• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیے، ترجمان دفتر خارجہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اسلام آباد.......پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کردیئے ۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے جماعت الدعو ۃ کے فنڈز منجمد کر دئیے ہیں،جماعت الدعوۃ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائدکرنیوالی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے اورفہرست میں شامل تنظیموں کے فنڈز منجمد کیے جاتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نےامیدظاہر کی ہے کہ امریکی صدربھارت کےدوران کنٹرول لائن پرکشیدگی کامعاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کشمیریوں کو قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے،بھارت میں زبردستی ہندو بنائے جانے کی مہم انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ ترجمان نے بھارت میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض پیرزادہ کے بیان پر ان کی اپنی تردید آ چکی ہے۔ (روزنامہ جنگ کراچی 22 جنوری 2015 )
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
انا للہ و انا الیہ راجعون

ابھی کچھ ہی دن پہلے تو حکومت نے رابطہ کرنے پر بتلایا تھا کہ جماعت الدعوۃ پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”آپ لوگ“ کوئی دہشت گرد ہو کہ آپ پر پابندی لگائی جائے۔

لگتا ہے کہ نواز حکومت اب اپنے پانچ سال پورے کرلے گی۔ کیونکہ اب یہ امریکہ اور سیکیوریٹی فورسز کے آگے سر بسجود ہوچکی ہے۔ پہلے ایک سال تک اپنی سی مزاحمت کی پوری کوشش کرلی اور اس کا ”نتیجہ“ بھی دیکھ لیا۔

اللہ اس ملک پر رحم کرے۔ آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اللہ سبحان و تعالیٰ اس جماعت سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کی بلکے دین اسلام سے محبت رکھنے والے ہر شخص کی حفاظت فرمائیں -

آمین یا رب العالمین
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
محترم سراج الحق نے صورتحال کا ”بروقت“ اندازہ کرلیا تھا، لہٰذا انہوں نے پشاور پبلک اسکول کے شہداء سے بلا تامل اظہار یکجہتی کرلیا۔ جبکہ اسی ”کام “ میں عمران خان صاحب کو تھوڑی سی تاخیر ہوگئی تو انہیں شہداء کے لئے 5 لاکھ فی کس کی رقم 20 لاکھ فی کس کرنی پڑی اور انہیں شہداء کے چہلم پر کے پی کے میں عام تعطیل بھی کرنی پڑی، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رسم چہلم منانے کے علاوہ۔ اب اس سانحہ سے قبل کے پی کے میں تو کوئی سانحہ ہوا نہیں نا۔ نہ ہی قبل ازیں کوئی دہشت گردی کیے کسی واقعہ میں شہید ہوا۔ لہٰذا کے پی کے حکومت نے اس سے قبل کبھی کوئی سرکاری چہلم منایا نہ متاثرہ خاندان کی مدد کی۔ باجوڑ کے مدرسے کے 84 بچے تو شاید ”ہلاک“ ہوئے تھے، شہید نہیں۔ کیونکہ وہ سب کے سب دہشت گرد تھے، غالباً ۔ ۔ ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
لگتا یہ ہے کہ یہ سب انڈیا اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے کیا ہے -

انڈیا ٹی وی کی تازہ رپورٹ اوبامہ کے استقبال کی انڈیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی انسان کے لیے ایسی تیاریاں ۔


 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
یہاں خیبر ایجنسی میں ایک سلفی تنظیم تھی "
امربالمعروف و نہی عن المنکر
" جس کا سربراہ تھا " حاجی نامدار صاحب " جو ایک حملے میں مرگئے ہیں ۔ جس کے بعد اس کا امیر " نیاز گل " کو مقرر کیا گیا تھا ۔
آرمی کا ان کے ساتھ بھر پور سپورٹ تھا ۔ جس طرح الدعوہ کو سپورٹ کر رہی ہے ۔ لیکن چند دن پہلے ان کی اس تنظیم پر پابندی لگا کر اس کی حیثیت کو ختم کردیا گیا ، اور اس کی جگہ آرمی نے اپنی ایک کمیٹی بنائی جو آفریدی قبائیل میں شریشتہ کے نام سے مشہور ہے ۔ تاہم اس گروپ کے سینکڑوں مجاہدین نے دولۃ الاسلامیہ میں شمولیت اختیارکرکے ابو بکر البغدادی القریشی صاحب کی خلافت پر بیعت کرلی ۔اس آرمی کا کچھ بھروسہ نہیں ۔ یہ اسلام کے لیے نہیں بلکہ اپنی لالچ اور چند لوگوں کی تحفظ کے لیے ہیں ۔ کچھ عرصہ بعد الدعوۃ کو بھی ٹوکر لگائے گی ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جماعۃ الدعوۃ سرگرمیاں جاری رکھے گی، ترجمان

ویب ڈیسک
اپ ڈیٹ 14 گھنٹے پہلے

جماعۃ الدعوۃ نے ترجمان دفتر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباﺅ پر ہندوستان کو 'خوش' کرنے کے لئے جماعة الدعوة کے خلاف ایسے بیانات دیے جا رہے ہیں جبکہ تنظیم پاکستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا جمعرات کے روز کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت جماعۃ الدعوۃ سمیت تمام کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ نے جن جماعتوں پر پابندی لگائی ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جماعۃ الدعوۃ کے اثاثے منجمد :

انہوں نے بتایا کہ حافظ سعید پر بھی بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کے پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے دوران بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی تھی۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان جماعۃ الدعوة نے کہا کہ لاہو ر ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے معاملات زیر بحث رہے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ اور سپریم کورٹ کی طرف سے واضح طور پر فیصلے دیئے جا چکے ہیں کہ جماعۃ الدعوة پر پاکستان میں کوئی پابندی نہیں اور اسے ملک میں رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جماعۃ الدعوة پاکستان ملک میں دعوتی، تبلیغی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

وزارت داخلہ کے اہلکار نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ حکومت کالعدم جماعۃ الدعوۃ اور کالعدم حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ہندوستان کی جانب سے حافظ سعید کی سربراہی میں کام کرنے والے "فلاحی" ادارے جماعۃ الدعوۃ کا تعلق کالعدم "لشکر طیبہ" سے بتایا جاتا رہا ہے۔

لشکر طیبہ کو 2008 میں ہندوستان میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جاتا رہا ہے۔

http://www.dawnnews.tv/news/1015666
 
Top