• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی ۔ مؤلف الجامع الکامل

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
· ہندی تصانیف:
(1)
قرآن کی شیتل چھایا dqjvku dh 'hry Nk;k

طبع اول: دہلی ۱۹۷۷م
یہ کتاب ہندی زبان میں ہے۔ اس میں پڑھے لکھے ہندوؤں کے لیے ان کے مخصوص مزاج کی مناسبت سے اسلام کی دعوت پیش کی گئی ہے۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں قرآن کی بنیادی دعوت جیسے عقیدہ، عبادات، اخلاقِ حسنہ وغیرہ کا ذکر ہے، اور دوسرے حصے میں پہلی صدی سے لے کر ماضی قریب تک کے ان اصحابِ عزیمت بزرگوں کا ذکر ہے جنہوں نے اسلام کی راہ میں جانی ومالی قربانیوں کی تابناک مثالیں قائم کیں۔
۷۰-۱۹۶۹م میں جب مؤلف جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں زیرِ تعلیم تھے، اسی طالب علمی کے زمانے میں اس کتاب کو مقالات کی شکل میں تحریر فرمایا، اور ’’کانتی‘‘ دہلی میں یہ مقالے شائع ہوتے رہے۔ انہیں مقالوں کو ایک جگہ جمع کرکے کتابی شکل میں دہلی سے ۱۹۷۷م میں شائع کیا گیا۔ اس کے بعد سے اب تک اس کے دسیوں ایڈیشن مختلف جگہوں سے شائع ہو چکے ہیں، جیسے مدھر سندیش سنگم دہلی، قرآن اکادمی ڈمریاگنج سدھارتھ نگر، مکتبہ دار السلام ریاض، جمعیۃ التوحید بمبئی وغیرہ۔ یہ کتاب غیر مسلم حضرات میں کافی مقبول ہوئی۔ سنا ہے کہ اس کا ملیالم اور تمل زبان میں ترجمہ شائع ہو گیا ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
(2) قرآن مجید کی انسائیکلوپیڈیا
طبع اول: دارالسلام، الریاض ۲۰۱۰م
طبع دوم: جمعیت اہل حدیث، دہلی ۲۰۱۰م
طبع سوم: دار الہدی، ممبئی ۲۰۱۱م
طبع چہارم: اسلامک دعوہ سنٹر، دہلی ۲۰۱۲م
طبع پنجم: توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ، بہار ۲۰۱۲م
طبع ششم: صوبائی جمعیت اہل حدیث، ممبئی ۲۰۱۳م
طبع ہفتم: الجامعۃ السلفیۃ، بنارس ۲۰۱۶م
یہ کتاب ہندی زبان میں ہے۔ بر صغیر ہند میں مسلمانوں نے آٹھ صدیوں تک حکومت کی، لیکن انہوں نے اپنے ہم وطن غیرمسلمین کے لیے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے وہ ’’قرآن مجید‘‘ جو کہ ساری دنیا کے لیے رشد وہدایت ہے، کی طرف راغب ہوتے۔
اسی غرض سے محترم ڈاکٹر صاحب نے اس ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تصنیف فرمائی، جو قرآن مجید کے تقریباً چھ سو (۶۰۰) موضوعات پر مشتمل ہے۔ یہ تاریخِ ہند میں اپنی نوعیت کی سب سے پہلی کتاب ہے جو اس موضوع پر لکھی گئی اور لوگوں میں کافی مقبول ہوئی، اور نہایت ہی قلیل مدت میں اس کے سات ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں، اور آٹھواں ایڈیشن مؤلف کی نظرِ ثانی کے بعد جلد ہی طباعت کے اعلیٰ معیار سے مزین ہو کر منظرِ عام پر آنے والا ہے۔
ہندی زبان میں قرآن مجید کے تقریباً دس ترجمے شائع ہو چکے ہیں، لیکن ایک غیر مسلم کے لیے صرف ترجمے کے ذریعے قرآن کی تعلیمات کو سمجھنا مشکل ہے، مگر اس ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ کے ذریعے قرآن کے ہر موضوع کو سمجھنا آسان ہو گیا ہے۔
بعض مسلم دوستوں نے مطالعے کے بعد یہ اصرار کیا کہ اس کا اُردو ترجمہ بھی ہونا چاہیے، کیونکہ بہت سے مسلمان بھی اِن موضوعات سے ناواقف ہیں، ان کی خواہش کے مطابق الحمد للہ اُردو ترجمہ ڈاکٹر عبدالرحمن الفریوائی کے زیرِ نگرانی پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ محترم ڈاکٹر صاحب نے بہت جانفشانی کے ساتھ اس کو اُردوداں طبقے کے لیے تیار کیا۔ امید ہے کہ اس ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ سے عوام وخواص سبھی لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کا انگریزی ترجمہ بھی مکمل ہو گیا ہے، جو ڈاکٹر صہیب حسن (لندن) کی نگرانی میں مراجعت کے مرحلے سے گزر رہا ہے، جلدازجلد اس کو لندن اور امریکہ سے شائع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کیونکہ ڈاکٹر صہیب حسن صاحب کے خیال میں یہ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کتاب ہے جو کسی صحیح العقیدہ مسلمان کے قلم سے لکھی گئی ہے، اس کے بر خلاف یورپ اور امریکہ میں ’’قرآن کی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کے موضوع پر جو کتابیں شائع ہوئی ہیں اُن میں جان بوجھ کر اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کیونکہ ان کے لکھنے والے زیادہ تر یہودی، عیسائی، قادیانی وغیرہ ہیں۔
والحمد للہ رب العالمین، وصلی اللہ علی نبینا وشفیعنا محمد بن عبداللہ وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔

بقلم :
عبد الحلیم بسم اللہ
طالب فی الدکتوراہ
الجامعۃ الاسلامیۃ بالمدینۃ المنورۃ
۲۶؍۶؍۱۴۳۸ھ
۲۵؍۳؍۲۰۱۷م
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
شیخ ضیاء الرحمن الاعظمی حفظہ اللہ کی بابت یہ بات مشہور ہے کہ انہوں نے سید ابو الاعلی مودودی رحمہ اللہ کے کتابچے "دین حق" کو پڑھ کر اسلام قبول کیا ۔
کیا یہ بات درست ہے؟
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
جی درست ہے ۔ اس کتاب کا سب سے پہلے مطالعہ کیا پھر کئی اور کتب کے مطالعے کے ساتھ قرآن کریم کا مطالعہ کیا پھر مسلمان ہوئے ۔
چمنستان حدیث میں مفصل حالات موجود ہیں ۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
*الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل طبع دوم کی خصوصیات*
تألیف
الدکتور المحدث محمد عبداللہ الأعظمی حفظہ اللہ أستاذ الحدیث الشریف و عمیدکلیۃ الحدیث بالجامعۃالاسلامیۃ فی
المدینۃ المنورۃ سابقا والمدرس فی المسجد النبوي
.......
1.اس کتاب میں تمام *صحیح احادیث* کا احاطہ کیا گیا ہے.
2. کتاب میں 67 کتب(مرکزی عناوین )، 5605 ابواب (ذیلی عناوین) اور 16546صحیح احادیث ہیں۔19 جلدوں پر مشتمل صفحات کی تعداد 14736ہے .
*جبکہ پہلی طبع 12 جلدوں میں تھی اب دوسری طبع میں بہت زیادہ اضافے کیے گئے ہیں*

3.ہر باب کے اخیر میں ضعیف روایات کی نشاندہی نیز ہر حدیث کی محدثانہ انداز میں تحقیق کی گئی ہے.
4.یہ دوسرا اڈیشن ہے اب مؤلف کی طرف سے یہی نسخہ معتبر اور حتمی ہے.
5.جاپانی کریم کاغذ اورمضبوط جلد کا اہتمام کیا گیا ہے.
6.رمضان میں یہ کتاب دستیاب ہو گی.
7.رعایتی قیمت 20000ہے۔ ایڈوانس بکنگ جاری ہے.
ناشر
*دار ابن بشیر للنشر والتوزیع*
00923024056187
ڈسٹری بیوٹرز
*مکتبہ بیت السلام. کتاب سرائے*

54279271_2016316518478791_168607595563581440_n.jpg
 
Top