وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی!
پوسٹ ارسال کرنے کے کچھ منٹس تک بصورت "تدوین" یہ اختیار ارسال کنیدہ کو حاصل ہوتا ہے! اُس دوران پوسٹ میں رہ جانے والی کوئی غلطی درست کی جاسکتی ہے یا پھر پوسٹ کے مواد کو مکمل حذف کر کے کوئی ایک دو کریکٹرز یا حروف وغیرہ لکھ کر پوسٹ کو دوبارہ ارسال کر دیا جائے تو پہلے والا مواد اوپن فورم کے منظر نامے سے غائب ہو جاتا ہے لیکن ریکارڈ میں محفوظ رہتا ہے، انتظامیہ اُسے دیکھ سکتی ہے اور کسی ضرورت کے تحت اُسے منظر عام پر بھی لا سکتی.
اس کے باوجود کسی پوسٹ کو حذف کروانا چاہتے ہوں تو "رپورٹ" والی آپشن استعمال کی جاسکتی ہے، اور یہ انتظامیہ کی صوابدید پر منحصر ہے کہ رپورٹ کی گئی پوسٹ کا سیاق و سباق دیکھ کر حذف کرنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے.