• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پسندیدہ ۔۔۔۔روشن اقوال ۔۔سید لبید غزنوی

شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
اہم یہ نہیں کہ رمضان میں آپ نے کیا اعمال کیے اہم یہ ہے کہ رمضان کی تربیت نے آپ کو کیسا بنا دیا۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
معلومات نہیں حکمت ڈھونڈیے معلوما ت ماضی کا علم ہے اور حکمت مستقبل کا۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
طاقتور کا نقصان نہ کیجیے وہ آپ کی دنیا کو خطرے میں ڈال دے گا ۔کمزور کا نقصان نہ کیجیے وہ آپ کی آخرت کو خطرے میں ڈال دے گا۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
کسی معمولی نظر آنے والے انسان کی عزت کرنا آپ کی شرافت کا ثبوت ہے ۔کسی معمولی نظر آنے والے انسان کو ذلیل کرنا آپ کے پست ہونے کا ثبوت ہے ۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
جب عام آدمیوں کے قاتل نہ پکڑے جائیں تو خاص لوگوں کی ہلاکت کا سانحہ پیش آجاتاہے ۔اور جب خاص آدمیوں کے قاتل نہ پکڑے جائیں تو قوم کی ہلاکت کا سانحہ پیش آجاتاہے ۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
زندگی کے سفر میں آنے والا اندھیرا غار کا نہیں سرنگ کا ہوتاہے جس کے اگلے سرے پر ہمیشہ روشنی ہوتی ہے مگر یہ بات حوصلے کے ساتھ چلتے رہنے والے ہی جان سکتے ہیں مایوس ہو کر بیٹھ جانے والے نہیں۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
کسی فرد یا کسی قوم کو ہلاک کرناہے تو اس کی امید کو مار ڈالیے۔ اور اگر اسے تعمیر کرنا ہے تو اس کی امید کو زندہ رکھیے۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
وہ آدمی نادان ہے جوماضی سے نہیں سیکھتا اور باربار پرانی غلطیاں دہراتا ہے مگر وہ آدمی زیادہ نادان ہے جو ماضی سے سیکھتاہے اور ہر دفعہ نئی غلطی کرتاہے ۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
زندگی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکلنے کے لیے تیز چلنا ضروری نہیں بلکہ ہر رکاوٹ کے باوجود چلتے رہنا اور مسلسل چلتے رہناضروری ہے ۔
 
شمولیت
مئی 16، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
75
منفی انسان کو ہر موقع میں ایک مشکل نظر آتی ہے ۔مثبت انسان ہر مشکل میں ایک موقع دیکھتا ہے۔
 
Top