• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز اور ذکر الہی میں دل نہ لگنا

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم،

ایک بھائی نے مجھ سے سوال کیا ہے جس کے الفاظ کچھ یوں ہے:

السلام علیکم عامر بھائی،
مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا ایمان گناہوں کی وجہ سے کمزور ہو گیا ہے کیونکہ میرا نہ تو نماز میں دل لگتا ہے نہ ہی تلاوت قرآن میں. نماز پڑھتے وقت ادھر ادھر دل و دماغ چلا جاتا ہے. اور میں دل میں نماز پڑھنے کی سوچتا ہوں تو پڑھ نہیں پاتا ہوں. مجھے اپنا ایمان پھر سے درست کرنا ہے . مجھ سے بہت گناہ ہوے ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتا . میں پھر سے ایمان لانا چاہتا ہوں . براے مہربانی مجھے کوئی راستہ بتائے.
الله حافظ.
اوپر بیان کیا گیا قصّہ کا حل بتا دیجئے. تاکہ میں بھائی کو جواب دے سکوں.

ولسلام
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
اپنے دوست کو ان چیزوں کا مشورہ دیں:
۱۔ قرآن مجید کے ایک حصہ کی روزانہ تلاوت ترجمہ و تفسیر کے ساتھ، سنیں یا پڑھیں۔
۲۔ موت کو کثرت سے یاد کریں۔
۳۔ نیک اور اچھے لوگوں کی صحبت میں روزانہ اپنے وقت کا ایک حصہ گزاریں۔
۴۔ فجر کے بعد اور عصر کے بعد توبہ و استغفار، اللہ سے ہدایت، ہدایت ہر استقامت اور ایمان پر خاتمہ وغیرہ کی دعا کو معمول بنا لیں۔
۵۔ پانچ وقت اذان کے وقت مسجد میں موجود ہوں اور اگر اذان بھی دے سکیں تو کیا ہی خوب ہے۔
ان شاء اللہ بہت جلد ایمانی و روحانی کیفیات بدل جائیں گی۔
 
Top