یہ تصویر نہیں بنانی چاہیے تھی ۔جس کم علم نے یہ بنائی ہے کیا اس نے اللہ کو ایسے دیکھاتھا؟؟؟ اگر نہیں تو پھر اس نے ایسے کیوں کیا؟؟اس تصویر سے درج ذیل خرابی لازم آتی ہے۔
1۔تشبیہ:اس تصویر سے اللہ کی ذات کو مخلوق کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔ یعنی آگ ایک مخلوق ہے اور خالق کو مخلوق کے ساتھ نہیں ملایا جاسکتا۔ اب وہ تجلی، نور اور آگ کیسی تھی ؟ یہ مشاہدہ تو ہم نے نہیں کیا۔ پھر ہم نے ایسے کیوں کردیا؟؟؟
2۔اس میں دوسری خرابی یہ ہے کہ اس سےتکییف یعنی اللہ تعالی کی کیفیت بیان کرنا لازم آتی ہے۔ یعنی آپ نے یہ مصور نے اللہ اسے ہدایت دے وہ اللہ کے بارے میں ایک کیفیت بیان کر رہاہے۔ کہ جب اس ذات باری تعالی نے کوہ طور پر تجلی پھینکی تو اس کی کیفیت یہ تھی۔ العیاز باللہ نستغفراللہ