محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
نماز میں اپنی صفیں برابر رکھو !!!
امام بخارى رحمہ اللہ تعالى نے انس رضى اللہ تعالى عنہ سے روايت كيا ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" اپنى صفيں سيدھى كرو، كيونكہ ميں تمہيں پيچھے سے بھى ديكھتا ہوں"
صحيح بخارى حديث نمبر ( 683 ).
امام بخارى رحمہ اللہ تعالى نے" كندھے كے ساتھ كندھا اور پاؤں كے ساتھ پاؤں ملانے كا باب " باندھا ہے، اور اس كے بعد كہتے ہيں: نعمان بن بشير رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ: ميں ديكھتا تھا كہ ہم ميں مرد اپنا كندھا اور ٹخنہ اپنے ساتھ والے كے كندھے اور ٹخنے سے ملاتا تھا. اھـ.انس رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ:
" ہم ميں ہر ايك اپنا كندھا دوسرے كے كندھے اور پاؤں پاؤں كے ساتھ ملا كر ركھتا تھا "
صحيح بخارى حديث نمبر ( 683 ). اھـ
يہ اس وقت كا واقعہ ہے جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم چاشت كے وقت ان كے گھر تشريف لائے.اس كى دليل صحيحين كى درج ذيل حديث ہے:
انس رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ:
" ميں اور ايك يتيم بچے نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے پيچھے صف بنائى اور ہمارے پيچھے بڑھيا نے صف بنائى "
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" صف كے پيچھے اكيلے شخص كى نماز نہيں "
شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ تعالى كا فتوى يہى ہے.كيونكہ فرمان بارى تعالى ہے:
﴿حسب استطاعت اللہ تعالى كا تقوى اختيار كرو﴾