• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواب وحید الزماں کی شخصیت، ایک تحقیقی جائزہ

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
کوئی مجھے بتائے گا کہ میرا لکھا ھوا مراسلہ کیوں غائب کیا گیا ھے ؟
کیا اسمیں شاھد نذیر صاحب کے لکھے ھوئے الفاظ جو انہوں نے حضرت امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کی شان میں کہے ہیں اس سے زیادہ بھاری الفاظ تھے ؟
کیا میں نے کسی اہلحدیث اکابر چاھے اس نے مرزے لعنتی کا نکاح پڑھایا ھو یا قادیانی کے پیچھے نماز کو جائز کہا ھو ، کے خلاف ایسے الفاظ کہے تھے جیسے شاھد نزیر نے کہے ؟ اور ابھی تک وہ الفاظ موجود ہیں ۔
بہت سوں کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اوکاڑوی کلچر پر عمل پیرا ہیں۔ اوکاڑوی کلچر کی معرفت کے لئے پرائمری اسکو ل ماسٹر امین اوکاڑوی کی کسی بھی کتاب کا مطالعہ مفید ہوگا۔ جھوٹ، کذب بیانی ، دھوکہ، قرآن و حدیث میں معنوی و لفظی تحریف، اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے احادیث پر طعن اوررسول اللہ ﷺ کے افعال کا استہزا، حق سے منہ موڑ کر ڈھیٹ بن جانا، میں نہ مانوں کی فضول رٹ یہ ہے اوکاڑوی کلچرکا مختصر تعارف۔ اس کلچر کا بانی جیسے نام ہی سے ظاہر ہے کہ امین اوکاڑوی تھا۔امین اوکاڑوی صاحب شرم و حیا سے بالکل کورے تھے اور خاص بات یہ ہے کہ یہ شخص باقاعدہ عالم نہیں تھا بلکہ چار کتابیں پڑھ کرخود کو علامہ سمجھنے لگا تھا جس کا نتیجہ بھی سب کے سامنے ظاہر ہے۔اپنی مند پسند حدیث کے راوی کانہایت عزت و احترام سے ذکر کرنااور اسے ثقہ اور معتبر قرار دینا اور وہی راوی اگر ناپسندیدہ حدیث میں آجائے تو اس پر الزمات لگا کر اسے غیر ثقہ قرار دے دینا اسکے علاوہ اپنے فائدے کے لئے ایک اصول بنانا اور جب وہی اصول اپنے ہی گلے پڑجائے تو اسے بے شرمی سے رد کرکے دوسر اصول بنا لینا جیسے رویوں کے حامل شخص سے انصاف اور دیانت کی امید کرنا بے کار ہے۔ظاہر ہے جب استاد سے انصاف کے توقع نہیں کی جاسکتی تو اس کی روحانی اولاد جیسے سہج صاحب وغیرہ سے بھی دیانت اور انصاف کی امیدکرناکسی دیوانے کے خواب سے کم نہیں۔

اور شاھد نذیر صاحب فرار میں کہیں سے بھی الحمدللہ آج تک نہیں ھوا ، ہاں درگزر کیا ھو ،یا صبر کیا ھو کہیں تو الگ بات ھے ۔ لیکن یہاں ہی دیکھ لیجئے آپ کے عظیم اور جلیل القدر اکابرین کے مرزا قادیانی اور قادیانیت سے محبت کے نادر نمونے دکھائے ہیں مراسلہ نمبر ٥٩ میں اور اس تھریڈ میں اور دوسرے اسی موضوع والے تھریڈ میں ثابت کیا ھے جناب کے حضور کہ وحید الزمان شیعہ رافضی آج بھی اہل حدیث کے ہاں قدر و منزلت رکھتا ھے ، جو کہ میں دکھا چکا ھوں ۔ اگر نظر سے نہیں گزرا یا آنکھیں بند کرلی تھیں کبوتر کی طرح ، تو بتادیجئے دوبارہ آپ کے لئے پیش کردیتا ھوں۔


مزید بات انتظامیہ کے جواب کے بعد ان شاء اللہ
 
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
182
ری ایکشن اسکور
522
پوائنٹ
90
اسکے علاوہ یحیٰی گوندلیوی صاحب ، مولوی نزیر حسین دہلوی کے شاگرد شمس الحق ڈھلیانوی ، اور کئی اکابر اہلحدیث علماء قادیانی کو کافر نہیں کہتے تھے بلکہ گمراہ کہتے تھے ۔[/H2]"مطرقۃ الحدید،ص٨،،فیصلہ مکہ ص٧"

درست نام شمس الحق ڈیانوی ہے ڈھلیانوی نہیں ۔ آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ مرزا قادیانی کو سب سے پہلے کافر قرار ہی میاں نذیر حسین محدث دہلوی نے دیا تھا ۔ اسی طرح علامہ شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی نے مرزا کو گمراہ نہیں بلکہ کافر قرار دیا ہے ۔مرزا سے متعلق اولین فتویٰ تکفیر پر محدث ڈیانوی کی تائید موجود ہے ۔ جہاں تک مرزا کا نکاح پڑھانے والے معاملے کا تعلق ہے تو آپ ثابت کردیجئے کہ جب شیخ الکل سید نذیر حسین دہلوی نے مرزا کا نکاح پڑھایا تو اس وقت مرزا نے مہدی ، مسیح اور نبی ہونے کا دعویٰ کردیا تھا ۔ جناب عالی اس وقت مرزا حنفی العقیدہ مسلمان تھا ۔
 

shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
السلام علیکم !
سہج بھائی جان آپ نے حوالہ پوچھ کے میرے دل میں اس بات کی دستک دی ہے کہ آپ بھی اہل حدیث مسلک کے اس طریقہ سے کافی متاثر ہیں اور اس سے امید کی ایک کرن نظر آرہی ہے کہ انشا ءاللہ آپ جلد حق جو کہ آپ کے سامنے ویسے تو کافی دیر پہلے کا آچکا ہے کو آخر اپنا ہی لیں گے۔
خیر آپ نے حدیث کا حوالہ پوچھا تو وہ بتا نے میں کچھ تاخیر ہو گئی کیونکہ میں کوئی تسلسل سے یہاں پوسٹ کرنے والا یوذر نہیں ہوں بوجہ کچھ اور مصروفیات۔ اور اب وقت پا کر میں ہمت کرنے لگا ہوں یا یوں سمجھ لی جئے کہ آپ جیسے 'میں نہ مانو' ماہرَ منطق شخص کے سامنے جواب دینے کی جسارت کرنے لگا ہوں، اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو پڑھ کر عمل کرنے پہ مجبور کر دے۔تا کہ آپ کی اور میری عاقبت میں درجات کی بلندی کا باعث بھی بن جائے۔
بھائی جان یہ جو میں نے آپ کو حدیث بتائی تھی وہ بخاری شریف کی حدیث ہے اور ریاض الصالحین میں اس کا حدیث نمبر ١٠٢٠ لکھا ہے۔اور یہ کافی لمبی حدیث ہے جس کے آخر والے حصہ کا کچھ مفہوم میں آپ کو بتا دیتا ہوں جو کہ آپ کے سوال کے جواب کے لیے کافی و شافی بھی ہے لیکن یہ علیحدہ بات ہے کہ آپ نے "ہٹ درمی ہے برف نہیں" کے مصداق اس سے بھی آگے کوئی نئی کہانی نکال لینی ہے نہ کہ سچ سامنے پا کر آمین کہنا ہے،خیر:
۔۔۔۔۔صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تیسری دفعہ اس آدمی نے کہا کہ مجھے چھوڑ دہ میں تمہیں ایک ایسا عمل بتاتا ہوں کہ تم رات کو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو تو تمہارے لیے ایک نگران مکرر کر دیا جائے گا اور شیطان تمہارے پاس نہیں بھٹکے گا تو نبی ﷺ نے صحابی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اس نے سچ کہا(یہ صحابی اور وہابی کے لیے سنت بن گئی) لیکن وہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ہے۔اور تمہیں پتا ہے کہ ٣ دفعہ جو تمہارے پاس آتا رہا وہ کون تھا صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا نہیں تو آپ ﷺ نے کہا کہ وہ شیطان لعین تھا۔
اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل دی جائے آپ کو کہ جناب والہ جتنی مرضی پُر عیب ہستی ہو لیکن اگر وہ کو ئی اچھی با ت کرے تو اس پہ عمل کرنا جائز ہے، جیسا کہ شیطان لعین کے بتائے ہوئے وظیفے کو آپ ﷺ نے سچ کا لیبل دے کر سنت بنا دیا۔
اللہ آپ کی فہم و فراست میں وسعت پیدا کرے۔ آمین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
کیا اسمیں شاھد نذیر صاحب کے لکھے ھوئے الفاظ جو انہوں نے
حضرت امین صفدر اوکاڑوی رحمہ اللہ تعالٰی علیہ
کی شان میں کہے ہیں اس سے زیادہ بھاری الفاظ تھے ؟
نہ معلوم آپ کس بد مذہب سے تعلق رکھتے ہیں کہ جس میں ایک ایسا شخص یعنی امین اوکاڑوی بھی رحمہ اللہ تعالٰی علیہ کا مستحق ٹھہرتا ہے جس نے جھوٹ اور کذب بیانی کو ہی تمام زندگی اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہوا تھا۔ اپنے جھوٹے مذہب کے دفاع کے لئے احادیث اور قرآن کی آیتیں گھڑنا جس کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔ اہل حدیث کو نیچا دکھانے کے لئے احادیث کا مذاق اڑانا جس کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔ جس کی زبان شکست کی صورت میں گالیاں دینے کی عادی تھی اور سب سے بڑھکر جس کا انجام اپنے حنفی بھائی غلام احمد قادیانی کی طرح غلاظتیں اگلتے ہوئے ہوا تھا یہ فقہ حنفی کی وہی غلاظتیں تھیں جس سے امین اوکاڑوی زندگی بھر پیٹ بھرتا رہا تھا جو کہ موت کے وقت اس کے جسم سے نکل رہی تھیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ایسے شیطان صفت اور بدکردار امین اوکاڑوی کے نقش قدم پر چلنے سے ہر مسلمان کو بچائے۔ آمین

کیا میں نے کسی اہلحدیث اکابر چاھے اس نے مرزے لعنتی کا نکاح پڑھایا ھو یا قادیانی کے پیچھے نماز کو جائز کہا ھو ، کے خلاف ایسے الفاظ کہے تھے جیسے شاھد نزیر نے کہے ؟ اور ابھی تک وہ الفاظ موجود ہیں ۔
اور شاھد نذیر صاحب فرار میں کہیں سے بھی الحمدللہ آج تک نہیں ھوا ، ہاں درگزر کیا ھو ،یا صبر کیا ھو کہیں تو الگ بات ھے ۔ لیکن یہاں ہی دیکھ لیجئے آپ کے عظیم اور جلیل القدر اکابرین کے مرزا قادیانی اور قادیانیت سے محبت کے نادر نمونے دکھائے ہیں مراسلہ نمبر ٥٩ میں اور اس تھریڈ میں
غلام احمد قادیانی کی صورت میں آپ کو اچھا فرار کا بہانہ ملاہے۔ اگر آپ کو اس ٹاپک پر بات کرنے کا شوق ہے تو اس کے لئے علیحدہ تھریڈ بنالیں۔ لیکن اس موضوع کو یہاں زیر بحث نہ لائیں یہاں صرف وحیدالزماں پر بات ہوگی۔

اور دوسرے اسی موضوع والے تھریڈ میں ثابت کیا ھے جناب کے حضور کہ وحید الزمان شیعہ رافضی آج بھی اہل حدیث کے ہاں قدر و منزلت رکھتا ھے ، جو کہ میں دکھا چکا ھوں ۔ اگر نظر سے نہیں گزرا یا آنکھیں بند کرلی تھیں کبوتر کی طرح ، تو بتادیجئے دوبارہ آپ کے لئے پیش کردیتا ھوں۔
الحمداللہ ہم بھی یہ بات ثابت کرچکے ہیں کہ جتنی قدو منزلت وحیدالزماں دوغلے دیوبندیوں کے ہاں رکھتا ہے وہ مقام و مرتبہ اسے اہل حدیث کے ہاں میسر نہیں۔ جب بقول آپکے کہ وحیدالزماں پکا اہل حدیث تھا تو دیوبندیوں نے کس کھاتے میں اس کی سوانح حیات لکھ کر اس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے ہیں؟ کیوں آج تک دیوبندی ادارے تسلسل کے ساتھ وحیدالزماں کی ہر قسم کی کتابیں چھاپ رہے ہیں اور کیوں دوغلے دیوبندیوں کے کتابیں اس کی دینی خدمات کے اعتراف سے بھری پڑی ہیں۔ اس میں جو جواب آپ کا ہوگا وہی ہمارا بھی سمجھ لیجئے گا۔

سہج صاحب آپ سے عرض ہے کہ آپ ہماری پوسٹ نمبر ٦١ کا جواب عنایت فرمائیں جس میں ہم نے آپ سے فیصلہ کن سوال کیا ہے۔ برائے مہربانی اپنے روحانی استاد امین اوکاڑوی کی طرح موضوع سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
اسکے علاوہ یحیٰی گوندلیوی صاحب ، مولوی نزیر حسین دہلوی کے شاگرد شمس الحق ڈھلیانوی ، اور کئی اکابر اہلحدیث علماء قادیانی کو کافر نہیں کہتے تھے بلکہ گمراہ کہتے تھے ۔[/H2]"مطرقۃ الحدید،ص٨،،فیصلہ مکہ ص٧"

درست نام شمس الحق ڈیانوی ہے ڈھلیانوی نہیں ۔ آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ مرزا قادیانی کو سب سے پہلے کافر قرار ہی میاں نذیر حسین محدث دہلوی نے دیا تھا ۔ اسی طرح علامہ شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی نے مرزا کو گمراہ نہیں بلکہ کافر قرار دیا ہے ۔مرزا سے متعلق اولین فتویٰ تکفیر پر محدث ڈیانوی کی تائید موجود ہے ۔ جہاں تک مرزا کا نکاح پڑھانے والے معاملے کا تعلق ہے تو آپ ثابت کردیجئے کہ جب شیخ الکل سید نذیر حسین دہلوی نے مرزا کا نکاح پڑھایا تو اس وقت مرزا نے مہدی ، مسیح اور نبی ہونے کا دعویٰ کردیا تھا ۔ جناب عالی اس وقت مرزا حنفی العقیدہ مسلمان تھا ۔
شکریہ آپ کا کہ آپ نے درست نام بتادیا ، میں نے غلط نام لکھا تھا جس پر معزرت چاھتا ھوں ۔
آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ مرزا قادیانی کو سب سے پہلے کافر قرار ہی میاں نذیر حسین محدث دہلوی نے دیا تھا
کس سن میں کافر قرار دیا تھا یہ بتادیجئے
اسی طرح علامہ شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی نے مرزا کو گمراہ نہیں بلکہ کافر قرار دیا ہے۔مرزا سے متعلق اولین فتویٰ تکفیر پر محدث ڈیانوی کی تائید موجود ہے۔
کوئی ثبوت بھی ھے اس بات کا ؟ اگر ھے تو مہربانی فرماکر پیش کردیجئے
جہاں تک مرزا کا نکاح پڑھانے والے معاملے کا تعلق ہے تو آپ ثابت کردیجئے کہ جب شیخ الکل سید نذیر حسین دہلوی نے مرزا کا نکاح پڑھایا تو اس وقت مرزا نے مہدی ، مسیح اور نبی ہونے کا دعویٰ کردیا تھا ۔ جناب عالی اس وقت مرزا حنفی العقیدہ مسلمان تھا
یہ اچھی بات ھے کہ آپ نے مان لیا کہ مرزے لعنتی کا نکاح نزیر حسین صاحب نے ہی پڑھایا تھا ۔ لیکن آپ کا شاید ماننا ھے کہ ایک تو مرزا لعنتی اس وقت جب اسکا نکاح نزیر حسین صاحب نے پڑھایا تھا ، دعوٰی نبوت کا مرتکب نہیں ھوا تھا یا اس پر کسی نے بھی کفر کا فتوٰی نہیں لگایا تھا ۔ اور مرزا لعنتی حنفی العقیدہ تھا ؟ یہاں آپ سے ایک سوال ھے کہ کیا آپ کا نکاح کسی حنفی نکاح خواں پڑھا سکتا ھے ؟ کیا آپ گوارہ کرلیں گے کہ کسی مقلد نکاح خواں سے جسے آپ مشرک اور ناجانے کیا کیا کہہ کر لکھتے پڑھتے رہتے ہیں ، سے نکاح پڑھایا جائے ؟ جو کیفیت آپ کی ھوگی مقلد سے نکاح پڑھاتے ھوئے وہی کیفیت ایک ایسے حنفی کی بھی ھوگی جو کئی کتابیں لکھ چکا ھو اور مرزا لعنتی کو اگر حنفی مان بھی لیا جائے تو ، ایک ایسا حنفی جو اپنے حلقے میں ایک بڑا مقام رکھتا ھو اور بقول آپ کے اس وقت وہ کفر کا مرتکب بھی نہیں ھوا تھا تو پھر وہ کسی غیر مقلد عالم سے کیسے نکاح پڑھا سکتا ھے۔ جبکہ اسکی جو عبارات پیش کی جاتی ہیں یا اس مراسلے کے جواب میں پیش کی جائیں “شاید“ سے تو یہی ظاھر ھوتا بھی ھے اور ھوگا کہ مرزا کوئی سخت متشدد قسم کا مقلد تھا اور یہ آپ زیادہ جانتے ھوں گے کہ ایک متشدد ترین مقلد کبھی بھی کسی غیر مقلد عالم سے اپنا نکاح نہیں پڑھا سکتا ۔ ہاں وہی پڑھائے گا اور پڑھوائے گا جن کا عقیدہ طریقہ ایک ھو ۔

شکریہ
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
جناب شہزاد صاحب السلام علیکم

آپ سے سوال کیا کئیے تھے اور جواب کیا دیا ھے آپ نے ۔ جناب اس حدیث کے بارے میں مجھے بھی معلوم ھے جو آپ نے صحابی رضی اللہ عنہ کے نام کے بغیر پیش کی ھے یعنی یہ واقعہ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ پیش آیا تھا ۔
پہلے یہ مراسلہ پڑھ لیجئے جو سوالیہ تھا جس کا آپ نے جواب دیا ھے

السلام علیکم

شہزاد صاحب

ہا ں ہم اہل حدیثوں کا ایمان ہے کہ ہر صحیح بات یعنی قرآن و سنت(میٹھا) کی یا کم از کم قرآن و سنت کو سمجھنے کے لیے جہاں سے اورکسی سے بھی کچھ ملے تو ہم ھپ کر لیتے ہیں اور یہی تعلیم ہمارے نبیﷺ نے ہمیں دی ہے۔
۔


یہ جو ایمان بتایا ھے آپ نے اس کے بارے میں قرآن اور حدیث سے دلیل دے دیجئے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی تعلیم ھے ؟ تو اس کی دلیل بھی قرآن اور حدیث سے فراہم کردیں ۔

یہ یاد رکھئیے گا جناب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے والا دین اسلام میں کیا حیثیت رکھتا ھے ۔

اب رہی بات حدیث کی تو وہ مشہور حدیث آپ کی نظرو ں سے اوجل تو نہ ہو گی جس میں سونے اور سُچے نبیﷺ نے شیطان مردود سے ملا آیت الکرسی(میٹھا) کا ورد بھی سنت قرار دے دیا تھا اور صحابیوں اور ان کے جانشین وہابیوں نے پھر اسے اپنا(ھپ)بھی لیا ۔اور ایک اشارہ دیتا ہوں کسی بڑے سے پوچھ لی جئے گا کہ ' شیطان لعین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی بھی اور ذیادہ جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے۔
ماشاء اللہ بہت بڑی بات کردی ھے آپ نے ۔
اب مہربانی فرماکر وہ حدیث پیش کردیں جس میں شیطان سے ملے ھوئے (معاذاللہ) ورد کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے "سنت قرار دیا ھو" ؟ باقی یہ بات درست ھے کہ شیطان لعین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی بھی اور ذیادہ جھوٹا اور بے ایمان نہیں ہے۔

شکریہ

اور پھر یہ دیکھئیے اپنا جواب

۔۔۔۔۔صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ تیسری دفعہ اس آدمی نے کہا کہ مجھے چھوڑ دہ میں تمہیں ایک ایسا عمل بتاتا ہوں کہ تم رات کو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو تو تمہارے لیے ایک نگران مکرر کر دیا جائے گا اور شیطان تمہارے پاس نہیں بھٹکے گا تو نبی ﷺ نے صحابی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اس نے سچ کہا(یہ صحابی اور وہابی کے لیے سنت بن گئی) لیکن وہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ہے۔اور تمہیں پتا ہے کہ ٣ دفعہ جو تمہارے پاس آتا رہا وہ کون تھا صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا نہیں تو آپ ﷺ نے کہا کہ وہ شیطان لعین تھا۔
اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل دی جائے آپ کو کہ جناب والہ جتنی مرضی پُر عیب ہستی ہو لیکن اگر وہ کو ئی اچھی با ت کرے تو اس پہ عمل کرنا جائز ہے، جیسا کہ شیطان لعین کے بتائے ہوئے وظیفے کو آپ ﷺ نے سچ کا لیبل دے کر سنت بنا دیا۔
اللہ آپ کی فہم و فراست میں وسعت پیدا کرے۔ آمین

آپ سے گزارش ھے کہ جسے آپ نے ایمان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم قرار دیا ھے اس کی وضاحت کردیں
[/B](یہ صحابی اور وہابی کے لیے سنت بن گئی)
یہ الفاظ کس حدیث کے ہیں بتادیں تو مہربانی ۔ ورنہ خیر ھے ۔

شکریہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
سہج صاحب یہ اصل لفظ "معذرت" ہے۔
اگر آپ کی اردو کمزور ہے تو بھائی اس تھریڈ کا مطالعہ کرو۔
صرف اردو کمزور نہیں ہے بلکہ عقیدہ اور اخلاق بھی بہت کمزور ہیں۔ ارسلان بھائی عقیدہ اور اخلاق کی درستگی کے لئے بھی بتادیں کہ سہج صاحب کس تھریڈ کا مطالعہ کریں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
صرف اردو کمزور نہیں ہے بلکہ عقیدہ اور اخلاق بھی بہت کمزور ہیں۔ ارسلان بھائی عقیدہ اور اخلاق کی درستگی کے لئے بھی بتادیں کہ سہج صاحب کس تھریڈ کا مطالعہ کریں۔
السلام علیکم
عقیدے کی درستگی کے لیے سب سے پہلے تو قرآن مجید پڑھیں۔پھر احادیث مبارکہ سے عقیدہ کی درستگی کے بارے میں پڑھیں۔
مزید یہ تھریڈ بھی عقیدے کی درستگی کے لیے مطالعہ کریں۔
حقیقت شرک سمجھانے کے لئے قرآن مجید کی چند حکیمانہ مثالیں
عقیدہ توحید کے لئے ساری دنیا کے انسانوں کو قرآن مجید کی دعوت فکر
تمام انبیاء کرام علیھم السلام اور رسولوں نے سب سے پہلے اپنی اپنی قوموں کو عقیدہ توحید کی دعوت دی
قیامت کے روز مشرکین کے معبود ان کے کسی کام نہیں آئیں گے
فلسفہ وحدت الوجود ۔وحدت الشہود اور حلول
مزید ان کتابوں کا مطالعہ کریں۔
شرک کے چور دروازے
ایمان باللہ کی حقیقت
نور وظلمات کتاب وسنت کے آئینہ میں
عبادات میں بدعات اور سنت نبوی سے ان کا رد
فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراطِ مستقیم کے تقاضے
قبروں کی زیارت اور صاحب قبرسے فریاد
عقیدة الموحدین
عقیدہ اہل سنت والجماعت
موانع ہدايت
عقیدہ توحید اور دین خانقاہی
عقیدہ توحید اور علمائے سلف کی خدمات
توحید سب سے پہلے اےداعیان اسلام
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
تعویذ اوردم قرآن و حدیث کی روشنی میں
توحید وشرک کے احکام ومسائل
قرآن کی پکار
توحید اورہم
اسلامی عقیدہ کتاب وسنت کی روشنی میں
توحیدکاپیغام
حقیقت توحید--جس کو رسول علیہم السلام لے کر آئے اور اس کے متعلق شبہات کا ازالہ
عقائد اہل سنت والجماعت
آئمہ اربعہ (ابوحنیفہ،مالک،شافعی اور احمدرحمہم اللہ )کا عقیدہ
عقیدے کے بارے میں شکوک و شبہات کاازالہ
عقیدہ یا جہالت
کلمہ گومشرک

اور اخلاق کے لیے ان تھریڈز کا مطالعہ کریں۔
جہلاء کی طرف سے گالم گلوچ اور برا بھلا کہنے پر ہمارا رویہ؟؟؟
اخلاق و کردار کی اصلاح
حسن اخلاق کا خزینہ
کند ہو کر رہ گئے مومن کے اخلاق و معاشرت
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top