• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواب وحید الزماں کی شخصیت، ایک تحقیقی جائزہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110

نہ معلوم آپ کس بد مذہب سے تعلق رکھتے ہیں کہ جس میں ایک ایسا شخص یعنی امین اوکاڑوی بھی رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کا مستحق ٹھہرتا ہے جس نے جھوٹ اور کذب بیانی کو ہی تمام زندگی اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا تھا۔ اپنے جھوٹے مذہب کے دفاع کے لئے احادیث اور قرآن کی آیتیں گھڑنا جس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔ اہل حدیث کو نیچا دکھانے کے لئے احادیث کا مذاق اڑانا جس کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ جس کی زبان شکست کی صورت میں گالیاں دینے کی عادی تھی اور سب سے بڑھکر جس کا انجام اپنے حنفی بھائی غلام احمد قادیانی کی طرح غلاظتیں اگلتے ہوئے ہوا تھا یہ فقہ حنفی کی وہی غلاظتیں تھیں جس سے امین اوکاڑوی زندگی بھر پیٹ بھرتا رہا تھا جو کہ موت کے وقت اس کے جسم سے نکل رہی تھیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ایسے شیطان صفت اور بدکردار امین اوکاڑوی کے نقش قدم پر چلنے سے ہر مسلمان کو بچائے۔ آمین



غلام احمد قادیانی کی صورت میں آپ کو اچھا فرار کا بہانہ ملاہے۔ اگر آپ کو اس ٹاپک پر بات کرنے کا شوق ہے تو اس کے لئے علیحدہ تھریڈ بنالیں۔ لیکن اس موضوع کو یہاں زیر بحث نہ لائیں یہاں صرف وحیدالزماں پر بات ہوگی۔



الحمداللہ ہم بھی یہ بات ثابت کرچکے ہیں کہ جتنی قدو منزلت وحیدالزماں دوغلے دیوبندیوں کے ہاں رکھتا ہے وہ مقام و مرتبہ اسے اہل حدیث کے ہاں میسر نہیں۔ جب بقول آپکے کہ وحیدالزماں پکا اہل حدیث تھا تو دیوبندیوں نے کس کھاتے میں اس کی سوانح حیات لکھ کر اس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے ہیں؟ کیوں آج تک دیوبندی ادارے تسلسل کے ساتھ وحیدالزماں کی ہر قسم کی کتابیں چھاپ رہے ہیں اور کیوں دوغلے دیوبندیوں کے کتابیں اس کی دینی خدمات کے اعتراف سے بھری پڑی ہیں۔ اس میں جو جواب آپ کا ہوگا وہی ہمارا بھی سمجھ لیجئے گا۔

سہج صاحب آپ سے عرض ہے کہ آپ ہماری پوسٹ نمبر ٦١ کا جواب عنایت فرمائیں جس میں ہم نے آپ سے فیصلہ کن سوال کیا ہے۔ برائے مہربانی اپنے روحانی استاد امین اوکاڑوی کی طرح موضوع سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔
جناب شاھد نذیر صاحب

آپ نے یہ کیسے سمجھ لیا کہ میں فرار کی کوشش میں ھوں ؟ اس سے بھی پہلے کی بات یہ ھے کہ آپ حضرت امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کے لئے انتہائی بے ھودہ کلمات ادا فرمارہے ہیں جوکہ آپ کے عالی شان اخلاق اور اہلحدیث فرقے کی تعلیمات کا نتیجہ تو ھوسکتا ھے ، لیکن کسی قرآن کی آیت یا حدیث کا حصہ نہیں ۔ بحرحال آپ کی بدزبانی اور بداخلاقی اور ساری بد بد بد آپ کو مبارک ھو ۔ اور اگر کوئی زرہ بھر بھی رمق موجود ھے آپ میں اچھے اخلاق کی تو غور کیجئے اپنے ان اکابرین کے طرز عمل کی جنہوں نے قادیانی جیسے ملعون کا نکاح پڑھایا اور قادیانی امام کے پیچھے نماز کو جائز قرار دیا ۔ اور غور کیجئے کہ کیا میں نے ان کے متعلق ویسے الفاظ کہے جیسے آپ نے حضرت امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ علیہ کے بارے میں کہے ؟

سوال جو آپ نے کیا ھے ، جسکا جواب میں پہلے ہی اپنے غائب شدہ مراسلے میں دے چکا ھوں ۔ اور یہاں کی انتظامیہ نے بھی آخر کار جانب داری کا ثبوت دے دیا ھے ۔ لیکن کوئی بات نہیں بھلا ایسا کیسے ھوسکتا ھے کہ غیر مقلدین کا فورم ھو اور غیر مقلد کی طرف داری نہ ھو ؟

چلیں اب آپ کو آپ کے سوال کا جواب عنایت کردیتے ہیں


سہج صاحب کے اکابر امین اوکاڑوی اور دوسرے دیوبندی علماء نے وحیدالزماں سے متعلق جو گواہی دی ہے آخر کیا وجہ ہے کہ سہج صاحب کو وہ گواہیاں قبول نہیں؟؟ ہم سہج صاحب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہماری نہ مانیئے لیکن کم از کم اپنے اکابرین و علماء کی ہی مانتے ہوئے وحیدالزماں کے بارے میں اہل حدیث کا موقف تسلیم کرلیجئے۔ اگر نہیں تو کیا ہم سمجھ لیں کہ اپنے اکابرین کی بات نہ ماننے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے نزدیک امین اوکاڑوی اور دوسرے دیوبندی علماء جھوٹے اور کذاب ہیں۔ میرے خیال سے یہی بات درست ہے تو سہج صاحب امین اوکاڑوی کے کذاب اور دجال ہونے کا اعلان کردیں تاکہ ان کی جان بھی چھوٹ جائے اور ہم پر بھی یہ عقدہ کھل جائے کہ وحیدالزماں سے متعلق دیوبندیوں کے دوغلے رویے کی وجہ کیا ہے۔امید ہے ہماری سچی باتوں کا سہج صاحب برا نہیں مانیں گے۔اور فرار کے بجائے ہمارے سوال کا جواب عنایت فرمائینگے۔
یہاں میں آپ کی سمجھ شریف کو داد دیتا ھوں کہ ماشاء اللہ ساٹھ سے زیادہ مراسلات ہیں اس تھریڈ کے اور جناب کو ابھی تک یہی سمجھ نہیں آئی کہ میرا موقف کیا ھے ؟ میں کیا سوالات کرتا رہا ھوں ؟ کیا دکھاتا رہا ھوں ؟ اور جناب کو اپنی بھی سمجھ نہیں رہی کہ آپ کیا موقف پیش کر رہے تھے ؟
جناب نزیر صاحب آپ وحید الزمان شیعہ رافضی کا اہلحدیثیت سے رد فرمارہے ہیں کہ وحیدی اہلحدیثوں کے لئے حجت نہیں ۔
وحیدی کا اہلحدیثوں سے کوئی تعلق نہیں ۔
وحید الزمان شیعہ رافضی تھا
وحید الزمان شیعہ رافضی کبھی بھی اہلحدیث نہیں رہا ۔
وحیدی اہلحدیثوں سے نفرت رکھنے والا حنفی تھا ۔
وحیدی ساری زندگی حنفی رہا اور آخری عمر میں شیعہ ھوگیا۔ یعنی مرتد۔
وحیدالزماں تقریباً تمام زندگی حنفی مقلد تھا اور مقلد بھی ایسا کہ اہل حدیث کے خلاف کتابیں لکھتا اور فقہ حنفی کا دفاع کرتا تھا لیکن آخر میں فقہ حنفی کی طرح ایک اور من گھڑت فقہ جعفری کا اسیر ہوگیا تھا یعنی تمام زندگی حنفی مقلد اور آخر عمر میں شیعہ مقلد۔ت
اور جناب کو یاد دلادیتا ھوں کہ میں نے نا تو وحید الزمان شیعہ رافضی کی شیعت کا انکار کیا ھے اور ناہی اسکے لئے کوئی دعاکی ھے اور ناں ہی کروں گا ۔ میں تو جناب سے اور باقی داخل تھریڈ ھونے والے دوستوں سے یہی پوچھتا رہا کہ جناب وحیدی شیعہ تھا ،غیر اہلحدیث تھا ، اہلحدیثوں کے خلاف کام کرتا رہا ، تو پھر اسی وحید الزمان شیعہ رافضی کے قصیدے کیوں جگہ جگہ چھاپ رکھے ہیں ؟
کیوں اہل حدیثوں کی ویبسائٹس اسکی کتابوں سے سجی ھوئی ہیں ؟
کیوں آپ حضرات کے بدیع الدین صاحب نے اہلحدیثوں کے دشمن کو "تاریخ اہلحدیث " میں یاد کیا اور اسکے کارنامے کو بیان کیا ؟
کیوں آج تک اسی شیعہ رافضی وحیدی کی کتابیں اہلحدیث چھاپہ خانے چھاپ رہے ہیں ؟

[/IMG]

یہ اسکین پیش خدمت ھے "لغات الحدیث " کا جس کا لکھاری ھے وحید الزمان شیعہ۔
اور اسے شایع کیا ھے " نعمانی کتب خانہ ۔ لاھور" نے ۔
جبکہ یہاں پر الزام یہ بھی لگایا جاتا ھے وحید الزمان کے رد کرنے کے دوران کہ وہ اہلحدیث نہیں ، اکابرین اہلحدیث میں شامل نہیں ، اہلحدیث وحید الزمان سے بری الزمہ ہیں ، اور اس کی کتابیں اہلحدیث کتب خانے نہیں چھاپتے ۔ جبکہ اس ٹائٹل کے اسکین میں " نعمانی کتب خانہ " صاف لکھا ھوا ھے ۔ امید ھے اب یہ کہنے کی کوئی زحمت نہیں فرمائے گا کہ " نعمانی کتب خانہ نے یہ کتاب وحید الزمان کے شیعہ ھونے سے پہلے چھاپی تھی"

مزید ثبوت نعمانی کتب خانہ کے بارے میں کہ وہ اہل حدیث مزھب کی کتابیں چھاپتا ھے ۔


کتب خانے کا لنک
نعمانی کتب خانہ - علامہ وحید الزماں
اور اس لنک پر مولفین کی لسٹ میں دیکھیں اوپر سے نیچے تیرھویں نمبر پر وحید الزمان کا نام لکھا ھوا ھے
نعمانی کتب خانہ - مولفین

ایک اور لنک کتاب و سنت ڈاٹ کام کا ، جس سے معلوم ھوتا ھے کہ نعمانی کتب خانہ اہل حدیث کتب کا چھاپہ خانہ ھے ۔
نعمانی کتب خانہ،لاہور - اسلامی کتب کے ناشرین کے روابط - اسلامی کتب کے ناشرین کے روابط

امید ھے اب کسی کو یہ گلہ نہیں رہے گا کہ وحید الزمان کی کتابیں اہلحدیث مکتب نہیں چھاپتے ۔

شکریہ


جناب شاھد نزیر صاحب آپ ایک اہلسنت والجماعت حنفی حضرت امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کو صرف اسلئے کوس رہے ہیں اور ان کے لئے رحمہ اللہ علیہ کہنے پر بھی آپ آگ بگولہ ھورہے ہیں
نہ معلوم آپ کس بد مذہب سے تعلق رکھتے ہیں کہ جس میں ایک ایسا شخص یعنی امین اوکاڑوی بھی رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کا مستحق ٹھہرتا ہے
، جبکہ وحیدی نے تو آپ کے مزھب اہلحدیث کی بنیادیں کھوکھلی کردیں ہیں ایسے ایسے گل کھلائے ہیں کہ آپ کی پوری توانائیاں صرف ھورہی ہیں اس سے جان چھڑانے کی ، لیکن پھر بھی اسے آپ کے اہلحدیث بھائی لوگ رحمہ اللہ کہتے ہیں اور آپ کو ان پر تیش نہیں آتا ؟؟؟ اس کی اک ہی وجہ ھے کہ وحیدی سے آپ لوگوں کو دلی لگاؤ ھے۔ اور اوپر اوپر سے اس کے خلاف لکھ لکھاکر مخالفین کو دکھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کہ ہم وحید الزمان کو نہیں مانتے وہ شیعہ تھا اور کبھی بھی اہلحدیث نہیں رہا ۔
جناب بدیع الدین راشدی صاحب کیا خوب القابات سے نواز رہے ہیں لکھتے ہیں
نواب عالی جناب ، عالم با عمل، فقیہ وقت، محب السنة، وحید الزماں بن مسیح الزمان الدکنی
اب یہ نا کہہ دینا بھائی صاحب کہ بدیع الدین صاحب نے یہ القابات وحیدی کو شیعہ ھونے سے پہلے دئیے تھے ۔
جناب کو یہ اسلئے دکھارہا ھوں کہ دیکھ کر یاد تازہ کرلیجئے کہ ایک شیعہ رافضی اور غیر اہلحدیث اور اہلحدیثوں کے دشمن کو آپ کے بدیع الدین صاحب نے کیسے پیارے القابات سے نوازا تھا ۔

ارے ارے اب یہ نہ کہنا جناب پھر سے کہ دیوبندیوں نے بھی کتاب لکھی تھی ۔ جناب شاھد نذیر صاحب آپ دیوبندی مقلدین کے مقلد نہیں ہیں اسلئے آپ کے لئے دیوبندیوں کی کتاب لکھنا یا نہ لکھنا برابر ھے اور اگر برابر نہیں تو آپ کے لئے حجت نہیں ۔ کیونکہ آپ تو صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بھی اپنی خود ساختہ کسوٹی پر پرکھنے والے لوگ ھو آپ کے آگے دیوبندی کی کتاب کیسے حجت ھوسکتی ھے ؟؟؟؟ لیکن نہیں جناب کو جب بھی دکھایا ، بتایا کہ تمہارے فلاں فلاں بڑے بڑے اکابرین نے وحید الزمان شیعہ رافضی کی تعریفیں کیں ہیں اور وحیدی کی کتابیں چھاپتے ہیں اہلحدیث چھاپہ خانے تو جناب نے فرمایا کہ

ہم تو صرف وحیدالزماں کا ترجمہ چھاپ کر مجرم اور دیوبندی وحیدالزماں کے افکار و نظریات جو اصل میں فقہ حنفی ہی سے ماخوذ ہیں چھاپ کر بھی بے گناہ!!! کیا انصاف اسی کا نام ہے؟
جناب صرف ترجمہ ہی نہیں اور بھی بہت کچھ چھاپا جاتا ھے ، وہ میں پیچھے نمونہ دکھا چکا ھوں ۔

مزید یہ کہ ، حضور نزیر صاحب آپ مقلدین کے مقلد نہیں ہیں ۔ آپ کے لئے مقلدین کی طرف سے کوئی لکھی گئی کتاب حجت نہیں اور ناں ہی جواز فراہم ھوتا ھے کہ آپ کے اکابرین بھی وحیدی شیعہ رافضی کی تعریفیں کرتے رہیں
۔ اور اس سب کے باوجود کہ آپ ہلکان ھوئے جارہے ہیں وحیدی رافضی کے خلاف لکھ لکھ کر کہ وہ ہمارا اکابر نہیں بعض دوسرے اہلحدیث حق بات یعنی دل کی آواز آپ کو سناتے رہے کہ وحیدی کو مرتد کہنا ظلم ھے اور اسے رحمہ اللہ بھی کہتے رہے ۔ لیکن آپ بھی ضد کی انتہا کو پہنچے ھوئے ھو بھئی آپ کے کان پر جوں بھی نہ رینگی؟ بحرحال

آخری بات کہ میں وحید الزمان شیعہ رافضی کی حمایت میں نہیں آپ کی باتوں کی دورنگی کی وجہ سے اس تھریڈ میں داخل ھوا تھا کہ اک طرف تو وحیدی کا کفر بیان کیا جارہا ھے ، اسے غیر اہلحدیث بتایا جارہا ھے ، اسے شیعہ ثابت کیا جارہا ھے ، صحابہ کا گستاخ دکھایا جارہا ھے ۔ اور دوسری جانب خود اہلحدیث ویب سائٹوں پر اسکا راگ الاپا جارہا ھے وحیدی کی تعریفیں بجائی جارہی ہیں ، اسکی کتابوں کو پیش کیا جارہا ھے ، اسکی تعریفیں اہلحدیثوں کی کتابوں میں بھری پڑی ہیں ۔ ایک نمونہ دکھاؤں آپ کو دوبارہ ؟ دیکھئیے
“فتاوٰی ثنائیہ مدینہ“ جلد اول کتاب العقائد کے صفحہ نمبر 493 پر شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی فاضل مدینہ یونیورسٹی فرماتے ہیں وحید الزمان اور اس کی کتاب ھدیۃ المہدی کے اعزاز میں

“اور کتاب نزل الابرار فی فقہ النبی المختار علامہ موصوف کی فقہ کے موضوع پر معروف کتاب ہے۔ غالب مسائل احادیث سے مستنبط ہیں ۔ اصل کتاب کئی اجزاء میں عربی زبان میں ہے۔ اس کے اردو ترجمہ کا مجھے علم نہیں فی الجملہ کتاب نہایت مفید ھے ۔“

وحید الزمان شیعہ کی لکھی کتاب جس میں ایسے عقائد لکھے ہیں جن کی بدولت آپ مجبور ھوگئے کہ وحید الزمان کے وبال سے اپنی جان چھڑوائیں اس کتاب کو صاحب فتاوٰی ثنائیہ مدینہ فرماتے ہیں کہفی الجملہ کتاب نہایت مفید ھے [/B][/COLOR]
پھر بھی آپ ضد دکھاتے ہیں کہ اہلحدیثوں کا کوئی تعلق نہیں ھے وحید الزمان شیعہ رافضی سے ؟؟؟؟؟؟
اور میں پھر سے کہتا ھوں کہ یہ جھوٹ ھے جھوٹ ھے جھوٹ ھے ، کہ اہلحدیثوں کا وحید الزمان سے کوئی تعلق نہیں ۔
تعلق تھا تعلق ھے اور رہے گا ۔
شاھد نزیر یا آپ جیسے چند غیر مقلدین اہلحدیث جتنا مرضی جھوٹ کہتے اور چھاپتے رہیں ناکافی ھے کیونکہ آپ کے اکابرین نے اپنی کتابیں کالی کردیں ہیں وحید الزمان کی تعریفوں سے ، جسے آپ کبھی بھی صاف نہیں کرسکتے ۔ اور آپ کے چھاپہ خانے آج تک اسی شیعہ رافضی وحیدی کی کتابیں دھڑلے سے چھاپ چھاپ کر آپ کی محنتوں پر پانی پھیر رہے ہیں ۔

شکریہ

نوٹ :- آپ کی فرمائش پر مرزے قادیانی لعنتی اور اہل حدیث کے تعلق پر روشنی بھی الگ تھریڈ میں ڈالی جائے گی ۔ان شاء اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ہمارے خیال میں اب اس موضوع پر بات کرنے کے لئے فریقین میں سے کسی کے پاس بھی کچھ نیا نہیں ہے۔ وہی پرانی باتیں دہرائی جا رہی ہیں، اور فضا خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔ کوئی بھی غیر متعصب شخص جو اس دھاگے کا شروع سے آخر تک مطالعہ کرے گا وہ درست بات تک خود بخود آگاہی پا لے گا۔ ہر شخص ہی حق بات مان لے یہ بھی کوئی ضروری نہیں۔ لہٰذا باحثین سے معذرت کے ساتھ اس دھاگے کو تالا لگایا جا رہا ہے۔
جان بوجھ کر آخری پوسٹ سہج صاحب کو کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ ان کے یا کسی اور بھائی کے دل میں کوئی غلط فہمی انتظامیہ کی جانبداری کے تعلق سے پیدا نہ ہو۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
طالب نور بھائی کا یہ مضمون کچھ مفید اضافہ و ترمیم کے بعد ماہنامہ ضربِ حق سرگودھا (شمارہ نمبر٢١ جنوری ٢٠١٢ء) میں شامل اشاعت کیا گیا ہے۔ والسلام
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top