آپ انہیں بدعتی کہنے سے کیوں کترارہے ہیں؟جب وہ بدعت کا ارتکاب کرتے ہیں تو بدعتی کہو، وہاں کے علماء ،مفتی اور حرمین کے امام ہر سال یوم الوطنی یا عید الوطنی منانے پر راضی ہیں ،تو بدعت پر راضی رہنے والے کو کیا کہا جائے گا؟
آپ کو کتنی دفعہ جواب ملے گا تو آپ بات سمجھ سکیں گے؟
عید الوطنی یا یوم الوطنی ہمارے چودہ اگست کی طرح کا ایک دنیاوی تہوار ہے۔ اس کو چونکہ دین کوئی نہیں سمجھتا۔ لہٰذا یہ بدعت کی تعریف کے ذیل میں نہیں آتا۔ نہ یہ عمل بدعت اور نہ اس کو کرنے والے بدعتی۔
لیکن عید میلاد النبی کو چونکہ دین بلکہ دین کا انتہائی اہم جزو سمجھا جاتا ہے، نہ منانے والوں کو شیطان سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ اور منانے والے اس عید کو دیگر دونوں دینی تہواروں عید الفطر اور عید الاضحیٰ سے افضل و اولیٰ سمجھتے ہیں۔ لہٰذا ایسی عید استحباب کے دائرے سے بھی باہر نکل کر بدعت کے دائرے میں آ جاتی ہے۔
درج بالا وضاحت کے بعد آپ کو کیا اختلاف ہے اس پر بات کیجئے ۔