قرآن مجید کی یہ آیت (وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون) بتلاتی ہے کہ اللہ تعالی کی عبادت کے لئے مکلف مخلوقات صرف دو ہیں (1) "جن" (2)" انسان "
اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام عالمین کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے آپ نور ہوتے ہوئے جس طرح جنوں( یعنی آگ سے پیدا کی گئی مخلوق ) کے لئے نمونہ ہیں ایسی طرح انسانوں کے لئے بھی نمونہ ہیں اور پھر ظاہر میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بشر ہی ہیں اب ایک بشر کس بناء پر جنات کے لئے نمونہ ہوسکتا مہربانی فرماکر اس کی دلیل عنایت فرمادیں اور جو دلیل آپ عنایت فرمائیں گے وہ ہی دلیل نور ہوتے ہوئے انسانوں کے نمونہ ہونے کے لئے لاگو فرما لیجئے گا اس سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا ان شاء اللہاگر حضور کو حقیقت کے لحاظ سے" نور " مان لیا جائے تو آپ انسانوں کے لئے نمونہ کیسے بن سکتے ہیں؟