• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نعت میں کیا بیان کیا جائے اور کس چیز سے بچا جائے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
نعت میں کیا بیان کیا جائے اور کس چیز سے بچا جائے؟

نعت تو یہ ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کے اوصاف بیان کیے جائیں۔کس طرح آپ ﷺ نے تکالیف اٹھا کر اللہ کا دین لوگوں تک پہنچایا۔کس قدر اعلی خلاق پیش کیا۔قتل و غارت گری میں ،شرک اور سود کے تعفن میں ڈوبے ہوئے معاشرے کو کس طرح توحید و سنت کی پُر بہار فضا میں لا کر کھڑا کر دیا۔آپ ﷺ نے کس طرح دلیری سے معرکے لڑے۔جہاد کیا۔قتال کیا۔یہ جو آپ ﷺ کے اوصاف حمیدہ اور اخلاق کریمانہ ہیں۔ان کا کوئی نام نہیں لیتا اور اللہ کے ساتھ مقابلہ کیا جا رہا ہے۔(نہ) الیاس قادری صاحب کو طیبہ میں خندق پر سلام پڑھنا یاد آتا ہے نہ اُحد پہاڑ پر سلام پڑھنا یاد آتا ہے،کہ جہاں اللہ کے رسول ﷺ نے پیٹ پر پتھر باندھا اور آپ ﷺ کا دانت مبارک شہید ہوا۔یاد آتا تو بس پیالہ،پلیٹ اور تھالی پر سلام پڑھنا یاد آتا ہے۔غرض پیٹ کے سوچنے والوں کے ہاتھ اونچی سوچ کیسے آ سکتی ہے۔جو جسم کی چوٹی یعنی "سر" کے اندر رکھے ہوئے دماغ سے سوچے۔
اللہ کے بندو! نعتوں کا کون منکر ہے؟جب کفار نے اللہ کے رسول ﷺ کی شان میں گستاخیاں کیں تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے نعت پڑھی۔۔۔آج جو شیطان رشدی۔۔۔اللہ کے رسول ﷺ کے خلاف بکواس کر رہا ہے۔مزہ تو تب ہے کہ اس کا مدلل جواب انگریزی کی نعتوں میں دو۔اللہ کے رسول ﷺ پر ،ہماری روحانی ماؤں پر اس نے جو چھینٹے اڑائے ہیں،ان چھینٹوں کو مدلل نعتیں کہہ کر کافور کر دو۔مگر تمہیں آج ایک ہی نعت آتی ہے کہ عیسائیوں کی طرح اللہ کے رسول ﷺ کا مقابلہ اللہ تعالیٰ سے شروع کر دو۔شرک کی نجاست میں غوطے لگانا شروع کر دو۔حالانکہ یہی وہ انداز ہے جس سے اللہ کے رسول ﷺ نے منع فرمایا۔
"لوگو! میری شان کو اس طرح حد سے نہ بڑھانا جس طرح عیسائیوں نے مریم کے بیٹے عیسی علیہ السلام کی شان کو حد سے بڑھا دیا۔میں تو ایک بندہ ہوں،لہذا مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو۔(صحیح بخاری) (1)
کیا اسی طرح کی نعتوں سے سلمان رشدی اور دوسرے غیر مسلم فرقوں کے افکار کا توڑ ہو سکتا ہے؟۔۔۔انہی کی حرکتیں اور نقالی کر کے آپ کس طرح انہیں اسلام کے بارے میں قائل کر سکتے ہیں ؟
اپنے نبی ﷺ کے بارے میں یہ طرز ،یہ طریقہ اور یہ غلو ،اللہ اس سے بچائے کہ جو صریحا شرک ہے۔
میرے بھائیوں جب آپ غیر مسلموں کو اس طریقہ اسلام کی دعوت دیں گے تو وہ کہیں گے ہمارے پاس پہلے ہی یہ چیز موجود ہے۔بلکہ تم سے بڑھ کر ہے۔
(کتاب شاہراہ بہشت از امیر حمزہ صاحب)​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1) کیونکہ مصنف نے حدیث مباکہ کا عربی متن درج نہیں کیا لہذا یہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے۔(محمد ارسلان)
 

طاہر

مبتدی
شمولیت
جنوری 29، 2012
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
0
السلام و علیکم!

محمد ارسلان بھائی اللہ کریم آپ کو نعت گوئی کے موضوع پر یہ عمدہ تحریر پیش کرنے پر بہت اجر سے نوازے۔ آمین

بھائ گزشتہ دو تین سال سے اپنی مقامی مسجد کے افراد کو بدعتِ میلاد کے موقع پر پڑھی جانے والی نعتوں اور اور شاعرانہ کلام میں چھپے ہوئے شرک و غلو سے آگاہ کر رہا ہوں۔ وقتی طور پر کچھ لوگ تو سمجھ جاتے ہیں اور کسی حد متفق بھی ہو جاتے ہیں، لیکن اگلے سال پھر بھول جاتے ہیں اور واہ واہ کے ڈونگرے اور نوٹ برساتے ہیں۔ واقعی جسے اللہ چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جسے چاہے ہدایت سے محروم فرما دیتا ہے۔

میرا رب گواہ ہے کہ اس سال بھی میں نے لوگوں کو شرک و غلو سے آگاہ کیا، انھیں منع کیا اور سمجھایا۔ لیکن ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اس بار میں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ جو یہ کہتا ہے:

ھِک ہے ھِک ہے ھِک ہے
جیہڑا ھِک کوں ڈوھ جانڑے
او کافر تے مشرک ہے (نعوذ باللہ۔ استغفراللہ)

پر مت جاؤ، اس سے متاثر نہ ہو، اس قسم کا کلام پڑھنے والا مشرکانہ عقائد کا حامل ہے اور یہ انتہائ شرکیہ کلام ہے جو دائمی ہلاکت کا باعث بنے گا۔

بھائی کیا آپ مجھے (کتاب شاہراہ بہشت از امیر حمزہ صاحب) کا ربط عنایت فرما سکتے ہیں؟

ممنون و دعا گو آپ کا بھائی
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
جزاک اللہ خیرا بہت عمدہ شیئرنگ
اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطافرمائے۔آمین
کل کی ہی بات ہے کہ میرا ایک بریلوی دوست کہہ رہا تھا کہ یا ر کیا آپ اہل حدیث بھی اپنے جلسوں میں نعتیں پڑھتے ہو۔میں نے کل جلسے میں نعت سنی تو بہت مزہ آیا اور پتہ چلاکہ ہمارے مولوی تو خوامخواہ میں ہمیں آپ کے جلسوں میں جانے سے روکتے ہیں۔موقع غنیمت جان کر میں نے بھی اُسے اپنے مسلک کا الحمد للہ تعارف کروایا اور کہا کہ بھائی ہم نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف نہیں ہم صرف مبالغہ آمیزی کے خلاف ہے ایسی نعتیں جن سے ایمان شرک کی حد تک چلا جائے۔اُن سے روکتے ہیں۔تو کہنے لگا اب میں تحقیق ضرور کروں گا۔ ان شا ء اللہ
آپ سب برادرزاینڈ سسٹر ز سے اپیل ہے کہ اُس بھائی کی ہدایت کی دعا ضرور مانگیں۔اللہ اُسے صراط مستقیم پر لے آئے۔آمین
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
کل کی ہی بات ہے کہ میرا ایک بریلوی دوست کہہ رہا تھا کہ یا ر کیا آپ اہل حدیث بھی اپنے جلسوں میں نعتیں پڑھتے ہو۔میں نے کل جلسے میں نعت سنی تو بہت مزہ آیا اور پتہ چلاکہ ہمارے مولوی تو خوامخواہ میں ہمیں آپ کے جلسوں میں جانے سے روکتے ہیں۔موقع غنیمت جان کر میں نے بھی اُسے اپنے مسلک کا الحمد للہ تعارف کروایا اور کہا کہ بھائی ہم نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف نہیں ہم صرف مبالغہ آمیزی کے خلاف ہے ایسی نعتیں جن سے ایمان شرک کی حد تک چلا جائے۔اُن سے روکتے ہیں۔تو کہنے لگا اب میں تحقیق ضرور کروں گا۔ ان شا ء اللہ
آپ سب برادرزاینڈ سسٹر ز سے اپیل ہے کہ اُس بھائی کی ہدایت کی دعا ضرور مانگیں۔اللہ اُسے صراط مستقیم پر لے آئے۔آمین
آمین یا رب العٰلمین!!
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
بہت خوب ارسلان بھائی بہت ہی عمدہ شئیرنگ کی ہے آپ نے اللہ پاک آپ کو اجرائے عظیم عطا فرمائے۔یہ صیح وقت ہے کہ آج نعت کے نام پر شرک پھیلنے والوں کو اس سے آگاہ کیا جائے اور ان کی اصلاح کی جائے۔ جزاک اللہ
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
(سنو اے نعت نگارو)
نبی کی راہ پہ چلن ہو تو نعت ہوتی ہے
جو سنتوں سے لگن ہو تو نعت ہوتی ہے
سنو اے نعت نگارو کہ صدق گوئی سے
جگر ہلنے کا فن ہو تو نعت ہوتی ہے
یہ شعرو فکر وتغیر کا قافلہ جاکر
عمل کی دھن میں مگن ہو تو نعت ہوتی ہے
 
Top