• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواب صدیق حسن خان کی کتابوں کا حکم

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
نواب صاحب کیا اپنی بات کی دلیل قرآن و حدیث سے نہیں دیتے؟
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
نواب صاحب کیا اپنی بات کی دلیل قرآن و حدیث سے نہیں دیتے؟
دلیل تو دیتے تھے لیکن اس میں غلطی کا امکان ہو سکتا ہے ،اس لیے انھوں نے یہ فرمایا؛اسی سے ملتا جلتا قول کئی اسلاف بہ شمول امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
دلیل تو دیتے تھے لیکن اس میں غلطی کا امکان ہو سکتا ہے ،اس لیے انھوں نے یہ فرمایا؛اسی سے ملتا جلتا قول کئی اسلاف بہ شمول امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے۔
جی بالکل درست
تو آپ لوگ کوئی ایسی کتاب کیوں نہیں لکھ لیتے جس میں وہ تمام مسائل جمع کر لیں جن پر اہلحدیث کی اکثریت جمع ہے؟ اس سے خود اہلحدیث عوام کو آسانی ہوگی۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
..... آدمی
امیج میں نیلے فونٹ میں جو لکھا ہوا ہے اور اسکین میں جو ریڈ ہائلائٹڈ بات ہے وہ پڑھ.....
وہ تو پڑھ لیا تھا میں نے۔

ریپورٹ تو میں کر رہا ہوں (جس پر عمل شاید ہی ہو۔ زیادہ سے زیادہ تھوڑی سی ایڈیٹنگ کر دی جائے گی۔) لیکن اگر آپ فل ان دا بلینکس خود کر دیتے تو آسانی ہو جاتی ریپورٹ کرنے میں۔
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
جی بالکل درست
تو آپ لوگ کوئی ایسی کتاب کیوں نہیں لکھ لیتے جس میں وہ تمام مسائل جمع کر لیں جن پر اہلحدیث کی اکثریت جمع ہے؟ اس سے خود اہلحدیث عوام کو آسانی ہوگی۔
ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ جسے مسئلہ درپیش ہو وہ قریبی عالم سے کتاب و سنت کا حکم دریافت کر کے اس پر عمل کرلے،یہ بالکل آسان ہے؛ایسی کسی کتاب کی ضرورت اس لیے بھی نہیں کہ عام طور پر مسائل میں علما کا اتفاق ہی ہے،اجتہادی اختلاف کی صورت جس موقف پر اطمینان ہو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے،اس میں مشکل کی کیا بات ہے؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عہد سے یہی چلا آرہا ہے،اسے خواہ مخواہ بدلنے کی ضرورت نہیں؛اصل میں آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ ہر چیز فقہی جزئیات کی صورت میں مرتب ہونی چاہیے،اہل حدیث ان تکلفات میں پڑنا نہیں چاہتے،سلف کا فطری طریقہ ہی افضل و بہتر ہے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ جسے مسئلہ درپیش ہو وہ قریبی عالم سے کتاب و سنت کا حکم دریافت کر کے اس پر عمل کرلے،یہ بالکل آسان ہے؛ایسی کسی کتاب کی ضرورت اس لیے بھی نہیں کہ عام طور پر مسائل میں علما کا اتفاق ہی ہے،اجتہادی اختلاف کی صورت جس موقف پر اطمینان ہو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے،اس میں مشکل کی کیا بات ہے؟صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عہد سے یہی چلا آرہا ہے،اسے خواہ مخواہ بدلنے کی ضرورت نہیں؛اصل میں آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ ہر چیز فقہی جزئیات کی صورت میں مرتب ہونی چاہیے،اہل حدیث ان تکلفات میں پڑنا نہیں چاہتے،سلف کا فطری طریقہ ہی افضل و بہتر ہے۔
ٹھیک ہے یہ بھی درست ہے۔ لیکن ہر عالم کی نگاہ ہر مسئلہ میں اور خصوصا اجتہادی مسائل میں تو ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی۔ پھر آج کل بہت سے علمائے سوء بھی موجود ہیں تو وہ کسی فائدے کے عوض غلط مسئلہ بتا دیں گے تو کیا اس طرح جمع کر لینے سے اس کا کافی حد تک سدباب نہیں ہو جائے گا؟
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
ٹھیک ہے یہ بھی درست ہے۔ لیکن ہر عالم کی نگاہ ہر مسئلہ میں اور خصوصا اجتہادی مسائل میں تو ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی۔ پھر آج کل بہت سے علمائے سوء بھی موجود ہیں تو وہ کسی فائدے کے عوض غلط مسئلہ بتا دیں گے تو کیا اس طرح جمع کر لینے سے اس کا کافی حد تک سدباب نہیں ہو جائے گا؟
آیت کریمہ: فاسألوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون ۔۔۔ کا کیا مطلب ہے؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
آیت کریمہ: فاسألوا أهل الذكر إن كنتم لا تعلمون ۔۔۔ کا کیا مطلب ہے؟
جو آپ فرما رہے ہیں وہی مطلب ہے لیکن آیت یشترون بآیات اللہ ثمنا قلیلا بھی تو انسانوں کے ہی بارے میں نازل ہوئی ہے نا۔ نبی ﷺ کا فرمان شاہ ولی اللہؒ نے فوز الکبیر میں نقل کیا ہے کہ تم بھی یہود و نصاری کے طریق پر چلو گے حتی کہ وہ گوہ کے سوراخ میں گھسے تھے تو تم بھی گھسو گے۔(او کما قال)
تو اگر مثال کے طور پر میں ایک عالم ہوں اور لوگوں کو ایسا مسئلہ بتانا شروع کر دوں جس میں میرا کسی طرح بھی فائدہ ہو تو فتنہ نہیں پھیلنے لگ جائے گا؟ آخر آپ کے علماء نے ہی فتاوی اہل حدیث وغیرہ جمع کیے ہیں نا۔ تو اگر آپ حضرات ایک متفقہ ٹیم بٹھا کر کوئی اس طرح کی کتاب جمع کر لیں تو کسی غلط مسئلہ بتانے والے کے لیے کافی حد تک رکاوٹ پیدا ہو جائے گی۔
باقی جیسے آپ حضرات مناسب سمجھیں۔ میرا مسئلہ تو یہ ہے نہیں۔ میرے ذہن میں ایک تجویز آئی تھی تو بتا دی۔
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اس سلسلے میں دو باتیں قابل غور ہیں:
اول،کیابعض اہل حدیث علما دنیوی مفاد کی خاطر لوگوں کو غلط مسئلے بتلاتے ہیں؟؟
دوم،کیا اس کی وجہ ایک خاص کتاب فتاویٰ کی عدم موجودگی ہے؟
جہاں تک پہلی بات کا تعلق ہے تو اس کاثبوت درکار ہے،جہاں تک عقلی امکان کی بات ہے تو ایسا ہر مسلک میں ممکن ہے۔
دوسرے نکتے کے ضمن میں ہماری گزارش یہ ہے کہ احناف کی کتب فتاویٰ تو مدون ہیں نا،تو کیا ان کے ہاں غلط فتوے دینے والے لوگ موجود نہیں؟؟
میں آج ہی مئی 2014ءکے ماہ نامہ الشریعہ میں ایک دیوبندی مضمون نگار(مولانا محمد انس حسان) کی تحریر پڑھ رہا تھا کہ دیوبندیوں کے ہاں ایک طرف تکفیری فتووں کی بھرمار ہے تو دوسری طرف سرمایہ داروں کے مفادات کے تحفظ کے لیےبڑی فراخ دلی سے من پسند فتوے جاری کیے جاتے ہیں،مضاربہ اسکینڈل جیسی دو نمبریوں سے معصوم عوام کو دھوکا دینے کے عمل میں بعض جید مدارس کے دارلافتا کا بڑا نمایاں کردار رہا ہے۔(دار العلوم دیوبند کے قیام کا مقصد اور موجودہ مدارس)
اب آپ فرمائیں کہ ان مرتب و مدون اجتماعی کتب فتاویٰ کا کیا فائدہ ہوا؟؟
 
Top