• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نظموں کی کہکشاں

حسیب

رکن
شمولیت
فروری 04، 2012
پیغامات
116
ری ایکشن اسکور
85
پوائنٹ
75
عمدہ شئیرنگ
ان نظموں کی آڈیو فائلز بھی ساتھ شامل ہو جائیں تو کیا کہنے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
نشاں کس نے دیکھے ہیں
بہت خوب ہیں نام میرے خدا کے
رکھو ان ہی ناموں کو دل میں بسا کے
زباں سے پڑھو یا کرو یاد دل میں
یہ رکھیں گے مشکل میں تم کو بچا کے
اثر دل پہ ہو گا خدا بھی سنے گا
خدا کے جو گُن گاؤ گے دل لگا کے
بھلائی کرو اور بھلے کا م سوچو
برے کاموں سے خود کو رکھو بچا کے
کرو نیکی تم اور دریامیں ڈالو
یہاں تک کہ خیرات بھی دو چھپا کے
کبھی بھول کر بھی دکھانانہ شیخی
نہ کرنا بڑی بات شیخی میں آکے
کسی سے نہ ناراضی مول لینا
بڑوں اور چھوٹوں سے رکھنا بنا کے
سنو کھول کر کان تم بات میری
کبھی خوش نہ ہونا کسی کو رُلا کے
کسی غم زدہ کو اگر دیکھ لو تم
مدد کرنا تم اس کی جلدی سے جا کے
اُفق آج ہے کل تلک جانے کیا ہو
نشاں کس نے دیکھے ہیں موجِ قضا کے
افق دہلوی
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
چاند نگر سے!

چاند نگر سے خط آیاہے
بیچ میں ،اس میں کیا لکھا ہے؟

اس میں لکھا ہے "اے بچو!"
میں آکاش میں بیٹھا بیٹھا
تم لوگوں کی دنیا کو خاموشی سے دیکھ رہا ہوں"

چاند نگر سے خط آیا ہے
بیچ میں اس میں کیا لکھا ہے؟

اس میں لکھا ہے"یہ دنیا
پہلے کتنی پیاری تھی
نیل برف کے گولے جیسی سندر سی اچھی لگتی تھی"

چاند نگر سے خط آیا ہے
بیچ میں اس میں کیا لکھا ہے؟

اس میں لکھا ہے"اے بچو!
اب یہ خون کی رنگت جیسی
اب یہ آگ کے گولے جیسی لال نظر آیا کرتی ہے"

چاند نگر سے خط آیا ہے
بیچ میں اس میں کیا لکھا ہے؟

اس میں لکھاہے"دنیا کو
کیوں تاریکی نے گھیرا ہے؟
نفرت کی گھنگھور گھٹاوں کا کالا بادل چھایا ہے"

چاند نگر سے خط آیا ہے
بیچ میں اس میں کیا لکھا ہے؟

اس میں لکھا ہے "اے بچو!
پیار کے روشن دیےجلاؤ
چاہے میں پڑ جاؤں ماند
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط تمھارا پیارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چاند۔۔۔"
 
Top