• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

٭٭٭ جانوروں کے ساتھ حسن سلوک ٭٭٭

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
٭٭٭ جانوروں کے ساتھ حسن سلوک ٭٭٭

10384190_717461244988814_4957181931130478178_n.jpg


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری کے باغ میں تشریف لے گئے تو وہاں موجود ایک اونٹ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو رونے لگا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے ، اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو وہ خاموش ہو گیا ، اس کے بعد پوچھا: یہ اونٹ کس کا ہے؟، ایک انصاری جوان آیا ، وہ کہنے لگا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ان جانوروں کے سلسلے میں جن کا اللہ نے تمہیں مالک بنایا ہے اللہ سے نہیں ڈرتے ، اس اونٹ نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تو اس کو بھوکا مارتا اور تھکاتا ہے

--------------------------------------------------------
( سنن أبي داود : 2549 ، ، مسند أحمد : 3/189 )
 

paharishikra

مبتدی
شمولیت
اگست 27، 2014
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
13
بھائ يہاں مسلمان مسلمان کے خون کا پياسا ہۓ اپ جانوروں کی بات کر رہے ہيں دعش کو ہی ديکھ ليں کيسے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہيں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12144881_871657429569194_5833877869766195044_n (1).jpg



رحم !


-----

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی نے عرض کیا کہ میں بکری ذبح کرتے وقت اس پر رحم کرتا ہوں ، فرمایا کہ اگر تم بکری پر رحم کرو گے تو اللہ تم پر رحم کرے گا

-----------------------------

(الترغيب والترهيب :3/212)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12644908_993230127409070_6018174078224873065_n.jpg


★ ابوہریرہ ؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فرما رہے تھے: کہ ایک چیونٹی نے ایک نبی ( عزیر یا موسیٰ علیہ السلام ) کو کاٹ لیا تھا ۔ تو ان کے حکم سے چیونٹیوں سے سارے گھر جلا دئیے گئے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس وحی بھیجی کہ اگر تمہیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا تھا تو تم نے ایک ایسی خلقت کو جلا کر خاک کر دیا جو اللہ کی تسبیح بیان کرتی تھی ۔

صحیح البخاری (3019)
 
Top