدہ کرکے اللہ کے مقرب بن گئے اور ابلیس نے اس بشر علیہ السلام کو اپنے سے کم تر جانا اور اللہ کی بارگاہ سے دھتکار دیا گیا
ابلیس کی سوچ جیسی صورت حال آپ کی گفتگو سےبھی ظاہر ہورہی ہے اس پر غور فرمالیں
لگتا ہے آپ نے میری پوری بات سمجھی نہیں براہِ کرم دوبارہ پڑھیں کہ میں نے کیا کہا ہے۔ میں یہاں انسانوں کی بات کر رہا ہوں کیونکہ ” نورانی مخلوق “ میں خواہش نہیں ہوتی جبکہ ” انسانی مخلوق “ میں خواہش کا عنصر موجود ہوتا ہے۔” نورانی مخلوق “ میں ماورائی طاقتیں ہوتی ہیں جبکہ ایک” بشر “ ایسی طاقتوں کا مالک نہیں ہوتا۔ لہذا آپ کی دی ہوئی ” دلیل “ بھی کوئی ”دلیل “ نہیں ہے۔ نبیﷺ ” بشری مخلوق “ سے تعلق رکھتے تھے ، ” نورانی مخلوق “ سے نہیں۔
میں نے غور فرمایا لیکن ” ابلیس “ کی سوچ جیسی صورتِ حال مجھے نظر نہیں آئی لہذا یہ آپ کا ” وہم “ معلوم ہوتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟


سوال: کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟ اور کیا یہ درست ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہیں تھا، چاہے آپ روشنی ہی میں کیوں نہ ہوں؟

الحمد للہ:

ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سیدِ اولاد آدم ہیں، آپ آدم علیہ السلام کی نسل میں سے بشر ہیں، اور ماں باپ سے پیدا ہوئے، آپ کھاتے پیتے بھی تھے، اور آپ نے شادیاں بھی کیں، آپ بھوکے بھی رہے، اور بیمار بھی ہوئے، آپکو بھی خوشی و غمی کا احساس ہوتا تھا، اور آپکے بشر ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہی ہے کہ آپکو بھی اللہ تعالی نے اسی طرح وفات دی جیسے وہ دیگر لوگوں کو موت دی، لیکن جس چیز سے آپ کو امتیاز حاصل ہے وہ نبوت، رسالت، اور وحی ہے۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بشری حالت بالکل ایسے ہی تھی جیسے دیگر انبیاء اور رسولوں کی تھی۔

چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور بشریت کے بارے میں جو قرآن نے کہہ دیا ہے اس سے تجاوز کرنا درست نہیں ہے، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نور کہنا، یا آپکے بارے میں عدم سایہ کا دعوی کرنا ، یا یہ کہنا کہ آپکو نور سے پیدا کیا گیا ، یہ سب کچھ اس غلو میں شامل ہے-

اور یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ صرف فرشتے نور سے پیدا ہوئے ہیں، آدم علیہ السلام کی نسل میں سے کوئی بھی نور سے پیدا نہیں ہوا -

شیخ البانی رحمہ اللہ نے سلسلہ صحیحہ (458)میں کہا:

"اس حدیث میں لوگوں کی زبان زد عام ایک حدیث کا رد ہے، وہ ہے: (اے جابر! سب سے پہلے جس چیز کو اللہ تعالی نے پیدا کیا وہ تیرے نبی کا نور ہے)!اور اسکے علاوہ ان تمام احادیث کا بھی رد ہے جس میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور سے پیدا ہوئے، کیونکہ اس حدیث میں واضح صراحت موجود ہے کہ جنہیں نور سے پیدا کیا گیا ہے وہ صرف فرشتے ہیں، آدم اور آدم کی نسل اس میں شامل نہیں ہیں، اس لئے خبردار رہو، غافل نہ بنو" انتہی۔

دائمی فتوی کمیٹی سے مندرجہ ذیل سوال پوچھا گیا:

"ہمارے ہاں پاکستان میں بریلوی فرقہ کے علماء کا نظریہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہیں تھا، اور اس سے آپکے بشر نہ ہونی کی دلیل ملتی ہے، تو کیا یہ بات درست ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہیں تھا؟

تو انہوں نے جواب دیا:

یہ باطل قول ہے، جو کہ قرآن وسنت کی صریح نصوص کے خلاف ہے، جن میں صراحت کے ساتھ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشر تھے، اور بشر ہونے کے ناطے آپ لوگوں سے کسی بھی انداز میں مختلف نہیں تھے، اور آپکا سایہ بھی تھا جیسے ہر انسان کا ہوتا ہے، اور اللہ تعالی نے آپ کو رسالت دے کر جو کرم نوازی فرمائی اسکی بنا پر آپ کی والدین ذریعے پیدائش اور بشریت سے باہر نہیں ہوجاتے، اسی لئے تو اللہ تعالی نے فرمایا: ( قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُوْحَى إِلَيَّ ) کہہ دیں : کہ میں تو تمہارے جیسا ہی بشر ہوں، میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ اسی طرح ایک اور مقام پر رسولوں کا قول قرآن مجید میں ذکر کیا: ( قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِنْ نَحْنُ إِلاْ بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ) انہیں رسولوں نے کہابھی: ہم تو تمہارے جیسے ہی بشر ہیں۔

جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بیان کی جانے والی روایت کہ آپکو اللہ کے نور سے پیدا کیا گیا، یہ حدیث موضوع ہے"

اقتباس از: "فتاوى اللجنة الدائمة" (1/464)
اسلام سوال وجواب

http://islamqa.info/ur/75395
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
بشری میلاد منانے والوں سے چند سوالات ؟
1 - آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشر ہیں یا نور ؟
2 - اگر بشر ہیں تو کب پیدا ہوئے اور اگر نور ہیں تو کب پیدا ہوئے ؟
3 - 12 ربیع الاول کو ہر سال بشر کا میلاد منایا جاتا ہے یا نور کا ؟
4 - اگر بشر کا میلاد منایا جاتا ہے یعنی بشری میلاد تو نور کا کیوں نہیں یعنی نوری میلاد ؟
5 - اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بشر ماننا بے ایمانی بشر تسلیم کرنا گستاخی تو بشری میلاد منانا ایمان کیسے؟
6 - آپ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت نور تھی ظاہر بشر مگر افسوس آج تک آپ نے حقیقی میلاد یعنی نور کا میلاد نہیں منایا آپ حقیقی میلاد کے منکر کیوں ؟

1497574_599496680105749_37058291_n.jpg
 
شمولیت
جون 09، 2014
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
22
یہ کوئی بات نہیں کہ آپ صرف اعتراضات کریں ؟ آپ ہمارے دلائل کے پہلے جواب تو دیں بس اعتراض پر اعتراض کیے جا رہے ہیں؟
 

احمد نواز

مبتدی
شمولیت
جون 19، 2014
پیغامات
36
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
11
محترمہ آپ کا یہ عقیدہ :آسان الفاظ میں ہمارا موقف یہ کہ (آپ ظاہر کے لحاظ سے بشر اور حٖیقت کے لحاظ سے نور ہیں:) یہ قرآن کی ایک اور آیت کے صریح خلاف بھی ہے اور جنابہ کا کفر بھی ظاہر کرتا ہے
قل سبحان ربی ھل کنت الا بشرا رسو لا (اسرا ایت 93)
آپ کہہ دیجئے کہ ہمارا پروردگار بڑا بے نیاز ہے اور میں صرف ایک بشر ہوں جسے رسول بناکر بھیجا گیا ہے
اس آیت میں حضور سے اعلان کروایا گیا کہ میں بشر اور رسول ہوں
یہاں رسول اللہ کو بشر اور رسول اکھٹا کہاگیا
( اگر جنابہ کا عقیدہ ( آپ ظاہر کے لحاظ سے بشر اور حقیقت کے لحاظ سے نور ہیں)سامنے رکھا جاے تو اس آیت کا ترجمہ یہ ہوگا کہ :آپ اعلان کر دیں کہ میں ظاہر میں بشر ہوں (حقیقت میں نہیں)اور ظاہر میں رسول ہوں (حقیقت میں ) نہیں :
اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور حقیقی بشر تھے اور حقیقی رسول تھے ۔ثابت ہوا کہ جنابہ کا یہ عقیدہ اس آیت کی رَو سے باطل ہے کیونکہ اس میں رسول اللہ کی رسالت کا انکار پایا جاتا ہے جو یقینا کفر ہے ۔اللہ سب کو اس باطل عقیدہ سے بچائے
 
شمولیت
جون 09، 2014
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
22
دیکھیں یہاں پر بحث دو باتوں پر ہو رہی ہے ایک حضور کی بشریت جس کو اپ بھی مانتے ہو ہم بھی ہم اس شخص کو کافر کہتے ہیں جو مطلقا بشریت کا نکار کرے اختلاف نورانیت میں ہے تو برہ مہربانی فی الحال صرف نورانیت پر بحث کی جائے باقی رہ گئی ظاہر بشر والی بات تو اسکی آخر میں وضاحت ہو گئ ۔اب صرف نور ہونے یو نہ ہونے کے دلائل۔
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
قادری بھائی جان ان احادیث کے حوالہ جات کتاب کے نام اور حدیث کے نمبر کے ساتھ واضح کر دیں تاکہ اصل کتاب کی طرف رجوع کرنا آسان ہو جائے ساتھ ہی ساتھ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی ہو جائے کہ آیا یہ کونسے اصول والی کتابوں کے زیر سایہ صحیح سند کو پہنچتی ہیں۔ویسے یہ کام کہنا تو نہیں چاہئے تھا چلیں کوئی بات نہیں ہم اپنے بھائی کو یاد کروائے دیتےہیں۔منتظر رہیں گے ان شاء اللہ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top