• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نظر اور جادو کی علامات

شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
جادو جب بھی کسی انسان پر ہوتا ہے تو اس کی واضح علامات ہوتی ہیں شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ کسی پر جادو ہو اور اس میں کوئی علامت بھی نہ پائی جائے یاد رہے کہ یہ علامات بکثرت بار بار ظاھر ہوتی ہیں
جادو کی علامات
جادو کی علامت ہر مرحلے میں مختلف ہوتی ہے
نیند میں جادو کی علامات میں سے چند یہ ہیں
1۔ہوا میں اڑنا،2۔ سمندر پہاڑ دیکھنے،
3۔ درندے شیر کتا جنگلی جانور سانپ بچھو چھپکلی بلی ، قربانی کے جانور بڑا گوشت دیکھنا بندر بیل اونٹ خنزیر وغیرہ
4۔نیند میں رونا چیخنا یا ہنسنا آوازیں دینا جھٹکے لگنا جیسے کسی نے پکڑ کر ہلایا ہے کسی کو اپنا پیچھا کرتے دیکھنا اور خوفزدہ ہو کر بھاگنا
5۔برھنہ مناظر دیکھنا یا کسی کو جنسی زیادتی کرتے محسوس کرنا
ڈراونی شکلیں دیکھنا خود کو بلند جگہ سے گرتا دیکھنا نیند کا کچا ہونا
رات کو نیند کا نہ آنا نیند میں سختی کے ساتھ ہونٹ چبانا انسانی غلاظت دیکھنا
6۔ قبریں مردے دیکھنا کھنڈرات میں خود کو دیکھنا ویران جگہوں پر دیکھنا
اونچے لمبے یا چھوٹے قد کے سیاہ ہیولے دیکھنا جاگنے کے بعد خواب بھول جانا
7۔ سوتے میں دیکھنا کہ اسے کوئی چیز کھلائی جا رہی ہے اور جاگنے کے بعد اس کو محسوس کرنا کہ کچھ کھایا ہے
8ـ عیسائیوں کے گرجے صلیب کے نشان اور پادری وغیرہ یا کسی مخصوص دین کے شعار دیکھنا
----------------------------------------------------------------------------------

جاگتے ہوئے جادو کی علامات
1۔جاگنے کے بعد جسم کا درد کرنا بہت تھکاوٹ محسوس کرنا
2۔طبیعت میں چڑچڑا پن اورتنھائی پسند ہو جانا
3۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید غصہ آنا اور اگر غلطی اپنی بھی ہو تب بھی اقرار نہ کرنا
4۔رشتہ داروں گھر والوں اور دوست احباب سے بلاوجہ اچانک بڑے بڑے جھگڑے پیدا ہو جانا بہت زیادہ شکوک پیدا ہونا ازدواجی معاملات منقطع ہو جانا
5۔ہر وقت یہ محسوس ہونا کہ کوئی دیکھ رہا ہے کوئی میرے ساتھ ہے
انجانا سا خوف کہ گھر سے نکلا تو مر جاوں گا موت کے وسوے آنا کہ آج مر جاوں گا کل مر جاوں گا
6۔ذھن کا ماؤف ہو جانا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جانا
محسوس کرنا کہ یہ کام کوئی زبردستی کروا رہا ہے یا کہلوا رہا ہے
گھر والوں بیوی بچوں والدین بہن بھائیوں سے نفرت محسوس کرنا
غیر ارادی حرکات کا سر زد ہونا
7۔سر سینے کمر کے نچلے حصے یا کندھوں میں دباو بوجھ اور درد محسوس ہونا جسم کے کسی ایک حصے میں عموما سر یا معدے میں مستقل درد رہنا اور دوائی سے افاقہ نہ ہونا اور متلی ہونا یا قے آنے کا احساس ہونا لیکن نہ آنا پاوں کی ایڑیوں اور پنڈلیوں میں درد رہنا
8۔آنکھوں میں تیز چمک کا پیدا ہونا سانس لینے میں تنگی ہونا اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
9۔سستی کا عادی ہو جانا بکثرت جمائیاں آنا بہت زیادہ بھولنا اور بکثرت نیند کا آنا
10۔نماز قرآن اذان وغیرہ سے کراھت تنگی محسوس ہونا اور دین کے بارے کفریہ خیالات آنا مسجد جانے سے گھبرانا دل کا تنگ پڑنا
بیت الخلاء میں دیر تک ٹہرنا اور گناہوں کی جانب شدت سے لپکنا
11۔بلاوجہ رونے کا دل کرنا گھر میں دل نہ لگنا بے چین رہنا
12۔ایسا محسوس ہونا کہ کوئی آوازیں دے رہا ہے
13۔جسم میں کٹ لگنا خون کے چھینٹے گرنا جسم پر بال نظر آنا
بالوں اور کپڑوں کا کٹنا آنکھوں کے سامنے دھاگے بال سانپ وغیرہ نظر آنے
14۔بہت سخت بدبو کا محسوس ہونا منہ سے یا جسم سے پیٹ میں بہت زیادہ گیس کا ہونا
15۔کاروبار کا اچانک بند ہو جانا
16۔بعض لوگوں کے چہرے برے نظر آنا ان کے دیکھتے ہی نفرت کے جذبات پیدا ہونا یا کسی ایک شخص کی نا چاہتے ہوئے بھی بے دام غلامی
17۔رشتوں کا آنا لیکن بلا سبب بات ٹوٹ جانا
18۔ایام میں بے ربطگی ہونا
19۔ ایسا محسوس ہونا کہ کسی نے سوئی چبھوئی ہے اس کی تکلیف کا محسوس کرنا یا یوں لگنا جیسے کسی نے سر میں کوئی ٹھنڈی باریک نوکیلی چیز داخل کی ہے
تنبیہ ::::::اگر مریض جسمانی طور پر بیمار ہو اور ڈاکٹر اس کی بیمارے کے بارے حتمی رائے نہ دے رہے ہوں ہر ایک کی مختلف رائے ہو ڈاکٹری رپورٹس کلیئر ہوں تو یہ بھی جادو کہ واضح نشانی ہے
-----------------------------------------------------------------------------------

کبھی مریض میں ان علامات میں سے کوئی علامت بھی نہیں پائی جاتی اور یہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے
اسیے شخص کی علامت دم کے درمیان زیادہ واضح ہوتی ہیں
دم کے درمیان علامات
1۔دم کرنے والے کے چہرے کو بدنما دیکھنا یا اس سے خوف کھانا یا مضحکہ خیز صورت میں دیکھنا
2۔دم کے درمیان جسم میں جیونٹیاں چلتی محسوس ہونا
3۔شدت سے رونے یا قہقے لگانے کو دل کرنا
4۔بہت زیادہ بے چینی شدید غصہ اور اٹھ کر بھاگ جانے کو دل کرنا
5۔دم کے درمیان شدید نیند کا آنا
6۔جسم کے عموم پیٹ اور چہرے کا پھولا ہوا محسوس ہونا
7۔بازو ٹانگ وغیرہ کا سختی سے اکڑنا کندھے اور سر میں شدید بوجھ محسوس کرنا
8۔معدے میں درد محسوس کرنا جیسے کوئی چیز گیند کی شکل میں گھوم رہی ہے
9۔غیر ارادی طور پر تیزی سے حرکات کرنا جسم کا گرم ہونا
10۔ دم کے بعد یوں لگنا کہ کسی نے سارے جسم کی ڈنڈے سے پٹائی کی ہے یا اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا اور خوشگوار محسوس کرنا

----------------------------
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
نظر کی علامات
نظر جادو سے زیادہ خطرناک ہے اور عام ہے جادو اور نظر کی اکثر علامات ملتی جلتی ہیں ہاں بعض علامات سے پہچانا جا سکتا ہے کہ یہ جادو نہیں نظر ہے
نظر یا تو کسی کے حسد کی وجہ سے لگتی ہے یا پھر تعجب کی یاد رہے تعجب کی نظر ماں باپ کی بھی لگ جاتی ہے یعنی والدین بھی اگر بچوں کو دعاء نہ دیں تو بچے ان کی نظر کے بھی شکار ہو جاتے ہیں
مجھے یاد ہے الریاض میں ایک پروگرام میں ایک راقی نے ہمیں بتایا کہ وہ ایک ایسے گھرانے کو جانتا ہے جن کا بچہ والدہ کا دودھ بہت پیتا تھا ایک دن اس کے باپ نے کہا یہ تو ہر وقت ماں ہی کی گود میں چڑٓھا رہتا ہے چھوڑتا ہی نہیں ہے اسی لمحے وہ بچہ ساکت ہو گیا ہسپتال لے کے گئے لیکن بچہ کچھ دیر کے بعد فوت ہو گیا اور اس بچے کی ماں کا علاج کرتے ہوئے 3 ماہ ہو چکے تھے
جن لوگوں کی نظر لگتی ہے عموما وہ معاشرے میں معروف ہوتے ہیں کہ فلان کی نظر لگ جاتی ہے یا دوسری علامت یہ ہے کہ جن کی نظر لگی ہوتی ہے ان کو دیکھ کے انسان کی طبیعت عموما خراب ہوتی ہے غصہ چڑچڑا پن عجیب سے بے چینی محسوس ہوتی ہے یا پھر انسان کسی کو دیکھتا ہے خواب میں جو صرف ٹکٹکی باندھ کر اسے دیکھ رہا ہوتا ہے کہتا کرتا کچھ نہیں ہے
نظر و حسد کی وہ علامات جو جادو اور اس میں فرق کرتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں لیکن یاد رکھیں نظرکے ساتھ بھی جن چمٹ جاتے ہیں
1۔۔۔درد کا آنکھوں اور کنپٹیوں سے شروع ہو کر سر کی جانب پھیلنا اور پھر کندھوں سے اترتے ہوئے ہاتھ پاوں کے کناروں میں پھیل جانا
2،،،،جسم پر عموما چہرے کمر اور رانوں میں سرخ نیلے دانوں کا بکثرت نکلنا یا دھبے بننا
3،،،بکثرت پیشاب کا آنا اور قضائے حاجت کیلئے جانا
4۔۔۔بہت زیادہ پسینہ آنا خصوصا ماتھے اور کمر میں
5۔۔۔دل کی دھڑکن کا کم یا زیادہ ہونا دل ڈوبتا محسوس ہونا اور موت کا خوف
6۔۔۔چہرے کا زردی مائل ہو جانا
7۔۔۔تلاوت نماز اور دم کے درمیان بکثرت جمائیاں آنا اور آنسوںکا بہنا
8۔۔۔پڑھائی اور کام سے دل کا اچاٹ ہو جانا حافظے کا کمزور ہونا اور بے توجھگی رہنا
9۔۔۔ مسلسل تھوک بہنا جھاگ کی مانند یا سفید بلغم
10۔۔۔۔سوتے میں یا دم کے درمیان آنکھیں دیکھنا یا کسی کو ٹکٹکی باندھ کر اپنی طرف دیکھنا
11۔۔۔جسم میں خارش اور چیونٹیاں رینگتی محسوس کرنا
12۔۔۔۔آنکھوں کا شدت سے پھڑپھڑانا جھپکنا
13۔۔۔۔ہاتھ اور پاوں کے کناروں میں سوئیاں چبھنا اور ٹھنڈا رہنا
14۔۔۔جسم کا بہت زیادہ گرم رہنا
15۔۔۔انسان کا اپنے آپ سے لاپرواہ ہو جانا خصوصا عورتوں کا اپنی آرائش و زیبائش سے بے نیاز ہو جانا
16،،،،بچوں کا ماں کا دودھ نہ پینا بہت زیادہ رونا
17۔۔۔پلکوں اور بھنووں پر بوجھ
18۔۔۔۔ آنکھوں میں عجیب سی تیز چمک
19۔۔۔۔ جوڑوں میں بوجھ محسوس کرنا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جادو پر جاگتے میں جو علامات بتائی گئی ہیں اس پر عموماً وجہ یہی ہوتی ھے، جیسے ذہنی مریض، دل و دماغ کا درست کام نہ کرنا، بلڈ پریشر، شوگر، اور اس جیسی بیماریاں اور وہم۔ جادو سے انکار نہیں مگر اس کا شکار بہت ہی کم لوگ ہیں، باقی کسی نہ کسی بیماری کا شکار اور وہم ھے۔ اب آپ نے جو علامات بتائی ہیں اس پر ہر کسی کو کوئی نہ کوئی شکایت ہو گی اور پڑھنے والا ایسے ہی وہم کا شکار ہو جائے گا۔

نظر کا لگنا تو اس پر پہلی نظر ماں ہی کی ہوتی ھے اس کے بعد دوسرں کی، پھر بھی جنہیں اس سے آگاہی ہوتی ھے وہ اسے اتاڑنا بھی جانتے ہیں اور اتارتے رہتے ہیں مگر طریقہ الگ الگ ہیں۔

والسلام
 
شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
94
1۔ہوا میں اڑنا،
ایسے خواب تو میں کوئی پندرہ سال سے دیکھ رہا ہوں میں جب بھی دیکھتا ہوں کہ میرے پیچھے کوئی چیز لگی ہے یا کوئی مشن سر کرنا ہے تو میں ہوا میں اڑنے لگتا ہوں۔ایک دفعہ میں نے ایک بہت ہی اچھا خواب دیکھا جو آج تک مجھے اچھی طرح سے یاد ہے اور سب خوابوں سے زیادہ محبوب بھی، میں دیکھتا کیا ہوں کہ میرے ساتھ رسول اللہ ﷺ ہیں اور ہم باہر کہیں جا رہے ہیں کہ ایک جگہ آتی ہے جہاں آ کر رسول اللہ ﷺ رک جاتے ہیں میں آپﷺ کی طرف دیکھتا ہوں (انہوں نے سفید کپڑے پہنے ہیں) پھر آگے دیکھتا ہوں تو ایک گڑھا سا نظر آتا ہیں جہاں بہت سارے بال (سر کے بال) پڑے ہیں پھر رسول اللہﷺ مجھے کہتے ہیں جاؤ اور خود وہی کھڑے رہتے ہیں میں تھوڑا آگے جا کے اڑنا شروع کر دیتا ہوں اور بالوں کے اوپر سے اڑتا ہوا ایک درخت کے اوپر پہنچتا ہوں تو ایسا محسوس کرتا ہوں کہ کوئی چیز مجھے اپنی طرف کھینچ رہی ہے میں درخت کی طرف دیکھتا ہوں تو مجھے بہت بڑا سانپ نظر آتا ہے جو سانس کے ذریعے مجھے اپنی طرف کھینچ رہا ہے تو میں فوراَ آیت کرسی پڑھنا شروع کردیتا ہوں تو پھر وہ مجھے اپنی طرف نہیں کھینچ پاتا پھر میں مسکراتا ہوا آگے نکل جاتا ہوں اور دوسرے درخت پہ جا بیٹھتا ہوں۔
شاید یہ میری زندگی کا اڑنےوالا پہلا خواب تھا،میں ہر خواب میں بطل کی طرح ہوتا ہوں مجھے ایسے خواب بہت اچھے لگتے ہیں میں نہیں سمجھتا کہ مجھ پر جادو ہوا ہو کیونکہ میں فارغ وقت میں ہمیشہ قرآن سنتا رہتا ہوں
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
ایسا ضروری نہیں ہوتا کہ جس میں بھی کچھ علامات پائی جائیں وہ جادو ہی کا مریض ہو جیسے بسا اوقات ایک آدمی کا جسم گرم رہتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اسے بخار ہی ہے
جادو کی علامات جس میں پائی جائیں اسے چیک کرنا یا کروانا چاھیئے رقیہ سن کر یا پڑھ کر یا دم والا پانی پی کر کہ کیا وہ مریض ہے یا نہیں
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
سوتے ہوئے جو علامات بتائی گئی ہیں یہ تبخیر معدے کی وجہ سے پائی جاتی ہیں اور حکما اس کا بہت اچھی طرح سے علاج کرتے ہیں..
واللہ اعلم چند علامات کے سوا باقی سب ہی بیماری کی وجہ سے پائی جانے والی چیزیں ہیں..
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
نصر اللہ بھائی اگر آپ اس کا حوالہ دے دیں تو ممنون ہوں گا
کھلانے والی علامت کے خواب میں کچھ کھلاتے دیکھے اور ذائقہ محسوس کرے تو اسے تو تبخیر معدہ کہا جا سکے گا لیکن کیا سانپ دردنے دیکھنے کسی کو زیادتی کرتے دیکھنے یا محسوس کرنا قبریں دیکھنا بھی بخیر معدہ کی وجہ سے ہو گا ؟؟؟
چونکہ طب پر کتب مدون ہیں اس لیئے حوالہ پوچھا
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
پیارے بھائی سینہ با سینہ حکما سے سنا ہے...
اگر خود کہیں پڑھا ہوتا تو ضرور بتا دیتا اگر حکما کا کہتے ہیں تو ان کا بتا سکتا ہوں کہ کن لوگوں سے سنا ہے.
اور ڈاکٹرز بھی اسی طرح کی ایک بیماری جسے ہم ہسٹیریا کہتے ہیں...
 
شمولیت
نومبر 10، 2014
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
47
ان موضوعات کے تمام مسائل کے علاج کی بہترین کتاب https://goo.gl/fQaWYR
۔
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
۔
کتاب لنک ٹوٹا ہوا ہے۔۔ برائے مہربانی نام ارسال کر دیں یا کوئی اور لنک۔
 
Top