• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز میں ترک رفع الیدین

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
ھر سوال کا فردا فردا جواب دیں سب ھو جائے تب ھی نیا سوال پیش کریں - عمدہ طریقہ تو یہی کہلاتا ھے شاید!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سوال: میرا سوال رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد رفع الیدین کی متواتر صحیح حدیث کے بارے میں ہے، یہ حدیث صحیح ہے، جو کہ صحیح بخاری، صحیح مسلم، اور ابو داود میں موجود ہے، لیکن کیا وجہ ہے کہ احناف اس حدیث کو قبول نہیں کرتے؟ اس حدیث کو مسترد کرنے کی کیا وجہ ہے؟
اسی موضوع سے متعلق ایک اور سوال ہے کہ کیا یہ حدیث اس وقت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو نہیں پہنچی تھی؟
میں نے کچھ صحیح احادیث پہلے لکھی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر جھکنے اور اٹھنے پر رفع الیدین کرتے تھے۔ اسی طرح کچھ صحیح احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف رکوع کو جھکتے، رکوع سے اٹھتے اور تیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت رفع الیدین کرتے تھے۔ اسی طرح صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف تکبیر تحریمہ کے وقت ہی رفع الیدین کرتے تھے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ جیا ان سب پر عمل جائز کہ کبھی ہر جگہ رفع الیدین کر لی جائے کبھی چند ایک جگہ پر اور کبھی سوائے تکبیر تحریمہ کے کہیں نہ کی جائے؟ جیسا کہ اکثر اہل حدیث وتر کی نماز کی رکعات کے بارے نظریہ رکھتے ہیں کہ ہر طرح سے جائز ہے۔
کیوں نہ جس پر سب کا اتفاق ہے اسے اپنا لیں جو اختلافی ہے اسے چھوڑ دیإ۔ ابتسامہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
آپ کے بس میں ھو برادر محترم تو اپنے قصبہ میں موجود ان 2 عدد سے فرض نماز کے دوران آمین بالجہر اور رفع الیدین ترک کرنے کی گذارش کریں - ہو ھوسکتا ھے کہ وہ دونوں کم علم اور آپکے قول کے مطابق کم سماجی حیثیث رکھتے ھوں تو بغیر معذرت عرض ھیکہ آپ بھی تو سند یافتہ عالم نہیں - اپنے گھر سے شروع کریں ، اپنے محلہ سے شروع کریں - جھوٹے قصص کی کتابیں بھی تلف کرتے کرواتے جائیں - آم کے آم گھٹلیوں کے دام
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
الحمد للہ لوگوں میں شعور آرہا ہے اور وہ آہستہ آہستہ اختلافات کو میٹ رہے ہیں۔
نہ صرف میرے گاؤں کے دو اہل حدیث بلکہ عامی اہل حدیثو کی اکثریت آمین بالجہر چھوڑ چکی ہے جب کہ وہ اہل سنت کی مساجد میں اہل سنت امام کی اقتدا میں نماز پڑھتے ہیں۔
اسی طرح قدم پر قدم رکھنے کا عمل بھی چھوڑ چکے ہیں۔
اس میں نہ تو میرا کوئی کمال ہے اور نہ ہی اہل سنت علماء کا۔ یقیناً ان کو ان کے علماء اہل حدیث ہی نے کہا ہوگا۔
دنیا امید پر قائم ہے اور نا امیدی گناہ ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
مجھے امید واثق ہے کہ اہل حدیث احباب رفع الیدین بھی چھوڑ دیں گے جب وہ اہل سنت امام کی اقتدا میں نماز ادا کر رہے ہوں گے۔
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
ہمارے گاؤں میں بھی کافی حنفی اہلحدیث ہوچکے ہیں رفع الیدین آمین بالجہر اور فاتحہ خلف الامام کے قائل ہوگئے ہیں ہاتھ بھی سینے پر باندھتے ہیں بلکہ تقلید کو بھی خیر آباد کہہ چکے ہیں
الحمدللہ :)
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
ہمارے گاؤں میں بھی کافی حنفی اہلحدیث ہوچکے ہیں رفع الیدین آمین بالجہر اور فاتحہ خلف الامام کے قائل ہوگئے ہیں ہاتھ بھی سینے پر باندھتے ہیں بلکہ تقلید کو بھی خیر آباد کہہ چکے ہیں
الحمدللہ :)
وللہ الحمد
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ہمارے گاؤں میں بھی کافی حنفی اہلحدیث ہوچکے ہیں رفع الیدین آمین بالجہر اور فاتحہ خلف الامام کے قائل ہوگئے ہیں ہاتھ بھی سینے پر باندھتے ہیں بلکہ تقلید کو بھی خیر آباد کہہ چکے ہیں
الحمدللہ :)
بھائی جب اوہ اہل حدیث ہوگئے اور رفع الیدین آمین بالجہر اور فاتحہ خلف الامام کے قائل ہوگئے ہاتھ بھی سینے پر باندھنے لگے یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ انہوں نے ’’تقلید بھی چھوڑ دی‘‘۔
دیکھیں کوئی کیا بن رہا ہے یا کیا نہیں اس سے کوئی سروکار نہیں۔ مقصد یہ ہے کہ جہاں اختلاط ہوتا ہے وہاں یکرنگی نظر آئے۔ اہل حدیث اپنی مساجد میں اپنے مسلک پر عمل کریں اچھی بات ہے مگر میرے خیال میں اہل سنت کی مساجد میں اہل سنت امام کی اقتدا میں جب کوئی اہل حدیث نماز پڑھے تو اس کو عزیمت پر عمل کرتے ہوئے اختلافی باتیں ترک کرنی چاہیئیں یہ مقصود ہے۔
میں یہ ہرگز نہیں کہتا کہ وہ ان کو غلط ہونے کے سبب چھوڑے نہیں بلکہ اپنے کو حق پر ہونے کا یقین رکھتے ہوئے چھوڑے۔ تبھی تو حق پر ہوتے ہوئے حق چھوڑنے والے کی بشرت کا مستحق ہوگا۔ ابتسامہ
 
Top