• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چائے

شمولیت
جنوری 17، 2018
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
36
چائے

چائے ایک لذیذ مشروب ہے جو ارکان ثلاثہ چاۓ پتّی، چینی اور پانی سے مرکب ہوتا ہے اور اسے ہم لال چاۓ کے نام سے جانتے ہیں ، اور اگر آپ اس کی مٹھاس اور لذت کو دوبالا کرنے کے خواہاں ہیں تو اس میں دودھ کا اضافہ کر کے اسے ارکان اربعہ سے مرکب کر سکتے ہیں ، ایسی چائے کو ہم دودھ چائے کہتے ہیں ۔ اگر گھر میں مہمان آجائے تو پھر اس چوتھے رکن کی شمولیت ناگزیر ہو جاتی ہے ۔ جہاں تک ہمارے علاقے کی بات ہے تو یہ مشروب اپنے پانچویں رکن یعنی نمک کے بغیر ادھورا مانا جاتا ہے ، لیکن دھیان رہے کہ نمک کی مقدار نسبتاً کم ہو ورنہ نمک کی قیمت بڑھ سکتی ہے، البتہ اگر گھر میں بیوی ہے تو بقول مہرو اس کے لیے چینی کے برابر نمک ڈالنا جائز ہے، لیکن میری مکمل رائے یہی ہے کہ بیوی کے لیے بھی ایسا کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں خدشہ ہے کہ کہیں نمک کی زیادتی سے بیویوں کی زیادتی لازم نہ آجائے ۔
آپ چائے کا اصل مزہ اسی وقت محسوس کر سکتے ہیں جب ساتھ میں دوست و احباب ہوں اور چائے بھی گرم ہو، کیونکہ ٹھنڈی چائے مثل شربت ہے جس سے ٹھنڈک تو مل سکتی ہے لیکن گرماہٹ نہیں ، ٹھنڈی چائے کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ بندہ بغیر چُسکی لیے کب پیالی خالی کر دیتا ہے اسے اس کی ذرہ برابر بھی خبر نہیں ہوتی ۔
پکوڑے اور چائے کا بھی آپس میں کافی گہرا تعلق ہے ، اگر برسات کا موسم ہو، ہریالی زمین کے پاس مکان ہو جس کی کھڑکیوں سے بھینی بھینی ہوائیں آتی ہوں اور ساتھ میں چار عدد پاکیزہ بیویاں ہوں تو خود بخود پکوڑے اور چائے کا موسم بن جاتا ہے ۔
گھر میں رہیں تو صبح و شام دو مرتبہ چائے مل ہی جاتی ہے لیکن اگر آپ پردیش میں ہیں تو بمشکل ہی چائے نصیب ہوتی ہے اور اس طرح سے آپ دو محبوب اشیاء یعنی چائے اور چائے بنانے والی سے محروم ہو جاتے ہیں اور بسااوقات مرحوم بھی ہو سکتے ہیں ، اس لیے اگر آپ بکثرت چائے پینے کے خواہشمند ہیں تو گھر میں رہا کریں ، البتہ اگر اصل چائے کا آنند لینا چاہتے ہیں تو دارجلنگ کا سفر کر سکتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو زیادہ سے زیادہ چائے پینے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ۔

چائے کے طلب گار : محمود حمید پاکوڑی ( پکوڑے نہیں)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
میں ’’ چائے ‘‘ کا بورڈ دیکھ کر چلا آیا ،کہ شاید دوچار گھونٹ مل جائے تو تھکن کم ہوجائے
لیکن یہاں تو ’’ ککنگ کلاس ‘‘ جاری ہے ؛
چائے کے ’’ فارمولہ‘‘ میں چار بیویوں کی اضافت حوصلہ اور ہمت کا کام ہے ؛
جھاڑکھنڈ کا تو پتا نہیں ،تاہم اپنے علاقہ میں یہ کام ناممکن نہیں تو خاصا دشوار ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشرق کے شاعر کا کہنا ہے : ع
مقامِ شوق ترے قُدسیوں کے بس کا نہیں
اُنھی کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
90
چائے ایک لذیذ مشروب ہے جو ارکان ثلاثہ چاۓ پتّی، چینی اور پانی سے مرکب ہوتا ہے
ان ارکان ثلاثہ میں پودینہ کا اضافہ کرکے ارکان اربعہ کا مرکب بنالیں تو مزید لطف حاصل کرسکتے ہیں اور اگر پودینہ مدینہ منورہ کا " حساوی " مل جائے تو سمجھیں سونے پر سہاگہ اور مزہ بھی مسجد نبوی میں ملنے والی چائے جیسا ،ان شاءاللہ

اس میں دودھ کا اضافہ کر کے اسے ارکان اربعہ سے مرکب کر سکتے ہیں
اس مرکب کا لطف مزید دوبالا کرنے کیلئے " دار چینی ،سونف ،الائچی اور ادرک "(حسب ذائقہ و ضرورت) کی شمولیت کو لازم کریں
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
90
چائے کے ’’ فارمولہ‘‘ میں چار بیویوں کی اضافت حوصلہ اور ہمت کا کام ہے ؛
جھاڑکھنڈ کا تو پتا نہیں ،تاہم اپنے علاقہ میں یہ کام ناممکن نہیں تو خاصا دشوار ہے
آپ فقط پڑھ کر ہی خوشی حاصل کریں ،ابتسامہ
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ذوق اپنا اپنا! خیال اپنا اپنا!
ذوق:
مجھے تو چائے، ''کٹنگ'' ہی پسند ہے! اگر یاد ہو تو کبھی سنا ہو گا! ''کڑک چاہ جو مزو روبی ڈسٹ جو مزو''
خیال:
چائے میں پانی، پتی، دودھ اور شکر کے علاوہ کوئی الائچی بھی ملائے، تو میرے خیال ميں اسے چائے بنانا نہیں آتی، اور چائے کے عیب کو خوشبو سے چھپایا جا رہا ہے!

پھر چائے میں بسکٹ کی طرح، بھوکی سی یہ شام
کھا جائے گی سورج کو، سمندر میں ڈبا کر
 
Last edited:
شمولیت
جنوری 17، 2018
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
36
ذوق اپنا اپنا
تمامی احباب کا ممنون و مشکور ہوں ۔ جزاکم اللہ خیرا
 
Top