(بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّٰحَیمَ)
پرویز رشید جاہل ہے
پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا۔ وطن لینے کا مقصد اسلامی قوانین کا نفاذ تھا ۔ لیکن ہوا اس کے متضاد ، نظام حکومت پر ایسے لوگوں نے قبضہ جما لیا جو قرآن کی بات سننا تو دور ، توہین کرنے پر تولے ہوئے ہیں ۔ جس کی جیتی جاگتی مثال ہمارے ملک کے موجودہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ہیں ۔
گذشتہ دنوں منسٹر پرویز رشید نے اسلامی عقائد اور دینی مدارس پر کھل کر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا : ’’ اب کتاب تو وجود میں آ چکی ، جب پاکستان بنتا ہے سکول وجود میں آ چکے ہیں انگریز کا تحفہ ہے ۔ موجود ہیں ان کو بند نہیں کیا جا سکتا ، ان سے جان نہیں چھڑوائی جا سکتی ۔ تو اس کا پھر متبادل تلاش کیا گیا کہ کتاب چھپتی رہے لیکن وہ کتاب نہ چھپے جو آپ تحریر کرتے ہیں ۔ وہ فکر عام نہ ہو جس کی شمع آپ جلاتے ہیں ‘‘ ۔ لوگوں کو پڑھنے کے لیے کتاب دی جائے تو کونسی دی جائے ’’ موت کا منظر عرف مرنے کے بعد کیا ہو گا ‘‘ ۔ جہالت کا وہ طریقہ جو پنڈت جواہر لال نہرو کو سمجھ نہیں آیا وہ ہمارے حکمرانوں کو سمجھ آ گیا کہ لوگوں کو جاہل کیسے رکھا جا سکتا ہے ۔ ’’ کہ فکر کے متبادل فکر دو لیکن فکر کے متبادل مردہ فکر دے دو ‘‘ ۔ اور پھر منبہ جو فکر کو پھیلاتا ہے ، کیا ہو سکتا ہے ؟ لاوڈ سپیکر ! اور لاوڈ سپیکر بھی اس کے قبضے میں دے دو ۔ ’’ اور دن میں ایک دفعہ کے لیے نہیں پانچ دفعہ کے لیے دے دو ‘‘ ۔ اب آپ کے پاس اتنے سکول اور اتنی یونیورسٹیا ں نہیں ہیں جتنے ’’ جہالت کی یونیورسٹیاں ان کے پاس ہیں ‘‘ ۔ اور بیس ، پچیس لاکھ طالب علم ، جن کو وہ طالب علم کہتے ہیں ۔ مجھے یہ بتائیے یہ جو یونیورسٹیا ں ہیں جن کو ہم سب چندہ بھی دیتے ہیں عید ، بکر عید پہ فطرانے اور چندے اور کھالیں اور خود پالتی ہے ہماری سوسائٹی ان کو ۔ یہ جو جہالت کی یونیورسٹیاں ہیں ۔ یہ حاوی ہوا آپکی کتاب پر جہالت کا علم ، میری کتاب پر حاوی ہوا جہالت کا یہ علم ۔ پرویز رشید نے شعائر اسلام کی توہین کر کے اسلام دشمن قوتوں کا ایجنٹ ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔
قرآن کریم سیکھنے اور سیکھانے والے لوگ بہترین انسان ہیں ۔ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو بابرکت رات میں نازل ہوا ۔ قرآن کریم ہدایت ، رحمت ، نور ، شفا ء ، عروج کا ذریعہ ، عظیم نعمت اور لازوال معجزہ ہے ۔ تلاوت قرآن سکون ، رحمت ، اطمینان قلب ، اجر و ثواب اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کا ذریعہ ہے ۔ قرآن پاک سیکھنے والوں کے لئے فرشتے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ۔ دینی مدارس سے اچھے اخلاق ، سچ ، ہمدردی ، محبت اور صبر کا درس ملتا ہے ۔
دینی اداروں کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ جیسا کہ سید امجد حسین بخاری صاحب نے لکھا ہے کہ : ’’ آج پاکستان میں 25 لاکھ کے قریب دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ مفت تعلیم ، طعام اور رہائش کی سہولتوں سے فیض یاب ہیں ۔ دینی مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے ۔ جس کا حکومت پر کوئی بوجھ نہیں ہے ۔ حکومت ان میں شوق سے اصلاحات کرے مدارس میں زیادہ تر طلبہ کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے ۔ جو بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہے ۔ غریبوں میں تعلیم کو عام کرنے میں سب سے بڑا کردار مدارس ہی کا ہے ، اگر سروے کیا جائے تو یہی نتیجہ نکلے گا کہ آج اسکولوں کی بہ نسبت مدارس میں غریب طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ گذشتہ برسوں میں ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے ۔ اس ساری تباہی کے ذمہ دار مدارس کو ٹھہرایا گیا حالانکہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی ملوث رہے ہیں ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ صولت مرزا کس دارالعلوم سے فارغ ہے اور گلوبٹ یا فیصل موٹا کس دینی مدرسے کا سند یافتہ ہے ؟ کیا ملک میں پکڑے جانے والے مختلف دہشت گردوں کا تعلق بڑی بڑی یونیورسٹو ں سے نہیں ہے ؟ کیا اس بنیاد پر ہم انہیں بھی جاہل قرار دے دیں گے ۔ اس دہشت گردی ، انتہا پسندی اور نفرتوں کے ذمہ دار ہم خود ہیں معاشرے میں عدم تحفظ کا احساس ، نوکریاں نہ ملنا ، معیاری اور پیشہ وارانہ تعلیم کا فقدان یہ تمام ایسے مسائل ہیں جو ہمارے ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر رہے ہیں ‘‘ ، ( عالم اور جاہل ) ۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس کتاب (قرآن ) کے ذریعے کچھ لوگوں کو بلند فرماتا ہے اور کچھ ( اس کے مخالف ) لوگوں کو اس کے ذریعے ذلیل کر دیتا ہے ‘‘ ، ( مسلم ) ۔ پرویز رشید تو اس حدیث کے مطابق ذلیل ہو گا ، (ان شاء اللہ ) ۔ ابو جہل کا نام عمرو بن ہشام تھا ۔ وہ اس قدر ذہین تھا کہ لوگ اسے ابوالحکم یعنی دانائی کا باپ کہتے تھے ۔ تکبر و غرور کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تو رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا : ’’ یہ ابو جہل ہے یعنی جہالت کا باپ ہے ‘‘ ۔ ’’ پرویز رشید بھی جاہل ہے ‘‘ ، جس نے قرآن جیسی عظیم الشان اور لاریب کتاب کی تعلیم دینے والے اداروں کو ’’ جہالت کی یونیورسٹیاں ‘‘ ، کہا ہے ۔ جناب فیاض الحسن صاحب نے بھی ARY NEWS پر دلائل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ : ’’ پرویز رشید قادیانی ہے ‘‘ ۔ ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ : ’’ انتشار پھیلانے والے پرویز رشید کو جلد سے جلد معطل کر کے سزا دی جائے ‘‘ ۔