• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹرطاہر القادری اور موضوع روایات کی ترویج از حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
مضمون نگار: حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ

ڈاکٹرطاہر القادری اور موضوع روایات کی ترویج


یہ بات بالکل سچ اور حق ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا تکذبوا عليّ فإنہ من کذَب عليّ فلیلِج النار
’’مجھ پر جھوٹ نہ بولو،کیونکہ بیشک جس نے مجھ پر جھوٹ بولا تو وہ (جہنم کی) آگ میں داخل ہو گا۔ ‘‘
( صحیح بخاری ، کتاب العلم، باب إثم من کذب علی النبي ﷺ ح ۱۰۶، صحیح مسلم : ۱)

ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من حدّث عني بحدیث یرٰی أنہ کذب فھو أحد الکاذبین
’’جس نے مجھ سے ایسی حدیث بیان کی جس کا جھوٹ ہونا معلوم ہو ، تو وہ شخص جھوٹوں میں سے ایک ( یعنی جھوٹا) ہے۔ ‘‘
( صحیح مسلم قبل ح ۱، ترقیم دارالسلام : ۱)

ان احادیث اور دیگر دلائل کو مدنظر رکھ کر علمائے کرام نے فرمایا کہ موضوع (یعنی جھوٹی، من گھڑت ) روایت کا بیان کرنا حلال نہیں ہے۔ حافظ ابن الصلاح نے فرمایا :
’’اعلم أن الحدیث الموضوع شر الأحادیث الضعیفۃ ولا تحل روایتہ لأحد عَلِم حالہ في أي معنی کان إلا مقرونًا بِبَیان وضعہ ‘‘ ( مقدمہ ابن الصلاح مع التقیید والایضاح ص ۱۳۰، ۱۳۱، دوسرا نسخہ ص ۲۰۱)
’’جان لو کہ بے شک موضوع حدیث ضعیف اَحادیث میں سب سے بری ہوتی ہے اور حال معلوم ہونے کے بعد کسی شخص کے لئے اس کی روایت حلال نہیں ہے، چاہے جس معنی میں (بھی ) ہو ، سوائے اس کے کہ اُس کے موضوع ہونے کا ذکر ساتھ بیان کر دیا جائے۔‘‘
مگر افسوس ہے اُن لوگوں پر جو اَحادیث نبویہ اور آثارِ صحیحہ کے باوجود جھوٹی اور بے اصل روایتیں مزے لے لے کر بیان کرتے ہیں اور آخرت کی پکڑ سے ذرّہ بھر بھی نہیں ڈرتے۔

ایک طویل حدیث میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا: ایک شخص کی باچھیں چیری جا رہی ہیں۔ ( دیکھئے صحیح بخاری : ۱۳۸۶) یہ عذاب اس لئے ہو رہا تھا کہ وہ شخص جھوٹ بولتا تھا، لہٰذا آپ غور کریں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنے یا جھوٹ پھیلانے والے کو کتنا بڑا عذاب ہو گا!؟
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
وإیاکم والکذب
’’اور(تم سب ) جھوٹ سے بچ جاؤ۔ ‘‘
(صحیح مسلم: ۲۶۰۷، ترقیم دارالسلام : ۶۶۳۹)

حافظ ابو محمد علی بن احمد بن سعید بن حزم الاندلسی(متوفی ۴۵۶ھ)نے لکھا ہے:
’’وأما الوضع في الحدیث فباقٍ ما دام إبلیس وأتباعہ في الأرض ‘‘
’’اور اس وقت تک وضع ِ حدیث ( کا فتنہ ) باقی رہے گا، جب تک ابلیس اور اُس کے پیروکار رُوئے زمین پر موجود ہیں۔ ‘‘
( المحلی:۹؍ ۱۳ مسئلہ : ۱۵۱۴)

معلوم ہوا کہ شیطان اور اُس کے چیلوں کی وجہ سے جھوٹی روایات گھڑنے اور ان کے پھیلانے کا فتنہ قیامت تک باقی رہے گا، لہٰذا ہر انسان کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے اور اپنی خیر منانی چاہئے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹھکانا جہنم مقرر کر دیا گیا ہو اور بندہ اپنے آپ کو بڑا نیک ، جنتی ، مبلغ اور عظیم سکالر سمجھتا رہے!

اس تمہید کے بعد عرض ہے کہ جھوٹی روایات پھیلانے اور غلط بیانیاں لکھنے میں پروفیسر ڈاکٹرمحمد طاہر القادری٭ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، جس کی فی الحال دس (۱۰) مثالیں مع ثبوتِ وضع پیشِ خدمت ہیں:
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
1۔ سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی طرف منسوب ایک روایت میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سفید ٹوپی تھی جسے آپ پہنا کرتے تھے ، وہ آپ کے سر اَقدس پر جمی رہتی تھی۔
( المنہاج السوي ص ۷۷۰ ح ۹۸۵ بحوالہ ابن عساکر فی تاریخ دمشق ۴؍ ۱۹۳ [ دوسرا نسخہ ۴؍ ۳۳۳] کنز العمّال ۷؍۱۲۱ ح ۱۸۲۸۵)

اس روایت کوطاہر القادری صاحب نے بطورِ حجت اپنی کتاب میں پیش کیا ہے، حالانکہ اسکی سند میں عاصم بن سلیمان کوزی راوی ہے، جس کے بارے میں حافظ ابن عدی نے فرمایا:
’’ یعدّ فیمن یضع الحدیث ‘‘ ( الکامل لابن عدي ۵؍ ۱۸۷۷، دوسرا نسخہ ۶؍ ۴۱۲)
’’اُس کا شمار اُن لوگوں میں ہے جو حدیث گھڑتے تھے۔‘‘

امام دارقطنی نے فرمایا:’’بصري کذاب عن ہشام وغیرہ‘‘
’’ہشام ( بن عروہ ) وغیرہ سے روایت کرنے والا بصری جھوٹا ہے۔‘‘(الضعفاء والمتروکین: ۴۱۲)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
2۔ کئی مجہول راویوں کی ایک روایت میں آیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’إذا کان یوم القیامۃ نادٰی منادٍ یا محمد! قُم فادخل الجنۃ بغیر حساب، فیقوم کل من اسمہ محمّد فیتوھم أن النداء لہ فلکرامۃ محمد لایُمنعون‘‘ (اللآلی المصنوعۃ في الأحادیث الموضوعۃ للسیوطي :۱؍ ۱۰۵)
’’جب قیامت کا دن ہو گا تو ایک منادی پکارے گا:اے محمد! اُٹھ کر جنت میں بغیر حساب کے داخل ہو جاؤ، تو ہر وہ شخص جس کا نام محمد ہو گا یہ سمجھتے ہوئے اُٹھ کھڑا ہو گا کہ یہ نداء اُس کے لئے ہے، پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کرامت ( بزرگی ) کے سبب انھیں منع نہیں کیا جائے گا۔ ‘‘
یہ روایت بیان کر کے جلال الدین سیوطی نے فرمایا:
’’ ھذا معضل،سقط منہ عدۃ رجال، واﷲ أعلم ‘‘ ( ایضاً: ص ۱۰۵، ۱۰۶)
’’یہ معضل ( یعنی شدید منقطع) ہے، اس سے کئی راوی گر گئے ہیں۔ واللہ اعلم ‘‘

محدثین کی اصطلاح میں ’ معضل‘ اُس روایت کو کہتے ہیں جس کے ’’ درمیان سند سے دو متوالی راویوں کو چھوڑ دیا جائے۔‘‘ ( دیکھئے تذکرۃ المحدثین از غلام رسول سعیدی، ص ۳۴)
متوالی کا مطلب ہے: اوپر نیچے، پے در پے ، لگاتار۔

سیوطی کی بیان کردہ اس موضوع اور معضل روایت کو علی بن برہان الدین حلبی شافعی (متوفی۱۰۴۴ھ)نے اپنی کتاب ’انسان العیون‘ یعنی السیرۃ الحلبیۃ میں درج ذیل الفاظ کے ساتھ نقل کیاہے:
’’وفي حدیثٍ معضلٍ: إذا کان یوم القیامۃ ۔ ۔ ۔ ‘‘ (۱؍ ۸۳، دوسرا نسخہ :۱؍ ۱۳۵)

اس روایت کو طاہر القادری صاحب نے اپنی علمیت کا اظہار کرتے ہوئے درج ذیل الفاظ میں نقل کیا ہے:’’ مُعضل سے مروی حدیث ِمبارکہ میں ہے: إذا کان یوم القیامۃ ۔۔۔ ‘‘ ( تبرک کی شرعی حیثیت، ص ۵۸، اشاعت سوم، ستمبر ۲۰۰۸ئ)
گویا کہ طاہر القادری صاحب کے نزدیک معضل نامی کوئی راوی تھا ، جس سے یہ موضوع حدیث مروی ہے۔ سبحان اللہ !!
اُصولِ حدیث کی اِصطلاح معضل( یعنی منقطع) کو راوی بنا دینا اس بات کی دلیل ہے کہ واقعی طاہر القادری صاحب بہت بڑے ’ ڈاکٹر ‘ اور ’ پروفیسر‘ ہیں۔ سبحان اللہ !
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
ایک روایت میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم !(اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) میں کسی ایسے شخص کو آگ کا عذاب نہیں دوں گا جس کا نام آپ کے نام پر (یعنی محمد ) ہو گا۔
(إنسان العیون یعنی السیرۃ الحلبیۃ:۱؍ ۸۳، دوسرا نسخہ :۱؍ ۱۳۵)

اس روایت کو طاہر القادری صاحب نے روایت نمبر ۱ قرار دے کر بحوالہ انسان العیون بطورِ حجت پیش کیا ہے، حالانکہ انسان العیون (السیرۃ الحلبیۃ) نامی کتاب میں اس کی کوئی سند یا حوالہ موجود نہیں ہے۔
علامہ عجلونی حنفی اور ملا علی قاری نے بتایا کہ اسے ابو نعیم نے روایت کیا ہے۔ (دیکھئے: کشف الخفاء ومُزیل الإلباس:۱؍۳۹۰ح ۱۲۴۵،الأسرار المرفوعۃ في الأخبار الموضوعۃ : ص ۲۰۱ رقم ۱۹۲)

ابو نعیم والی روایت کی سند سیوطی کی کتاب ذیل اللآلي المصنوعۃ(ص ۲۰۱) میں موجود ہے اور ابو نعیم کی سند سے ہی اسے مسند الفردوس میں نقل کیا گیا ہے۔ دیکھئے مسند الفردوس اور اس کا حاشیہ (۳؍ ۲۲۰ ح ۴۴۹۱ وقال في الأصل:نبیط بن شریط)
اس کے راوی احمد بن اسحق بن ابراہیم بن نبیط بن شریط کے بارے میں حافظ ذہبی نے فرمایا :’’لا یحل الاحتجاج بہ فإنہ کذاب‘‘ ’’اس سے حجت پکڑنا حلال نہیں،کیونکہ وہ کذاب ( جھوٹا )ہے۔ ‘‘ (میزان الاعتدال:۱؍ ۸۳ ت ۲۹۶، لسان المیزان: ۱؍ ۱۳۶)

کذاب کے موضوع نسخے سے روایت کو ’ مشہور حدیث ِمبارکہ‘ کہہ کر بطورِ حجت نقل کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بیان کرنیوالاڈاکٹر طاہر القادری ترویج اکاذیب میں مصروف ہے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
4۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ آدمؑ نے (سیدنا) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کی تھی۔ طاہر القادری صاحب نے اس روایت کو بحوالہ المستدرک للحاکم ( ۲؍ ۶۱۵) نقل کر کے لکھا ہے:

’’ اس حدیث پاک کو جن اجل علماء اور ائمہ و حفاظ حدیث نے اپنی کتب میں نقل کر کے صحیح قرار دیا ہے، ان میں سے بعض یہ ہیں:
1۔ البیہقي في الدلائل، ۵:۴۸۹
2۔ ابو نعیم فی الحلیۃ ، ۹: ۵۳
3۔ التاریخ الکبیر ، ۷: ۳۷۴
4۔ المعجم الصغیر للطبراني، ۲: ۸۲
5۔ الہیثمي في مجمع الزوائد، ۸: ۱۵۳
6۔ ابن عدي في الکامل ، ۴: ۱۵۸۵
7۔ الدر المنثور، ۱: ۶۰
8۔ الآجري في الشریعۃ ۴۴۲۔ ۴۲۵
9۔ فتاوٰی ابن تیمیہ ، ۲: ۱۵۰ ‘‘
( عقیدہ توحید اور حقیقت ِشرک، ص ۲۶۶، اشاعت ہفتم ،جون ۲۰۰۵ئ)

اس عبارت میں طاہر القادری صاحب نے نو(۹) مذکورہ کتابوں اور علماء کے بارے میں نو (۹) عدد غلط بیانیاں کی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
1۔ امام بیہقی نے اس روایت کو صحیح نہیں کہا، بلکہ فرمایا:
’’تفرّد بہ عبدالرحمٰن بن زید ابن أسلم من ھذا الوجـہ عنہ وھـو ضعیف (واﷲ أعلم)‘‘
( دلائل النبوۃ :۵؍ ۴۸۹ ،طبع دارالکتب العلمیہ بیروت، لبنان )
’’اس سند کے ساتھ عبدالرحمن بن زید بن اسلم منفرد ہوا، اور وہ ضعیف ہے۔ ‘‘( واللہ اعلم )
امام بیہقی نے توراوی کو ضعیف قرار دیا ہے اور قادری صاحب کہہ رہے ہیں کہ اُنہوں نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔ سبحان اللہ!
2۔ حافظ ابو نعیم الاصبہانی کی کتاب حلیۃ الأولیاء ( ۹؍ ۵۳) میں یہ روایت نہیں ملی اور نہ اسے ابو نعیم کا صحیح قرار دینا ثابت ہے۔

3۔ التاریخ الکبیرسے مراد اگر امام بخاری کی کتاب التاریخ الکبیرہے تو یہ روایت وہاں نہیں ملی اور نہ امام بخاری سے اسے صحیح قرار دینا ثابت ہے۔اگر التاریخ الکبیرسے مراد کوئی دوسری کتاب ہے تو اس کی صراحت کیوں نہیں کی گئی بلکہ یہ تو صریح تدلیس ہے۔

4۔ المعجم الصغیر للطبراني (۲؍ ۸۲، ۸۳ ح ۱۰۰۵، بترقیمی) میں یہ روایت موجود ہے لیکن امام طبرانی نے اسے صحیح قرار نہیں دیابلکہ فرمایا:یہ (سیدنا) عمرؓسے صرف اسی اسناد (سند ) کے ساتھ مروی ہے، احمد بن سعید نے اس کے ساتھ تفرد کیا ہے۔

5۔ حافظ ہیثمی نے اس روایت کو صحیح قرار نہیں دیا، بلکہ لکھا ہے:
’’رواہ الطبراني في الأوسط والصغیر وفیہ من لم أعرفھم ‘‘
’’ اسے طبرانی نے الأوسط اورالصغیرمیں روایت کیا اور اس میں ایسے راوی ہیں جنھیں میں نہیں جانتا ۔‘‘ ( مجمع الزوائد: ۸؍ ۲۵۳)

6۔ ابن عدی کی کتاب الکامل کے محولہ صفحے بلکہ ساری کتاب میں یہ روایت نہیں ملی۔

7۔ درّمنثور(۱؍ ۵۸، دوسرا نسخہ ۱؍ ۱۳۱)میں یہ روایت بحوالہ المعجم الصغیر للطبراني، حاکم،الدلائل لأبي نعیم، الدلائل للبیہقي اور ابن عساکر موجود ہے، لیکن اسے صحیح قرار نہیں دیا گیا۔

8۔ الآجري نے اسے صحیح قرار نہیں دیا۔ (الشریعہ: ص ۴۲۷، ۴۲۸ ح ۹۵۶، دوسرا نسخہ :۳؍ ۱۴۱۵)

9۔ حافظ ابن تیمیہ ؒ نے اس روایت کو بحوالہ ابو نعیم في دلائل النبوۃ نقل توکیا ہے مگر صحیح قرار نہیں دیا،بلکہ عرش کے بارے میں صحیح اَحادیث کی تفسیر کے طور پر نقل کیا۔ (دیکھئے: مجموع فتاویٰ : ۲؍ ۱۵۰، ۱۵۱)بلکہ ابن تیمیہؒ نے بذاتِ خود اس روایت پر جرح کی ، فرمایا:
’’اس حدیث کی روایت پر حاکم پر انکار کیا گیا ہے،کیونکہ اُنہوں نے خود (اپنی)کتاب المدخل میں کہا: عبدالرحمن بن زید بن اسلم نے اپنے باپ سے موضوع حدیثیں روایت کیں۔۔۔( قاعدۃ جلیلۃ في التوسل والوسیلۃ ص ۸۵، مجموع فتاویٰ ج۱ص ۲۵۴۔ ۲۵۵)

فائدہ: مجھے عبدالاول بن حماد بن محمد انصاری مدنی نے خبر دی کہ میں نے اپنے والد (شیخ حماد الانصاری رحمہ اللہ)کو فرماتے ہوئے سنا:
’’إن الاعتماد علی الفتاوٰی التي في خمسۃ وثلاثین مجلدًا لا ینبغي وتحتاج إلی إعادۃ النظر وقد وجدّتُ فیھا تصحیفًا وتحریفًا ‘‘
’’بے شک پینتیس (۳۵) جلدوں والے فتاویٰ پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے اور ( اس میں)نظر ثانی کی ضرورت ہے،میں نے اس میں تصحیف اور تحریف پائی ہے۔‘‘
( نیز دیکھئے المجموع في ترجمۃ حماد الانصاري :۲؍ ۷۲۳ فقرہ نمبر ۱۱۰)
معلوم ہوا کہ فتاویٰ ابن تیمیہ مطبوعہ پر اندھا دھند اعتماد صحیح نہیں بلکہ اس کی عبارات کو حافظ ابن تیمیہ ؒکی دوسری عبارات پر پیش کرنا چاہئے۔


قادری صاحب کی نو( ۹) غلط بیانیوں کے تذکرے کے بعد عرض ہے کہ مستدرک الحاکم وغیرہ کی روایتِ مذکورہ موضوع ہے۔ اسے حافظ ذہبی نے موضوع کہا اور باطل خبر قرار دیا۔ حافظ ابن حجر نے ’خبرًا باطلا‘ والی جرح نقل کر کے کوئی تردید نہیں کی یعنی حافظ ابن حجر کے نزدیک بھی یہ روایت باطل ہے۔ (دیکھئے: لسان المیزان :۳؍ ۳۶۰، دوسرا نسخہ :۴؍ ۱۶۲)

 اگر کوئی کہے کہ حاکم نے اسے صحیح الإسناد کہا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ تصحیح کئی وجہ سے غلط ہے۔مثلاً:
1۔ خود حاکم نے اس روایت کے ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم کے بارے میں فرمایا: ’’روٰی عن أبیہ أحادیث موضوعۃ۔ ۔ ۔‘‘ ( المدخل إلی الصحیح ص ۱۵۴ت ۹۷)
’’اُس نے اپنے باپ سے موضوع حدیثیں بیاں کیں ۔‘‘
گویا وہ اپنی شدید جرح بھول گئے تھے۔

2۔ حاکم کی یہ جرح جمہور علماء مثلاً حافظ ذہبی وغیرہ کی جرح سے معارض ہے۔

3۔ حاکم اپنی کتاب المستدرک میں متساہل تھے۔

4۔ اس کی سند میں عبداللہ بن مسلم راوی ہے، جس کے بارے میں حافظ ابن حجرؒ نے فرمایا کہ اس کا عبداللہ بن مسلم بن رشید ہونا میرے نزدیک بعید نہیں ہے۔ ( لسان المیزان ۳؍ ۳۶۰)
اس ابن رشید کے بارے میں حافظ ابن حبان نے فرمایا:’یضع‘ وہ ( حدیثیں) گھڑتا تھا۔
( المجروحین:۲؍ ۴۴، لسان المیزان:۳؍ ۳۵۹)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
5۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ:

’’ کوئی قوم مشورہ کے لئے جمع ہو اور محمد نام والا کوئی شخص اُن کے مشورہ میں داخل نہ ہو تو اُن کے کام میں برکت نہیں ہو گی۔‘‘
(موضح أوھام الجمع والتفریق للخطیب:۱؍ ۴۲۹،دوسرا نسخہ ۱؍ ۴۴۶ ذکر أحمد بن حفص الجزري )

یہ روایت نقل کر کے طاہر القادری صاحب نے لکھا ہے کہ

’’ حلبی نے إنسان العیون (۱:۱۳۵) میں کہا ہے کہ حفاظِ حدیث نے اِس روایت کی صحت کا اِقرار کیا ہے۔ ‘‘ ( تبرک کی شرعی حیثیت ،ص ۶۰ حاشیہ ۲)
عرض ہے کہ نہ تو حلبی نے انسان العیون ( ۱؍ ۱۳۵، دوسرا نسخہ ۱؍ ۸۳) میں یہ بات کہی ہے اور نہ حفاظِ حدیث نے اس کی صحت کا اقرار کیا ہے بلکہ حلبی نے روی کہہ کر اس روایت کو بغیر سند اوربغیر حوالے کے ذکر کیاہے جبکہ حافظ ذہبی نے اس روایت کے راوی احمد بن کنانہ شامی پر ابن عدی کی جرح نقل کی، اور یہ حدیث مع دیگر اَحادیث نقل کر کے فرمایا:

’’قلت:وھٰذہ أحادیث مکذوبۃ‘‘ ’’میں نے کہا: اور یہ حدیثیں جھوٹی ہیں۔ ‘‘ ( میزان الاعتدال :۱؍ ۱۲۹ ت ۵۲۲)
حافظ ابن حجر نے اس جرح کو نقل کر کے برقرار رکھا اور کوئی تردید نہیں کی۔ (دیکھئے :لسان المیزان :۱؍ ۲۵۰، دوسرا نسخہ :۱؍ ۳۷۷)

حفاظِ حدیث نے تو اس روایت کو مکذوب(جھوٹی) قرار دیا ہے، لیکن طاہر القادری صاحب اسے صحیح باور کرانے کی فکر میں ہیں ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
6۔ طاہر القادری صاحب نے امام ابو حنیفہ سے ایک روایت نقل کی :
’’ میں نے حضرت انس بن مالکؒ سے سنا، اُنھوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:

طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ
’’علم حاصل کرناہر مسلمان پر فرض ہے۔ ‘‘ ( امام ابو حنیفہ امام الائمہ فی الحدیث :۱؍ ۷۸۷، ۷۸۶)
قادری صاحب نے اس کے لئے تین حوالے دیئے:

’’ 1۔ ابو نعیم الاصبہانی ، مسند الامام ابی حنیفہ : ۱۷۶ ( ہمارا نسخہ ص ۲۴)
2۔ خطیب بغدادی ، تاریخ بغداد ، ۴: ۲۰۸، ۹: ۱۱۱
3۔ موفق ، مناقب الامام الاعظم ابی حنیفہ ، ۱: ۲۸ ‘‘
اس کے بعد قادری صاحب نے دیگر محدثین کے حوالے دیئے ، جن کی روایات میں ’’إمام أبو حنیفۃ قال:سمعت أنس بن مالک رضي اﷲ عنہ یقول:‘‘ کا نام و نشان تک نہیں لہٰذا اُن کا یہاں ذکر صحیح نہیں ہے۔

روایت ِ مذکورہ کی تینوں سندوں میں احمد بن صلت حمانی راوی ہے، جسے امام ابن عدی، حافظ ابن حبان اور امام دارقطنی وغیرہم نے کذاب قرار دیا اور حافظ ذہبی نے فرمایا:
’’ کذاب وضّاع‘‘( میزان الاعتدال:۱؍ ۱۴۰) ’’وہ جھوٹا، حدیثیں گھڑنے والا ہے۔الخ ‘‘

تفصیل کے لئے دیکھئے [LINK=http://www.ircpk.com/Mujalat/Al-Hadith/AL-HADITH%2072.pdf]ماہنامہ ’الحدیث‘ حضرو ( عدد ۷۲ ص ۱۲۔۱۳)[/LINK]
قادری صاحب کی خدمت میں عرض ہے کہ کذاب راوی کی منفرد روایت موضوع ہوتی ہے اور روایتِ مذکورہ کو کسی ثقہ و صدوق راوی کا امام ابو حنیفہ سے’’ قال سمعت أنس ابن مالک رضي اﷲ عنہ‘‘کی سند سے بیان کرنا کہیں بھی ثابت نہیں ہے۔موٹی موٹی کتابیں لکھنے کے بجائے اگر چھوٹی سی مختصر اور صحیح احادیث والی کتاب ہو تو دنیا اور آخرت دونوں کے لئے مفید ہو سکتی ہے بشرطیکہ آدمی کا عقیدہ صحیح ہو اور کتاب سلف صالحین کے فہم و منہج پر ہو۔

تنبیہ: روایتِ مذکورہ پر خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے درج ذیل جرح فرمائی ہے:
اسے بشر ( بن الولید ) سے احمدبن صلت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور یہ ابو یوسف سے محفوظ( یعنی صحیح ثابت ) نہیں ہے اور انس بن مالک ؓسے امام ابو حنیفہ کا سماع ثابت نہیں ہے۔ واللہ اعلم (تاریخ بغداد :۴؍ ۲۰۸)
دوسرے حوالے میں اس روایت کے بارے میں خطیب بغدادی نے فرمایا:
’’لا یصح لأبي حنیفۃ سماع من أنس بن مالک وھذا الحدیث باطل بھٰذا الإسناد ۔ ۔ ۔ ‘‘ (تاریخ بغداد ۹؍ ۱۱۱ ت ۴۷۱۹)
’’انس بن مالکؓ سے ابو حنیفہ کا سماع صحیح نہیں ہے اور یہ حدیث اس سند سے باطل ہے۔۔۔ ‘‘
تاریخ بغداد کے مذکورہ حوالے پیش کرنا اور اس جرح کو چھپانا اگر خیانت نہیں تو پھر کیا ہے؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
7۔ طاہر القادری صاحب نے امام ابو حنیفہ سے ذکر کیا کہ:

’’ میں نے حضرت عبداللہ بن اُنیسؓ سے سنا:اُنہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: تیری کسی چیز سے محبت تجھے اندھا اور بہرا کر دیتی ہے۔ ‘‘
( المنہاج السوي ص ۸۰۸ ح ۱۰۴۶ بحوالہ جامع المسانید للخوارزمي:۱؍ ۷۸)

عرض ہے کہ مسند الخوارزمی کی اس روایت کا دارومدار أبو علی الحسن بن علی بن محمد بن إسحق دمشقی التمار پر ہے، جس نے اسے علی بن بابویہ اسواری عن جعفر بن محمد بن علی بن الحسن عن یونس بن حبیب عن أبی داود طیالسی کی سند سے روایت کیا ہے۔ (جامع المسانید:۱؍ ۷۸۔ ۷۹)

اس الحسن بن علی کے بارے میں امام ابن عساکر نے فرمایا:
’’حدّث عن علي بن بابویہ الأسواري عن أبي داود الطیالسي بخبر کذب والحمل فیہ علیہ أو علیٰ شیخہ فإنما مجھولان‘‘
’’اس نے علی بن بابویہ اسواری عن ابی داود الطیالسی کی سند سے جھوٹی روایت بیان کی جس کا ذمہ دار وہ یا اُس کااستاد ہیں کیونکہ یہ دونوں مجہول ہیں۔ ‘‘
( لسان المیزان:۲؍ ۲۴۰، ۲۴۱ ، نیز دیکھئے :لسان المیزان :۲؍ ۲۳۶)
سیدنا عبداللہ بن اُنیسؓ چون (۵۴) ہجری میں فوت ہوئے تھے اور امام ابو حنیفہ اَسّی ( ۸۰) ہجری میں پیدا ہوئے تھے۔ دیکھئے: تقریب التہذیب (۳۲۱۶ ، ۷۱۵۳)

اپنی پیدائش سے چھبیس ( ۲۶) سال پہلے فوت ہو جانے والے صحابی سے امام ابو حنیفہ کس طرح حدیث سن سکتے تھے؟ کیا انہی ’ تحقیقات ‘ کی بنا پر انہوں نے ’شیخ الاسلام‘ کا لقب اختیار کیا ہے؟!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
8۔ طاہر القادری صاحب فرماتے ہیں:
’’ حضرت امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ۸۰ ہجری میں پیدا ہوا اور میں نے اپنے والد کے ساتھ ۹۶ ہجری میں ۱۶ سال کی عمر میں حج کیا پس جب میں مسجد ِحرام میں داخل ہوا میں نے ایک بہت بڑا حلقہ دیکھا تو میں نے اپنے والد سے پوچھا یہ کس کا حلقہ ہے؟تو اُنہوں نے فرمایا: یہ عبداللہ بن جَزء زبیدی کا حلقہ ہے۔ پس میں آگے بڑھا اور ان کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : جو اللہ تعالیٰ کے دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے غموں کو کافی ہو جاتا ہے اور اسے وہاں وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔‘‘
( المنہاج السوي ص ۸۰۹ ح ۱۰۴۸، بحوالہ جامع المسانید للخوارزمي ۱؍۸۰، تاریخ بغداد للخطیب البغدادي۳؍ ۳۲ رقم ۹۵۶)


اس روایت کی دو سندیں ہیں:
1۔ ایک میں احمد بن صلت حمانی ہے جو کہ بہت بڑا کذاب تھا۔ (دیکھئے [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%85%D8%AA%D8%AC%D8%AF%D8%AF%DB%8C%D9%86-198/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1%D8%B7%D8%A7%DB%81%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D9%88%D8%B6%D9%88%D8%B9-%D8%B1%D9%88%D8%A7%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%D9%88%DB%8C%D8%AC-%D8%A7%D8%B2-%D8%AD%D8%A7%D9%81%D8%B8-%D8%B2%D8%A8%DB%8C%D8%B1-%D8%B9%D9%84%DB%8C-%D8%B2%D8%A6%DB%8C-2401/#post13874]مضمون ہذا ،روایت نمبر ۶[/LINK])
2۔ الحسن بن علی دمشقی کذاب ہے ۔ (دیکھئے [LINK=http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%85%D8%AA%D8%AC%D8%AF%D8%AF%DB%8C%D9%86-198/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1%D8%B7%D8%A7%DB%81%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D9%88%D8%B6%D9%88%D8%B9-%D8%B1%D9%88%D8%A7%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%D9%88%DB%8C%D8%AC-%D8%A7%D8%B2-%D8%AD%D8%A7%D9%81%D8%B8-%D8%B2%D8%A8%DB%8C%D8%B1-%D8%B9%D9%84%DB%8C-%D8%B2%D8%A6%DB%8C-2401/#post13875]روایت نمبر ۷[/LINK])

اسکے باقی کئی راوی مجہول ہیں اور سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدیؓ اس جھوٹی روایت کے برعکس ۸۵، ۸۶، ۸۷ یا ۸۸ھ میں فوت ہو گئے تھے۔ (دیکھئے: تقریب التہذیب: ۳۲۶۲)
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
9۔ طاہر القادری صاحب نے سیدنا ابو ہریرہؓ کی طرف منسوب سند سے نقل کیا کہ:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شامی سفید ٹوپی تھی۔
( المنہاج السوي ص ۷۶۹ ح ۹۸۳ ، بحوالہ جامع المسانید للخوارزمي ۱؍ ۱۹۸)


اس روایت کا پہلا راوی ابو محمد عبداللہ بن محمد بن یعقوب البخاری الحارثی کذاب ہے۔ اس کے بارے میں امام ابو احمد الحاکم الکبیر اور حاکم نیشاپوری صاحب المستدرک دونوں نے فرمایا: ’’وہ حدیث بناتا تھا۔‘‘ ( کتاب القراء ۃ للبیہقي ص ۱۵۴، دوسرا نسخہ ص ۱۷۸ ح ۳۸۸ وسندہ صحیح إلیہما)

مزید تفصیل کے لئے دیکھئے الکشف الحثیث عمن رُمی بوضع الحدیث (ص ۲۴۸) لسان المیزان ( ۳؍ ۳۴۸۔ ۳۴۹) اور میری کتاب [LINK=http://kitabosunnat.com/kutub-library/article/urdu-islami-kutub/8-ibadaat/102-noor-ul-aenain.html] نُور العینین[/LINK] (ص ۴۳)
نیز اس روایت میں کئی راوی نامعلوم ہیں۔
 
Top