• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پردہ ~ شعائر اسلام،

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
شام میں ایک مسلمان بہن خون سے لتھڑے کپڑے سے سر ڈھک رھی ہے، جو للکار کر کہہ رھا ہے کہ "تمہارے بم ہماری زندگیاں تو لے سکتے ہیں، لیکن شرم و حیا نہیں!"

IMG_20181229_193133_344.jpg
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
عثمانیہ دورِ خلافت میں مسلم خواتین کا لباس
استنبول ١٨٩٧
IMG_20181229_193640_280.jpg


********************************************

➖ خلافتِ عثمانیہ کی خواتین کا لباس اور پردہ ➖

آج کل ترکی ڈراموں میں خلیفہ کی جو واہیات عورتیں دکھائی جاتی ہیں، وہ حقیقت سے بالکل ہٹ کر ہیں

IMG_20181229_193814_558.jpg
.
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
مصر 1870،
یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ پردہ، مکمل طور پر اسلامی شعائر میں سے ہے، نہ کہ سعودی عرب کی تہذیب کا حصہ

IMG_20181229_193001_656.jpg
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
IMG_20190409_160728_162.jpg


IMG_20190409_163058_789.jpg



اس نے کوئی پوسٹر نہیں اٹھا رکھا... نہ ہی یہ عورت مارچ میں اپنے حقوق لینے وقت سے بھی پہلے پہنچی تھی... اس کے پاس اب گھر نہیں ہے، کھانا، کپڑے، آرام سکون، چین، راحت، کچھ بھی تو نہیں... دربدری، ہجرت، بمباری، مسافت، مشقت، بھوک، پیاس، سب اس کی ہم راہ ہیں... مگر یہ کوئی نعرہ کیوں نہیں لگا رہی... آسمان کی طرف دیکھ کر اپنا حق کیوں نہیں مانگتی...
فاسفورس کی بو سے بوجھل ہوا میں اس کا کیچڑ زدہ برقع پھڑپھڑا رہا ہے... اپنے بچوں کو دشوار راستوں پہ کبھی کھینچ کر، کبھی اٹھا کر خاموشی سے چلی جا رہی ہے...
یہ کیوں چپ کھڑی ہے...؟؟؟
زبان پہ آبلے پڑ گئے ہیں کیا...
ہاتھ میں کوئی بینر ہے نہ ہی اس نے کیمرہ مین کو بلایا ہے کہ آ کر اس کی تصویر لے...
پھر بھی ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ اس ان چاہی تصویر کے اجاڑ منظر پہ خاموش زبان میں لکھا ہو...

میں باحیا، میں باصبر...

--- ام شافعہ
 
Top