کتابوں کے حوالے سے میں یہ بتاتا چلوں کہ نئی کتب میں یہ مسائل کم ہیں۔ پرانیوں میں بہت زیادہ ہیں۔
میں چند ایک مثالوں سے یہ بات واضح کروںگا۔
فیض الباری ترجمہ فتح الباری میں ساری جلدوں میں صفحات کا نقص ہے جسکی میری پاس ایکسل فائل موجود ہے اگر آپکا ای میل مل جائے تو میں سینڈ کردوں گا۔
فتاوٰی علمائے حدیث، تیسیر القرآن، متنازعہ ترین شخصیت از محمد نواز کھرل، ازالۃ الخفاء جلد سوم اور چند اک کتب کا حجم بہت زیادہ ہے۔ اگر انکو بلیک اینڈ وائٹ پر سکین کیا جائے تو انکا حجم کم ہو سکتا ہے۔
تاریخ ابن کثیر ، طبری جو کہ انٹر نیٹ سے اٹھائی گئی ہیں انمیں صفحات کم ہیں۔
اسطرح کے بہت ساری کتب ہیں جن میں مسائل ہیں۔ بدقسمتی میرا ڈیٹا گم ہو گیا ورنہ میں ضرور شیئر کرتا۔ میں دوبارہ ان پر کام کر رہا ہوں۔