السلام علیکم اسلم بھائی،
اوپر کون سا بٹن ہے اس کا تو معلوم نہیں۔ فورم میں اوپر کی طرف تو ایسا کوئی آپشن نہیں ہے۔ غالباً آپ براؤزر کے بٹن کی بات کر رہے ہوں گے۔ اگر پچھلے یا اگلے موضوع پر جانا ہو تو فوری جواب والے خانے کے بھی نیچے
« پچھلا موضوع | اگلا موضوع »
اس طرح سے دو لنکس دئے گئے ہوتے ہیں۔ ان پر کلک کرنے سے آپ اسی کیٹگری میں پچھلے یا اگلے موضوع پر جا سکتے ہیں۔ البتہ اگر کسی کیٹگری میں آپ سب سے پہلے دھاگے پر ہوں تو یقیناً پچھلے موضوع پر کلک کرنے سے وہی موضوع لوڈ ہوگا۔