• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی اسکولوں میں جنسی تعلیم

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
السلام علیکم

اس پر یہ بھی معلومات حاصل کریں کہ یہ تعلیم زبردستی سب کو دی جائے گی / دی جا رہی ھے یا اس پر والدین سے پوچھا جاتا ھے کیونکہ انگلینڈ میں جب بچہ 7 کلاس میں جاتا ھے تو سکول والے سب بچوں کے والدین کو ایک لیٹر دیتے ہیں کہ آپ نے اپنے بچے کو یہ تعلیم دلوانی ھے یا نہیں۔ اگر دلوانی ھے تو ہاں والے خانہ میں ٹک کر دیں اور اگر نہیں دلوانی تو نہ والے خانہ میں ٹک کر کے دستخط کر دیں۔ پھر یہ تعلیم سارا سال نہیں ہوتی بلکہ چند دنوں کے لئے ایک پریڈ ہوتا ھے۔ اس پر زبردستی والا یہاں کوئی کام نہیں۔
والسلام
محترم بھائی ہر معاشرہ اپنے مزاج کے مطابق کچھ چیزوں کے لئے رائے کی آزادی کے قانون کی اجازت نہیں دیتا مثلا انگریزوں کے ہی کچھ معاشروں میں ہولو کاسٹ پر بات کی آزادی نہیں ہے چونکہ اس سے انکے نزدیک فساد پھلیتا ہے اسی طرح اسلامی معاشرہ شراب کی آزادی کے قانون کی اجازت نہیں دیتا
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اپنی دفعہ کوئی انسان حکومت کے کام میں دخل اندازی کرے تو کہتے ہیں کہ ہم عوامی نمائندے ہیں تم اس میں دخل اندازی نہیں کر سکتے تمھارا ابھی وقت نہیں آیا- اور جن بچوں کی شادی کا ابھی وقت نہیں آیا ہوتا (وہ بھی زبردستی 18 سال کا قانون بنایا ہوا ہے) انکو چاہتے ہیں کہ یہ سب سکھایا جائے
میں نے اوپر کچھ لوگوں کی باتیں دیکھی ہیں میرے خیال میں اعتراض اس بات پر ہے کہ وہ بچہ کہ جس کو ابھی ایسی چیز کی ضرورت ہی نہیں وہ ضرورت تو تم نے 18 سال کے ساتھ مقید کر دی ہے تو پھر اسکو یہ سب کس لئے سکھا رہے ہو کیا اس لئے کہ وہ دوسرے کام کرے
اگر یہ لوگ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم اسلئے سکھا رہے ہیں کہ اگر کوئی غلطی کر لے تو پتا ہو- تو پھر سوال آتا ہے کہ پھر تو انکو اس سے منع کرنا چاہئے نہ کہ اسکے طریقے بتانے چاہیں

اب میں ان قانون والوں سے ایک مثال کے ذریعے سوال کرتا ہوں
میں ایک وکیل ہوں اور کتاب لکھتا ہوں یا ٹی وی پر ایک پروگرام کرتا ہوں جس میں ایسے طریقے بتاتا ہوں کہ کہ اگر کسی نے کسی کو قتل کرنا ہو (یعنی پاکستان کا قانون توڑنا ہو) تو وہ فلاں طریقہ استعمال کرے تو وہ پاکستان کا قانون تو توڑ دے گا مگر خود نقصان سے بچ جائے گا
اب انصاف سے جواب دیں کہ کیا مجھے کوئی ایسا پروگرام کرنے دے گا یا مجھ پر مقدمہ بنا دیا جائے گا
اور یہ بالکل اسی طرح معصوم بچوں کو کہتے ہیں (جن کو بلوغت کے بعد اور 18 سال سے پہلے حق استعمال کرنے سے زبردستی روکا ہوا ہے) کہ اگر تم اللہ کا قانون توڑنا چاہتے ہو تو فلاں طریقہ اختیار کرو تم بے شک اللہ کا قانون تو توڑ دو گے مگر نقصان سے بچ جاؤ گے
مالکم کیف تحکمون
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

قاری صاحب پھر لوگ ڈاکٹر اور حکیم کس طرح بنے گئے اور ان کو جنسی امراض کا علم کیسے حاصل ہوگا اس لیے اآپ کو اس کی مشروط اجازت دینی پڑے گی واللہ اعلم بالصواب
جیسا کہ اوپر درج ھے کہ برطانیہ میں کلاس 7 چند دنوں کے لئے اور پاکستان میں کلاس 6 نصاب میں شامل، تو غور کریں کہ ڈاکٹر 7 کلاس میں نہیں بنتا۔ ایف ایس سی میں اتنے نمبر چاہئیں کہ میرٹ عبور ہو، اور اتنے نمبر حاصل کرنے والا اگلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر بنتا/ بنتی ھے جس کے لئے عمر پختہ ہو چکی ہوتی ھے جس پر ذہن دوسری طرف نہیں جاتا کیونکہ سامنے بہتر کیریئر ہوتا ھے۔خیال رہے کہ سارے ہی ڈاکٹر اور انجینئر نہیں بنتے۔ اور نہ ہی اتنی سیٹیں ہوتی ہیں اور نہ ہی جاب کے ذرائے۔

والسلام
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
السلام علیکم



جیسا کہ اوپر درج ھے کہ برطانیہ میں کلاس 7 چند دنوں کے لئے اور پاکستان میں کلاس 6 نصاب میں شامل، تو غور کریں کہ ڈاکٹر 7 کلاس میں نہیں بنتا۔ ایف ایس سی میں اتنے نمبر چاہئیں کہ میرٹ عبور ہو، اور اتنے نمبر حاصل کرنے والا اگلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر بنتا/ بنتی ھے جس کے لئے عمر پختہ ہو چکی ہوتی ھے جس پر ذہن دوسری طرف نہیں جاتا کیونکہ سامنے بہتر کیریئر ہوتا ھے۔خیال رہے کہ سارے ہی ڈاکٹر اور انجینئر نہیں بنتے۔ اور نہ ہی اتنی سیٹیں ہوتی ہیں اور نہ ہی جاب کے ذرائے۔

والسلام
میں نے بھی اسی مشروط اجازت کی بات کی تھی بھائی جان بیس سال سے پہلے ایف سی ہو جاتی ہے کیا یہ پختہ عمر ہے اور اگر نوکری کو دیکھ کر تعلیم حاصل کی جاے تو شاید کوئی بھی تعلیم حاصل نہ کرے اگر آپ دینی جامعات کا نصاب دیکھ لیں تو شاید عمر والا شکوہ ختم ہو جاے میں ایسے مدارس کو جانتا ہوں جہاں پر میدیکل کی تعلیم بھی دی جاتی اور میں نے بھی ایسے ہی جامعہ سے تعلیم حا صل کی ہے فقہ کی کتابیں پڈھ کر تو لوگ حیران ہو جاتے ہیں کہ ان میں کس کس طرح کے مسائل پر بحث ہوتی ہے ؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بھائی میرے دو باتوں پر توجہ فرمائیں، دینی جامعات تعلیم کی آپ بات کر رہے ہیں اس میں آسان کام ھے کہ اردو کتابوں میں جو لکھا اسے یاد کرنا ھے اس میں شائد کوئی نوٹس نہیں ہوتا ہو گا کیونکہ تبدیل آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ اور میڈیکل میں اردو نہیں بلکہ انگلش ھے اور اس میں صرف یاد نہیں کرنا بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایف ایس سی 18 سے 19 سال میں ہو گئی اس کے بعد جس نے میرٹ پر نمبر حاصل کئے ہیں اور میڈیکل میں داخلہ لیا ھے تو بھائی ان کے ذہن دوسری طرف نہیں ہوتے، بلکہ برائٹ فیوچر کی طرف ہوتے ہیں۔ بہت سے اوریجنل مثالوں میں سے دور نہیں جاتے میرا بیٹا اس سال پوسٹ گریجوئیٹ کر رہا ھے کمپیوٹر سائنس، 90 فیصد اور اس کے قریب نمبرز لے رہا ھے، لڑکی دوست تو بہت دور اس نے لڑکا دوست بھی نہیں بنایا ہوا سوائے تعلیم کے، سکول سے یونی تک اس کی والدہ ہی اسے چھوڑنے اور لینے جاتی ھے حالنکہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ھے اور اسے گاڑی بھی لے کر دی ہوئی تھی مگر 5 مہینے بعد اس نے کہا کہ ضرورت نہیں اور بیچ ڈالی، پڑھائی کے علاوہ دوسری کوئی ایکٹوٹی نہیں فیوچر ھے۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس لیے کہ وہ صرف آپکا بیٹا ہے

نہیں بھائی غور سے پڑھنا تھا کہ کیا لکھا ھے
بہت سے اوریجنل مثالوں میں سے دور نہیں جاتے میرا بیٹا
اس لئے کہ یہ سبق ھے ان والدین کے لئے جو اس پوزیشن میں ہیں میں تو اپنے بھائیوں کی اولاد کو پڑھائی کے لئے سمجھاتا رہتا ہوں اس پر مزید بہت کچھ تھا لیکن اب رہنے دیتے ہیں کیونکہ جب آپ متفق نہیں تو کوئی فائدہ نہیں اور آپکا رجعان پڑھائی کی طرف نہیں لگتا، بھائی جب آپکا/ میرا گھر محفوظ نہیں تو پھر آپ دوسرں کی ذمانت کیسے دے سکتے ہیں ایسی مثال اپنے گھر سے ہی دی جاتی ھے۔ تعلیم بہت ضروری ھے ورنہ زندہ تو رہ سکتے ہیں مگر حالات سے مقابلہ کرنا مشکل ھے۔ پڑھائی یا وقت سے پہلے اپنی خواہشات دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑتا ھے۔

والسلام
 
Top