• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم ﷺ کا غسل اور نماز جنازہ ۔۔۔حقیقت کیا؟؟؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ،​
اس موضوع پر بہت عرصے سے اعتراضات کا سامنا ہے، کچھ علماء اکرام کی مبالغہ آرائی نے اسے مزید ہوا دی ہے۔​
اس موضوع پر مکالمہ میں مجھے جو" دلائل " دیئے گئے وہ یہاں پیش کر رہی ہوں۔​
1۔"نبی کریم ﷺ کو غسل نہیں دیا گیا۔۔۔بلکہ ان کے جسم مبارک کو ایسے ہی لپیٹ دیا گیا کیونکہ بشر میں کوئی اس لائق نہیں کہ جو اس قدر لطیف اور پاک جسم مبارک کے غسل کا اہتمام کرتا"۔​
2۔'جب جنازہ کے لیے امامت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا تو یہ معاملہ امہات المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کے پاس لے جایا گیا، اللہ تعالی کی طرف سے انھیں اونگھ آئی اور جب وہ بیدار ہوئیں ، تو انھوں نے فرمایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ صرف درود شریف پڑھ دیا جائے۔اس لیے نماز جنازہ نہیں ہوئی"۔​
3۔"کتب احادیث میں غسل اور نماز جنازہ سے متعلق کوئی بھی صحیح روایت موجود نہیں"۔​
ان نقاط سے پیدا ہونے والے سوالات۔۔۔
کہ حقیقت کیا ہے؟​
کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کو بھی وحی آتی تھی؟​
کیا نبی کریم ﷺ شہید کہلائے؟؟؟​
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ،​
کیا نبی کریم ﷺ شہید کہلائے؟؟؟​
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

سب سے پہلے آخری نقطے کی دلیل امام بخاری کی صحیح بخاری سے

وقال يونس عن الزهري،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال عروة قالت عائشة ـ رضى الله عنها ـ كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول في مرضه الذي مات فيه ‏"‏ يا عائشة ما أزال أجد ألم الطعام الذي أكلت بخيبر،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فهذا أوان وجدت انقطاع أبهري من ذلك السم ‏"‏‏.
ترجمہ داؤد راز
اور یونس نے بیان کیا، ا ن سے زہری نے، ان سے عروہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض وفات میں فرماتے تھے کہ خیبر میں (زہر آلود) لقمہ جو میں نے اپنے منہ میں رکھ لیا تھا، اس کی تکلیف آج بھی میں محسوس کرتا ہوں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میری شہ رگ اس زہر کی تکلیف سے کٹ جائے گی۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
نبی کریم ﷺ کا غسل اور نماز جنازہ ۔۔۔ یہ “تاریخ اسلام کا حصہ” ضرور ہے، لیکن اس تاریخ کا “اسلام کی عملی تعلیمات” سے بظاہر کوئی تعلق نظر نہیں آتا، جن پر ہم عام مسلمانوں کے “ایمان وعمل” کا “دارومدار” ہو۔ اس بارے میں روایات بھی مختلف ہیں اور علماء اور دینی اسکالرز کی رائے بھی مختلف ہے۔ چنانچہ ہمیں اس قسم کے “تحقیقی مسائل” انہی اسکالرز کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔ “حقیقت” جو بھی ہو، ہم سے روز حشر اس کے بارے میں کوئی سوال جواب نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنی صلاحیتیں اُس طرف صرف کرنی چاہئے، جن کے بارے میں ہمارا حساب کتاب ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عقل عطا فرمائے تاکہ ہم یکسو ہوکر ان پر عمل پیرا ہوسکیں۔
 
یوسف بھائی!
اس طرح کے سوالات پوچھنے والے کو کیا جواب دیا جائے؟ یہاں تک کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ اگر سلفی یا اہل حدیث خود کو اہل علم سمجھتے ہیں تو ان سوالوں سے کنی کیوں کتراتے ہیں؟
نیز یہ بھی کہ نبی کریم ﷺ کا عمل مبارک ہمارے لیے نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔زندگی کے ساتھ "وفات " بھی ہے،تو کیا ہمیں سنت پر عمل پیرا ہونے کے لیے آگاہی نہیں چاہیئے ہو گی؟؟؟
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ،​
اس موضوع پر بہت عرصے سے اعتراضات کا سامنا ہے، کچھ علماء اکرام کی مبالغہ آرائی نے اسے مزید ہوا دی ہے۔​
اس موضوع پر مکالمہ میں مجھے جو" دلائل " دیئے گئے وہ یہاں پیش کر رہی ہوں۔​
1۔"نبی کریم ﷺ کو غسل نہیں دیا گیا۔۔۔بلکہ ان کے جسم مبارک کو ایسے ہی لپیٹ دیا گیا کیونکہ بشر میں کوئی اس لائق نہیں کہ جو اس قدر لطیف اور پاک جسم مبارک کے غسل کا اہتمام کرتا"۔​
2۔'جب جنازہ کے لیے امامت کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا تو یہ معاملہ امہات المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کے پاس لے جایا گیا، اللہ تعالی کی طرف سے انھیں اونگھ آئی اور جب وہ بیدار ہوئیں ، تو انھوں نے فرمایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ صرف درود شریف پڑھ دیا جائے۔اس لیے نماز جنازہ نہیں ہوئی"۔​
3۔"کتب احادیث میں غسل اور نماز جنازہ سے متعلق کوئی بھی صحیح روایت موجود نہیں"۔​
ان نقاط سے پیدا ہونے والے سوالات۔۔۔
کہ حقیقت کیا ہے؟​
کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کو بھی وحی آتی تھی؟​
کیا نبی کریم ﷺ شہید کہلائے؟؟؟​

۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
یوسف بھائی!
اس طرح کے سوالات پوچھنے والے کو کیا جواب دیا جائے؟ یہاں تک کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ اگر سلفی یا اہل حدیث خود کو اہل علم سمجھتے ہیں تو ان سوالوں سے کنی کیوں کتراتے ہیں؟
نیز یہ بھی کہ نبی کریم ﷺ کا عمل مبارک ہمارے لیے نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔زندگی کے ساتھ "وفات " بھی ہے،تو کیا ہمیں سنت پر عمل پیرا ہونے کے لیے آگاہی نہیں چاہیئے ہو گی؟؟؟
اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ نبی کریم ﷺ کا عمل مبارک ہمارے لیے نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے۔لیکن اس معاملہ میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ وغیرہ تو ایک “مخصوص فریضہ” تھا، جسے امت نے آئندہ کبھی “ادا” نہیں کرنا ہے۔ جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی حجرہ میں دفن کیا گیا، جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی۔ کیا ہم غیر نبی کی تدفین بھی ایسے ہی کرتے ہیں؟
کفن، دفن، نماز جنازہ کے سلسلہ میں “نبی کریم ﷺ کا وہی عمل مبارک” ہمارے لئے “نمونہ” کی حیثیت رکھتا ہے، جو انہوں نے اپنی حیات میں مسلمانوں کی وفات کے بعد امت کو کرکے بتلایا، وفات کے بعد خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس طرح غسل دیا گیا، نماز جنازہ ادا کیا گیا یا تدفین کی گئی، اس میں ہمارے لئے “نمونہ” کہاں سے آگیا؟
 
آپ جو یہ فرمارہیں ہیں
اس قسم کے "تحقیقی مسائل" انہی اسکالرز کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔ "حقیقت" جو بھی ہو، ہم سے روز حشر اس کے بارے میں کوئی سوال جواب نہیں ہوگا۔ ہمیں اپنی صلاحیتیں اُس طرف صرف کرنی چاہئے، جن کے بارے میں ہمارا حساب کتاب ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عقل عطا فرمائے تاکہ ہم یکسو ہوکر ان پر عمل پیرا ہوسکیں۔
پہلے تو میں سمجھا نہیں کہ یہ کیوں کہا جارہا ہے پھر جب اس موضوع پر مختلف کتب کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ اہل بیت کی فضیلت کو چھپانے کی کوشش ہے کیونکہ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جن لوگوں نے نماز یا صلوۃ سلام پڑھا وہ اہل بیت کے مرد حضرات تھے ان کے بعد اہل بیت کی خواتین نے نماز یا صلوۃ سلام پڑھا اور دیگر لوگوں کی باری ان کے بعد آئی اس لئے آپ نے فرمایا کہ "اس قسم کے
"تحقیقی مسائل" انہی اسکالرز کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔"
تاکہ عام آدمی کو اہل بیت کی اس فضیلت کا علم نہ ہوسکے ،
اگر میں غلط ہوں تو تصحیح فرمادیجئے گا ، شکریہ
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344

آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ کوءی بھی سلفی العقیدہ مسلمان تمام اہل بیت کی فضیلت کا اچھی طرح قائل اور فاعل ہے،لیکن بعض لوگوں نے صرف پانچ صحابہ کو ہی اہل بیت سمجھا ہے
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ کوءی بھی سلفی العقیدہ مسلمان تمام اہل بیت کی فضیلت کا اچھی طرح قائل اور فاعل ہے،لیکن بعض لوگوں نے صرف پانچ صحابہ کو ہی اہل بیت سمجھا ہے
پھر کیوں اس موضوع پر بات کرنے سے پہلو تہی کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ
اس قسم کے "تحقیقی مسائل" انہی اسکالرز کے لئے چھوڑ دینا چاہئے۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
Top