- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,410
- پوائنٹ
- 562
جب کسی دھاگے میں کسی ’’ مسئلہ‘‘ پر بحث ہو رہی ہو اور دو متضاد آراء پیش کی جارہی ہوں تو ایسی صورتحال میں کچھ لوگ (یا کوئی ایک فرد) ایک رائے کی وکالت کرتا ہے تو کوئی دوسرا (یا کئی لوگ) دوسری رائے کی حمایت کرتا ہے۔ کبھی کبھی بلکہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ ہر گروپ اپنی رائے پر قائم رہتا ہے ۔۔۔ اس قسم کی صورتحال میں میں ذمہ داران تک کو دیکھا گیا ہے ہے کہ بیک وقت دونوں گروپوں کی رائے کو ’’پسند‘‘ بھی کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے جواب کے ذریعہ کسی ایک رائے کی حمایت ( یعنی دوسری رائے کی مخالفت ) بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ اس صورتحال میں مجھ جیسا کم علم ایک عجب مخمصہ کا شکار ہوجاتا ہے۔’’ جزاک اللہ ‘‘ کا آپشن تو خیر ہر دو کے استعمال کیا جاسکتا ہے کہ یہ ایک دعا ئیہ کلمہ ہے، لیکن ’’پسند‘‘ کا آپشن تو آپ صرف انہی جواب کے لئے استعمال کرسکتے ہیں، جس جواب کی رائے سے آپ متفق ہوں۔
پتہ نہیں میری اس رائے سے کون کون متفق ہوتا ہے، اور کون کون غیر متفق۔ اگر آپ ’’ میری اس رائے‘‘ سے غیر متفق ہیں ہیں تو اس جواب کو ’’پسند‘‘ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
پتہ نہیں میری اس رائے سے کون کون متفق ہوتا ہے، اور کون کون غیر متفق۔ اگر آپ ’’ میری اس رائے‘‘ سے غیر متفق ہیں ہیں تو اس جواب کو ’’پسند‘‘ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ آپ کا کیا خیال ہے؟