• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پمرا رمضان بھر سوتا رہا، اب جاگ گیا

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
پمرا سارا رمضان سوتا رہا اور تمام چینلز اپنے پروگراموں کے ذریعہ رمضان کا مذاق اڑاتے رہے۔ رمضان کے بعد اب پمرا جاگ گیا اور اس نے ان پروگراموں پر پابندی لگادی، جو نشر ہوچکے۔
abc.gif

اگلے رمضان میں یہ شیطانی چینلز نئے رنگ ڈھنگ میں اپنے نئے شیطانی پروگراموں کے ساتھ موجود ہوں گے۔ پمرا پھر سوتا رہے گا۔ وسط رمضان کے بعد گنے چنے اخبارات میں گنے چنے لوگ اس کے خلاف بولنا شروع کریں گے اور ان کے عملی قدم اٹھانے سے پہلے پہلے رمضان رخصت ہوچکا ہوگا۔ رمضان کے بعد شاید پمرا پھر جاگ کر ایسا ہی کوئی نوٹی فیکیشن جاری کردے۔
اناللہ وانا الیہ راجعون
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
پیغام ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن وغیرہ بہت اچھے پروگرام تھے ، آپ کے علم میں مزید اچھے پروگرام ہیں تو بتائیں ، تاکہ برائی کی مذمت کے ساتھ اچھائی کا ذکر بھی ہو ۔
پیغام کے کچھ پرڈیوسر حضرات سے رمضان کے آخر میں ملاقات ہوئی ، تو انہیں اس طرف توجہ دلائی تھی کہ اچھے پروگرام تو آپ کر ہی رہے ہیں لیکن ان کی وسیع پیمانے پر تشہیر کا بھی بندوبست کریں ، جو اخبار مثلا امت وغیرہ برائی کی مذمت کرتے ہیں ، ان تک اگر پیغام کی نشریات پہنچی ہوتیں تو یقینا وہ اچھائی کا ذکر بھی کرتے ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
بلا شبہ پیغام اور پیس ٹی وی چینلز کے آلودہ سمندر کے درمیان آلودگی سے پاک ایسے دو خشک جزیرے ہیں، جو ہمارے لئے غنیمت ہیں۔ جب سے چینلز کی وبا نے ہمارے ملک کو فحاشی کی لپیٹ میں لیا ہے، تب سے ہمارے گھر میں ٹی وی کو ڈیکوریشن پیس بنادیا گیا ہے۔ البتہ کمپیوٹر پر ہمارے گھر یہ دونوں چینلز چلا کرتے ہیں۔ اور کبھی کبھار خبروں وغیرہ کے لئے کوئی نیوز چینلز بھی لگا دیا جاتا ہے۔ باقی چینلز کی جھلکیاں مجھے اپنے آئل فیلڈز کے بیس کیمپ پر نظر آتی ہیں۔

یہ عجب اتفاق ہے کہ پیس اور پیغام دونوں پر خبریں نہیں آتیں۔ غالباً ان کا لائسنس ”غیر نیوز چینل“ کے طور پر لیا گیا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ان پر ہر گھنٹہ نہ سہی چوبیس گھنٹوں میں دو تین مرتبہ تو خبریں ضرور نشر ہونی چاہئے۔ کیونکہ ہماری قوم خبروں کے نشہ کی عادی ہوگئی ہے۔ اگر انہیں ”حلال نیوز“ نہ ملے تو وہ ”حرام نیوز“ کی طرف لپکتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو جلد از جلد پیگام ٹی وی سے خبریں نشر کرنے کا انتظام کیا جائے۔

امت سمیت ایسے تمام اخبارات کو خاص طور پر پیغام ٹی وی کے پروگراموں کا احوال روزانہ کی بنیاد پر بھیجا جائے، جن کے اپنے ٹی وی چینلز نہیں ہیں۔ جب تک اخبارات کے ذریعہ موثر تشہیر نہیں کی جائے گی، عوام اس کی طرف کیسے متوجہ ہوگی۔ پھر ملک بھر کی کیبل ایسو سی ایشنز سے بھی رابطہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر کیبل آپریٹر پیغام ٹی وی کو قریبی نمبروں پر ضرور دکھلائے۔ کیونکہ مجھے یقین ہے کہ پیس ٹی وی کی طرح پیغام ٹی وی بھی ملک بھر کے آپریٹرز نہیں دکھلاتے ہوں گے۔

میرا تو خیال ہے کہ ملک کی بیشتر آبادی کو پتہ بھی نہیں ہوگا کہ ملک میں کوئی پیغام ٹی وی بھی ہے۔ اس سلسلہ میں یہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ ملک کے بڑے بڑے لکھاریوں کو باری باری پیغام ٹی وی کا دورہ کرایا جائے اور انہیں اپنی اب تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے۔ پروگراموں کی جھلکیاں دکھلائی جائیں اور اس کی نیوز کوریج تمام اخبارات کو بھیجی بھی جائے۔ اسی طرح ایسے ٹی وی پروگرام بھی شروع کئے جائیں جس میں نمایاں لکھاریوں (ادیب و صحافی دونوں) کے تفصیلی انٹرویو پیش کئے جائیں۔ فی الحال اتنے ہی نکات پیغام ٹی وی تک پہنچ جائیں تو کافی ہے۔

(باقی باقی)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
@کلیم حیدر
@عمران اسلم
صاحبان متوجہ ہوں ۔
ہمارے ایک واٹس ایپ گروپ میں پیغام کے کئی ملازمین شامل ہیں ، میں وہاں ان کو توجہ دلاتا ہوں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
پیغام ٹی وی کے سینئر رکن حافظ یوسف سراج صاحب تک یہ تجاویز پہنچ چکی ہیں اور ان کاجواب درج ذیل ہے :
’’شکریہ ابو عبدالمنان (میری کنیت ہے ) بھائی عمدہ تجاویز ہیں. ایسی کئی ایک تجاویز پہلے بھی زیر غور ہیں. کچھ مسائل ضرور ہوتے ہیں جو بظاہر ان آسان کاموں کو بھی اتنا آسان نہیں رہنے دیتے. پھر ہر کام کا ایک وقت متعین ہوتا ہے. بہرحال تجاویز آتی رہنی چاہئیں. اللہ برکت دے.‘‘
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
عمدہ۔۔۔ماشاءاللہ۔
صرف چینلز اور پروگرامز ہی نہیں ہمارا اہم مسئلہ افراد کی ذہنیت بھی ہے۔جو اس پر نوٹس ہی نہیں لیتے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
pimra.jpg
پمرا کا ہدایت نامہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کراچی میں تو پیغام ٹی وی نہیں آتا شیخ @خضر حیات بھائی پیغام انتیظامیہ کو اس کا بھی بتا دے کہ وہ اس کا بھی نوٹس لے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
Top