لا تنہ عن خلق و تأتی مثلہ عار علیک إذا فعلت عظیم
جمشید بھائی دنیا جہان کے لطیفے ، کہانیاں اور فلسفے یہاں اکٹھے کریں گے لیکن جو کرنے والا کام ہے اس سے ’’ کنی ‘‘ کتراتے رہیں گے ۔ ساتھ ساتھ’’ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘‘ کے مصداق موضوع پر پابند رہنے کی تلقین بھی کرتے جائیں گے ۔
جناب کوشش کرکے یا تو اپنا عمل احادیث کے مطابق کر دکھائیں یا پھر اپنی بے عملی کا اعتراف کر لیں ۔
جس طرح بھی آپ سمجھتے ہیں اپنے اصول و قواعد کے مطابق ۔
باقی فیصلہ دیگر قارئین پر چھوڑ دیں گے ۔
اصل موضوع چاہے ایک دفعہ بالکل سو دفعہ تاکید کر لیں یہی ہے کہ دیوبندی فلاں فلاں احادیث پر عمل نہیں کرتے ۔
اس کا جواب مخالفت حدیث کی توضیح و تشریح طلب کرنا نہیں ہے ۔ بلکہ یہ ثابت کرنا ہے کہ نہیں جناب ہم پر یہ الزام ہے ہم تو ان احادیث پر عمل کرتےہیں ۔
اللہ آپ کو ہمت دے ۔