- شمولیت
- جون 11، 2015
- پیغامات
- 401
- ری ایکشن اسکور
- 13
- پوائنٹ
- 79
السلام و علیکم!غیر سبیل المؤمنین پر چلنے والوں کو مفسرین ؒ،محدثینؒ اور فقہاءؒ بمثل علماء ِ یہود ونصاریٰ ہی نظر آتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ یہ حقیقت کیوں بھول جاتے ہیں کہ قرآن مجید کے ترجمہ کا وہ اسلحہ جس سے یہ سبیل المؤمنین کی پیروی کرنے والے لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، وہ انہی لوگوں کا تو فراہم کردہ ہے جنہیں نے فقہ کا تصور یہود اور روایات کا طومار منافقین ِ عجم سے مستعار لیا ہے ۔( نعوذ باللہ)
ان لوگوں کے پاس اس بات کی کوئی دلیل نہیں ہےکہ جس قرآن مجید کی تفہیم بصورت ترجمہ یہ حضرات پیش کر رہے ہیں وہ وہی ہے جو اس کے الفاظ سے واضح و مترشح ہے ۔ مجھے تو لگتا ہے کہ جیسے غلام احمد پرویز صاحب اور عبداللہ چکڑالوی صاحب نے قرآن مجید کی تعبیر بدلی تھی جس کو زمانہ قریب میں شدید شکست کا سامنا ہوا ۔اب اس کے ردِ عمل کے طور پر ایک نئی تحریک قرآن مجید کی تفہیم بصورت ترجمہ ظاہر ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے جیسے وہ تحریکات ِ باطلہ حق کےسامنے ٹک نہ سکیں، یہ تحریک بھی عنقریب اسی انجام سے دو چار ہو گی۔ان شاء اللہ تعالٰی
میرے پیارے بھائی۔
غلام احمد پرویز کافر بھی تھا اور مشرک بھی تھا وہ تو اس قابل بھی نہیں کہ اس کا نام یہاں لیا جائے ۔۔۔۔۔
میرا تو ایک سوال ہے اگر آپ دینا چاہیں تو آپ سے سوال کر لیتا ہوں بہت سادہ سوال لیکن پھر جواب ہر حال میں مجھے چاہئے ۔۔۔۔