• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نقوش ازھری

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
نقوش ازھری
نام مصنف
محمد مظہر الاعظمی
Title Page --- Naqosh-e-Azhari.jpg
تبصرہ

ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری رحمہ اللہ (8؍اگست 1939ء-18؍اکتوبر2009) ملت اسلامیہ ہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے ایک عظیم فرد تھے ۔موصوف ایک عظیم دانشور،ممتاز مصنف، و مترجم اور اردو ادب کے بلند ادیب تھے ۔آپ نے ابتدائی تعلیم جامعہ عالیہ عربیہ مئو سے حاصل کی اور جامعہ اسلامیہ فیض عام سے 1960ء میں سند فراغت حاصل کی ۔1963ء میں تعلیمی وظیفہ پر جامعہ ازہر چلے گئے وہاں اصول الدین فیکلٹی سے ماسٹر کیا اور 1967ء میں ہندوستان واپس آ گئے اور جامعہ سلفیہ بنارس سے منسلک ہو گئے ۔اور علی گڑھ یونیورسٹی سے 1972ء سے ایم فل اور 1975ء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ جامعہ سلفیہ بنارس میں تعلیمی و تدریسی، تصنیفی اور انتظامی خدمات دیتے رہے۔ آپ جامعہ سلفیہ بنارس کے مسند تدریس پر ابتداء سے تا وفات فائز رہے۔تصنیف و تالیف ،تعریب و ترجمہ اور انشا پردازی و مضمون نگاری آپ کا خاص میدان تھا ۔ زیر نظر کتاب ’’ نقوش ازہری‘‘ ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری رحمہ اللہ کی چند یادگار تحریروں کا مجموعہ ہے جسے محمد مظہر اعظمی صاحب نے مرتب کر کے حسن ِطباعت سے آراستہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری رحمہ اللہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام دے اور ان کی دعوتی و تدریسی، تحقیقی و تصنیفی اور صحافتی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
حرف ناشر 3
تقدیم 7
عید الفطر کے پرمسرت موقع پر احتساب کی ضرورت 11
عید الفطر اور اس کی معنویت 14
عید قربان اور مسلمان 17
عید الفطر کے موقع پر امت کے لیے قابل غور نقاط 19
طہارت اور صفائی کا دینی و اخلاقی پہلو 22
اسلام کی دعوت 26
انسانیت کی ضرورت 26
پاجا سراغ زندگی 29
عید کا پرمسرت موقع 29
زندگی کی حقیقت اور اس کا مقصد 29
اولاد کی تربیت 30
باہمی تعلقات کی استواری 31
قوت ارادی 32
 
Top