• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر شفیق الرحمن کو کئے گئے چیلنج کی یاد دہانی

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
القول السدید
ابھی میں پہلے ہی سوال کا فیصلہ کرنا ہے باقی تو ویسے بھی تقریبا اسکے تابع ہیں
اب پہلے سوال میں آپ سے چند سوال ہیں انکا ذرا جواب دے دیں
1-کیا آپ پہلے ہیں جنکو عقائد میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ نظر آئی ہے یا ایک آدھ اور بھی ہیں
2-اوپر والے سوال سے ہٹ کر ذرا یہ جواب دیں کہ آپ معاملات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ کی رٹ لگانے والوں کو کہ رہے ہیں کہ تم عقائد و عبادات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ کیوں نہیں دیکھتے یعنی انکے ایک عمل کا دوسرے سے موازنہ کر کے انکو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- اسی طرح اب پہلے آپ سے سوال ہے کہ اپنا موقف تو ان دونوں تحکیم بغیر ما انز ل اللہ کے بارے میں واضح کر دیں کہ کیا آپ تحکیم بغیر ما انزل اللہ عقائد و عبادات میں کفر سمجھتے ہیں یا نہیں- تاکہ ہم بھی پھر آپ کے اقوال کا تضاد عوام پر واضح کر سکیں-
3۔اگر اوپر والے دوسرے سوال میں آپ کا جواب ہاں ہے تو کہنا ہے کہ یہ کفر کا حکم مطلقا تو لگانا ہے لیکن کیا موانع تکفیر کی شرائط دیکھنے کے بعد اس کفر کا حکم معین فرد پر بھی لگا سکتے ہیں
4-تیسرے میں اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو میں عقائد میں اور عبادات میں اہل حدیث کی باتیں بتاؤں گا پھر آپنے ان پر معین کفر کا حکم لگانے والے اہل حدیث علماء کو دکھانا ہے
5-دوسرے سوال کو دیکھتے ہوئے آپ سے سوال ہے کہ اگر وہ لوگ آپکے عقائد میں تحکیم بغیر انزل اللہ میں کفر کا حکم(مطلق یا معین جو آپ کہیں) مان لیں تو کیا آپ بھی انکا معاملات بغیر ما انزل اللہ کا حکم مان لیں گے جیسے مشرکین سے کیا گیا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیڑھی لگا کر آسمان پر بھی چڑھ کر ان کا مطالبہ پورا کر دیں تو یہ نہ مانیں گے- آپ کا کیا خیال ہے
6-اگر اوپر 5 نمبر سوال میں آپ کہیں کہ میں پھر بھی معاملات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ نہیں مانوں گا تو پھر سوال ہے کہ پھر آپ کیا ان کو یہ اجازت دیں گے کہ وہ خود تو کم از کم معاملات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ کے کفر کا عقیدہ رکھ سکیں
7-اگر آپ انکو اجازت نہیں دیتے تو پھر آپکے حافظ سعید کے بھائی حامد کمال الدین اور سعودی مفتی اعظم ابراھیم اور امین اللہ پشاوری وغیرہ کو بھی آپ اجازت نہیں دیں گے اور تکفیری کہیں گے
یہ سوالات کی پہلے کھیپ ہے
القول السدید
محمد آصف مغل

آپ کے سارے اعتراضات اور ان کی وضاحت ان کتب میں موجود ہے۔
جس پر محترم ڈاکٹر شفیق الرحمن صاحب کا قلم خاموش ہوگیا اس پر آپ کیا بات کریں گے؟
یہ قرض ڈاکٹر صاحب پر ابھی باقی تھا کہ اک نئی کتاب بھی قرض کی صورت میں آوارد ہوئی۔
تکفیریوں کے وکیل کی تلبیسات کا رد

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کا تعاقب
 

ایمان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 07، 2013
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
10
آپ کے سارے اعتراضات اور ان کی وضاحت ان کتب میں موجود ہے۔
جس پر محترم ڈاکٹر شفیق الرحمن صاحب کا قلم خاموش ہوگیا اس پر آپ کیا بات کریں گے؟
یہ قرض ڈاکٹر صاحب پر ابھی باقی تھا کہ اک نئی کتاب بھی قرض کی صورت میں آوارد ہوئی۔
تکفیریوں کے وکیل کی تلبیسات کا رد

ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کا تعاقب
جب شیر پنجرے میں تھا تو بھڑکین مار رہے تھے جب بایر نظر آیا تو کہا کہ ان کے جواب کتاب میں دے دیئے ہیں- ویسے میں نے اسی پر علیحدہ بھی موضوع شروع کیا تھا مگر
کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں
محترم اسی بات پر فیصلہ ہو جاتا ہے کہ مین نے اوپر دو پسٹوں میں سوال کیے ہیں آپ اپنی کتاب میں سے اس کا جواب نکال کر یہاں پیسٹ کر دیں
سب کو پتا چل جائے گا کہ کون غلط کہ رہا ہے اور کون سوالوں سے گھبرا گیا ہے
جہاں تک آپ کے سوالوں کے جواب کی بات ہے تو وہ ایک ایک کر کے دینے شروع کر دئے ہیں مگر آپ کو نظر نہیں آئے
چیلنج



پہلے سوال کا جواب لکھا ہے اگر سمجھ آ جائے اور پھر باقی سوال بھی اسی پہلے سوال کے ہی تحت ہیں اور آپ کے عبدل کا پہلا سوال اگر حل ہو جاتا ہے تو تمام سوال حل ہو جائیں گے

 

ایمان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 07، 2013
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
10
آپ کی کتابیں تو ایسی ہیں کہ کھلتی ہی نہیں ویسے بھی جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا
چیلنج

آپ یہاں ایک ایک کر کے سوال پر بحث کرا لیں سب کو پتا چل جائے گا مگر بھاگنا نہیں اگر واقعی ڈرے نہیں تو آپ سوال سے آغاز کر لیں یا میں کر لیتا ہوں بلکہ میں اس کے لئے ایک نیا موضوع شروع کر لیتا ہوں جس میں اسی موضوع پر بند کتابوں کی بجائے لکھ کر یا کاپی پیسٹ کر کے ایک ایک سوال لے کر بحث کا آغاز کرتے ہیں

کیا یہ چیلنج قبول ہے


موضوع یہ رکھ لیں
ڈاکٹر شفیق الرحمن کی تلبیسات پر ایک مباحثہ
اگر اہل چمن یہ گوارا کر لیں
القول السدید
Muhammad Aamir Younus
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم ایمان بھائی آپ کو پہلے بھی گزارش کی تھی کہ ہماری نہیں بلکہ اپنی دعوت کے ہی فائدے کے لئے اپنا لہجہ بہتر کر لیں اللہ آپ کو جزا دے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو امین- جہاں تک آپکی بات ہے تو وہ کچھ مبہم سی ہے اگر واضح کر دیں تو اللہ جزا دے امین
 

ایمان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 07، 2013
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
10
محترم ایمان بھائی آپ کو پہلے بھی گزارش کی تھی کہ ہماری نہیں بلکہ اپنی دعوت کے ہی فائدے کے لئے اپنا لہجہ بہتر کر لیں اللہ آپ کو جزا دے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو امین- جہاں تک آپکی بات ہے تو وہ کچھ مبہم سی ہے اگر واضح کر دیں تو اللہ جزا دے امین
جناب تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے آپ دوسری طرف تو رویہ دیکھیں تو پھر میں بھی تو انسان ہوں جذبات میں آ کر کچھ غلط کہ دیتا ہوں تو کون سی بات ہو جاتی ہے آپ دیکھتے نہیں
اور آپ نے بات گول مول کرنے کا الزام لگا کر وضاحت مانگی ہے تو وہ پیش ہے اب آپ بتائے گا کہ میں گول مول کرتا ہوں یا آپ فورم والے گول مول کرتے ہیں
القول السدید نے اپنے استاد عبدل صاحب کے سوالات یہاں لکھے ہیں جو میرے استاد ڈاکٹر شفیق الرحمن کے خلاف ہیں وہ سوالات ایک کتاب میں ہیں میں چونکہ نیا تھا اسکو کھول نہیں سکا تو اسکو کہا کہ یہاں لکھ دو مگر جناب اب مجھے انکا وہ اصل موضوع ایک اور جگہ مل گیا ہے جو یہ ہے


کیا معاملات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ زیادہ سنگین ہے یا عقائد و ایمانیات، عبادات وغیرہ میں


میں وہاں جا کر ہی القول السدید کے استاد کے اپنے استاد کی طرف سے جواب دیتا ہوں اب القول السدید یا ان کے استاد عبدل شفیق الرحمن کے شاگرد کے جوابات دیں وہاں مجھے پتا چلا ہے کہ وہ کسی ارسلان بھائی سے بھی بحث کرتے رہے ہیں انکو بھی وہاں آنے کی دعوت ہے اور آپ عبدہ کو بھی
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
ایمان
میری بحث نہ ہی آپ سے ہے اور نہ ہی کسی ایسے شخص پر جو مکھی پر مکھی مارنے اور اپنی حیثیت منوانے کے چکروں میں ہو۔میں نے کتاب لکھی ہے جس میں ڈاکٹر شفیق الرحمٰن صاحب کے تمام معاملات کا محاکمہ کیا گیا ہے۔بہتر ہے ڈاکٹر صاحب کا جواب لکھنے تک انتظار فرما لیں۔
اگر وہ اس کی ہمت کرتے تو پھر آپ ان سے مشورہ کر کے اس کتاب کا جواب لکھ دیں۔
آپ کو دعائیں ملیں گیں۔ڈاکٹر صاحب کی طرف سے بھی اور میری طرف سے بھی۔
ان شاء اللہ
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مجھے ایک ای میل موصول ہوئی ہے۔ آپ کی نظر کرتا ہوں

القول السدید کی عرض
سب سے پہلے تو میں ڈاکٹر صاحب سے کچھ دریافت کروں گا کہ عرصہ ایک سال گسرنے کو ہے حمیں کوئی ایسی تحریر نہیں ملی س میں عبداللہ عبدل سوالات میں سے کسی ایک کا بھی جواب موجود ہو،یہ صرف میں ہی نہیں ہ ک رہا،بلکہ آپ کے بہت سے پیروکاروں کے بھی یہی تبصرے ہیں۔

اس لیے میں آپ سے گسارش کرتا ہوں کہ بجائے عوام کو مزید پردے میں رکھنے کے،آپ عبداللہ عبدل حفظہ اللہ کے سوالات کے جواب دو ٹوک اور مدلل تحریر فرمائیں ،تاکہ یں ت آپ کا اگلا رد نہ لکھنا پڑے،اور ان تمام کتا کو مارکیٹ کی زینت بنانے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔آپ کی آسانی کے لیے میں وہ تمام سوالات ایک مرتبہ پھر ادھر درج کر دیتا ہوں۔

یہ ہیں وہ بنیادی سوالات جو عبداللہ عبدل حفظہ اللہ نے آل تکفیر سے کئے تھے،جو کہ تالل جواب طلب ہیں۔

ڈاکٹر صاحب یہ سوال بے شک آپ سے نہیں کئے گئے تھے،لیکن چونکہ آپ نے اس پٹاری کو کھولا تھا اس لیے اب آپ پر فرض ہے کہ ان کے مدلل جواب دیں اگر نہیں تو مقدمے کی آخری لائن پڑھ لیں۔

شاگردِ شفیق کا جوابِ عرض
آپ جیسے علماء کے منہ استادِ محترم اس لئے نہیں لگتے کہ انکو بھی آپ جیسا بننا پڑتا ہے جو انکے شیان شان نہیں پس پس انھوں نے مہذب طریقے سے جواب دیے جو راس نہیں آئے اب اپنی زبان میں بھی اسکو دیکھ لیں پہلی قسط میں آپ کے استاد کے پانچ سوالوں کے جواب دیں گے پھر اگلی قسط میں آپ کی باتوں پر بھی گرفت کریں گے ان شاءاللہ

عبداللہ عبدل کا پہلا سوال
کیا معاملات میں تحکیم بغیر ما ازلل اللہ ، عقائد و ایمانیات اور عبادات میں تحکیم بغیر ماازلل اللہ سے زیادہ سنگین ہے؟؟؟

شاگرِ شفیق کا پہلا جواب
پہلے تو یہ بتانا ہے کہ تحکیم بغیر ما انزل اللہ کا لفظ تمام علماء کے نزدیک ایک آصطلاح ہے جو اللہ کے احکامات اورحدود کو دوسروں پر نافذ نہ کرنے کے لئے بولا جاتا ہے جبکہ شرکیہ عقیدہ رکھنا یا شرکیہ اعمال کرنا اسکو شرک کہا جاتا ہے چنانچہ آج تک کسی جاہل عالم نے بھی مشرکین مکہ کو تحکیم بغیر ما انزل اللہ کا مرتکب نہیں کہا بلکہ مشرک کہا ہے جو بذات خود سب سے بڑا ظلم اور کفر ہے

پس کچھ دیر کسی عالم کے ساتھ بھی لگانا چایئے مسٹر پرویز کی طرح قرآن و حدیث کی اصطلاحوں کو اپنی مرضی سے اور اپنے مفادات کے لئے خود نہیں بدلنا چاہئے

البتہ جہاں تک موصوف کسی چیز کی سنگینی کا رونا رو رہے ہیں تو یہ بھی انکا لوگوں کے جذبات کو کیش کروانا ہے یہ تو عام ذہن رکھنے والا بھی جانتا ہے کہ دعوت میں سب سے پہلے ضرورت کو دیکھا جاتا ہے سنگینی کو نہیں مثلا امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے قرٓن کے مخلوق ہونے پر آواز اٹھائی جو ضرورت تھی لیکن بزرگوں سے مانگنے پر آواز نہ اٹھائی جس کی اس وقت ضرورت نہیں تھی اسی طرح محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ نے توحید الوھیت کا علم اٹھایا جو ضرورت تھی اور ساتھ ساتھ حدود بھی نافذ کرتے گئے

بھلا ان سے پوچھیں کہ ایک عالم غیبت سے منع پر درس دے رہا ہو تو کوئی نام نہاد عالم اسکو کہے کہ آپ شرک پر کیوں نہیں درس دیتے- شرک زیادہ سنگین ہے یا غیبت- یہاں تو معاملہ اس سے بھی بڑھ کر ہے استادِ محترم شفیق صاحب کی کتابیں تو اہل حدیثوں کے لئے ہی ہوتی ہیں اور اہل حدیث ہی پڑھتے ہیں جو شرک کا تو انکار کرتے ہیں مگر تحکیم بغیر ما انزل اللہ میں سستی دکھاتے ہیں پس انکے لئے پھر ضرورت کس چیز کی ہوئی باقی عوام کے لئے توحید پر بھی استادِ محترم کی کتابیں بہت موجود ہیں پس اصل میں آپ کو دعوت کے طریقے پر اعتراض نہیں بلکہ جس چیز سے آپ کا روزگار بند ہوتا ہے اسکے لئے تاویلیں کر رہے ہیں

عبداللہ عبدل کا دوسرا سوال
اگر عقائد و ایمانیات اور عبادات میں تحکیم بغیر مازلل اللہ ہی زیادہ سنگین ہے اور قبیح ہے تو پھر اس پر مکفرین کیوں صرف ر آ کئے ہوئے ہیں؟؟؟

شاگرِ شفیق کا دوسرا جواب
عقائد و ایمانیات میں تحکیم کی غلط اصطلاح کا اوپر بتا دیا ہے کہ اسکی جگہ شرک و بدعت ہوتی ہے اور اس پر استادِ محترم کی کافی کتابیں موجود ہیں

جہاں تک عبادات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ کی غلط اصطلاح نکالی ہے جس سے آپ کی غالبا مراد تقلید ہے تو اسکی سنگینی کے بارے حافظ سعید کے بھائی حامد کمال الدین حفظہ اللہ کی کتاب (فہم دین کا مصدر-سلف خلف یا ذاتی تحقیق) کا حوالہ ہی آپ کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہو گا اور ویسے میرے استادِ محترم نے بھی بڑے سلفی علماء کا موقف اس پر لکھا ہے یعنی تقریبا اکثر اہل حدیث انکے پیچھے نماز پڑھنے کو ٹھیک سمجھتے ہیں- جو آپ کے سنگینی کے جھوٹے رانے کو واضح کرتا ہے البتہ اسکا مناسب طریقے سے رد تو ہر کوئی کرتا ہے اور استاِ محترم بھی کرتے ہیں
پس اگر آپ اسکی سنگینی دلائل سے ثابت کرنا چاہتے ہیں تو اوپر حامد کمال الدین حفظہ اللہ کی کتاب کے دلائل کا ہی رد کر دیں اگر ہمت ہے

ویسے ایک سوال ہے کہ جماعۃ الدعوہ کچھ عرصہ پہلے تک اور کچھ دوسرے کبار اہل حدیث علماء جمہوریت کو کفر کہتے ہیں جو ایک عقیدہ ہے اور وہ اسکو قرآن و حدیث سے ثابت کرتے ہیں اب آپ جیسے نام نہاد عالم کو چیلنج ہے کہ کیا اس عقیدہ کے خلاف جمہوریت کو جائز سمجھنے والے کیا عقائد میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ کے مرتکب ہوئے؟؟؟

اسی طرح ابن باز رحمہ اللہ اور ابن قیم وغیرہ بخاری میں ابوہریرہ کی اس حدیث کا انکار کرتے ہیں جس میں سجدے میں ہاتھ پہلے رکھنے کا حکم ہے اور کہتے ہیں کہ ابوہریرہ نے غلطی سے الٹ کہ دیا اصل میں پہلے گھٹنے رکھنے چاہیئں اور اسی طرح کبار علماء امین اللہ پشاوری وغیرہ امام سے رکوع میں ملنے پر وہ رکعت لوٹانے کے قائل نہیں حالانکہ سورت فاتحہ رہ جاتی ہے یعنی وہ لا صلوۃ لمن لم یقرا بفاتحہ الکتاب کی مخالفت کرتے ہیں تو آپ جیسے نام نہاد علماء سے سوال ہے کہ ان علماء کی ان حرکات کو آپ عبادات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ میں لیں گے؟؟؟ پس عقل کرو

عبداللہ عبدل کا تیسرا سوال
جو لوگ حق پر ہونے کے داعی ہیں اور اللہ کی شرت ا اور حدود اللہ کے اذ ذ کے لئے لڑنے مرنے کو ار ر ہیں تو وہ کیوں صرف ان سے لڑتے ہیں جنہوں نے معاملات میں اللہ کی حدود کا خیال نہیں کیا للانکہ کہ انکے لئے عظیم ترین تالل تو ان لوگوں سے ہونا چاہیئے جو عقائد و ایمانیات اور عبادات میں اللہ کی حدود کو
ا کیا پارا پارا کرتے ہیں جیسا کہ مولانا محمد بن عبدالوھاب نےکیا۔ یہ درست رویہ ہے؟؟؟

شاگرِ شفیق کا تیسرا جواب
یہاں بھی دو چہزوں کو مکس کیا گیا ہے
1-عقائد میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ کی غلط اصطلاح (جو اصل میں شرک ہے)
2- عبادات میں تحکیم بغیر ما انزل اللہ کی غلط اصطلاح (جو اصل میں تقلید ہے) پہلے کا جواب پہلے سوال میں اور دوسرے کا جواب دوسے جواب میں دیا جا چکا ہے

عبداللہ عبدل کا چوتھا سوال
کیا جو لوگ قرآن سنت کی دعوت کو سننے کے باوجود عقائد و ایمانیات اور عبادات میں تحکیم بغیر ما ازلل اللہ کو چپٹے ہوئے ہیں ان پرحجت تمام نہیں ہوگی؟؟؟

شاگرِ شفیق کا چوتھا جواب
اگر اوپر دوسرے جواب میں ابن باز رحمہ اللہ اور ابن قیم وغیرہ پر حجت پوری ہو گئی ہے تو ان پر بھی پوری ہو چکی ہو گی

عبداللہ عبدل کا پانچواں سوال
اگر کوئی معاملات میں تحکیم بغیر ماازلل اللہ کرے تو وہ "طاغوت" کے زمرے میں شامل سمجھا جاتا ہے تو پھر ان لوگوں کے بارے کیا حکم ہوگا جو مذہبی گروہ عقائد و ایمانیات ،عبادات اور معاملات میں تحکیم بغیر ماازلل اللہ کا مرتکب ہو اور اس کی طرف لوگوں کو ہانکے تو کیا وہ بھی "طاغوت" کےزمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

شاگرِ شفیق کا پانچواں جواب
ابن باز رحمہ اللہ وغیرہ نے بھی اپنی بات کی طرف لوگوں کو فتوی میں دعوت دی ہوئی ہے دوسرا حامد کمال الدین کی کتاب میں تو صحابہ رضی اللہ عنھم اور اماموں وغیرہ کا عمل بتایا ہوا ہے کہ انھوں نے بظاہر قرآن و حدیث کے خلاف عمل کیا آپ جیسے نام نہاد علماء سے سوال ہے کہ کیا حامد کمال الدین حفظہ اللہ کی کتاب میں لکھے صحابہ اور امام مالک وغیرہ پر آپ کے طاغوت کا فتوی تو نہیں صادر ہو رہا اسکا پہلے فیصلہ کر دیں باقیوں کو بعد میں دیکھ لیں گے کیونکہ صحابہ ہی جب غلط ہوں گے تو حدیث کی کتابیں غلط ہو جائیں گی جو شیعہ اور منکرین حدیث چاہتے ہیں
 
Top