مشکٰوۃ
سینئر رکن
- شمولیت
- ستمبر 23، 2013
- پیغامات
- 1,466
- ری ایکشن اسکور
- 939
- پوائنٹ
- 237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بچے اس کائنات کے پھول اور اس جہان کا حسن ہیں ۔ ۔ ان کی خوبصورت مسکراہٹوں اور ننھی ننھی شرارتوں کے بغیر ہر گھر سُونا معلوم ہوتا ہے ۔ ۔ ان کی پرورش اور تربیت والدین ،اساتذہ اور بڑوں کی ذمہ داری ہے تا کہ وہ بڑے ہو کر والدین کے لئے باعث رحمت ،صدقہ جاریہ اور ملک و ملت کے لئے بہترین مستقبل ثابت ہوں ۔ ۔
اس تھریڈ میں بچوں کے لئے خوبصورت نطمیں شیئر کریں تا کہ بچے فضول گانوں کی بجائے ،ان نظموں سے مثبت باتیں سیکھ سکیں۔ ۔ ۔
ہم روشن روشن سورج ،ہم جھل مل چاند ستارے
اقبال کے ہیں ہم شاہیں ،ہم علم کے بہتے دھارے
ہم پاک وطن کا دل ہیں، اس دیس کا مستقبل ہیں
ھم سوچوں کی منزل ہیں، ہم خوابوں کا حاصل ہیں
رہنا ہے اگر بن ٹھن کر ،رہنا ہے جہاں میں تن کر
چلنا ہے راہ عمل پر ،محنت کا پیکر بن کر
ہم کریں ترقی پڑھ کر،سب علم کے زینے چڑھ کر
دیکھے گی ساری دنیا ،دکھلائیں گے آگے بڑھ کر
جو قائد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،وہ ہے اپنا سرمایہ
افضال اگر اپنایا ،ہوگی خوشحال رعایا
ہم روشن روشن سورج ہم جھلمل چاند ستارے
اقبال کےہیں ہم شاہیں ،ہم علم کے بہتے دھارے