محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
لیکن شاہد نزیر بھائی،آپ کی پوسٹ میں تنقید برائے اصلاح کا کوئی پہلو تو نہیں چھپا تھا،بلکہ آپ نے تو صراحتا یہ بھی نہیں لکھا تھا کہ آپ کو اعتراض ہے بلکہ آپ نے لفظ "بہتوں" استعمال کیا ،تو میں ان بہتوں کا نام جاننا چاہتا ہوں ،ان بہتوں نے خود کیوں نہیں لکھا ،اپنا پیغام پہنچانے کے لیے آپ کو ہی کیوں استعمال کیا؟ارسلان بھائی اصل بات وہی ہے جو میں بیان کر چکا ہوں۔ آپ یقین کریں وہ پوسٹ کرنے سے پہلے میں بار بار سوچ رہا تھا کہ کروں یا نہ کروں کیونکہ مجھے قوی امید تھی کہ آپ اس تنقید کا برا منائیں گے۔ لیکن پھر یہ سوچ کر کہ میرا دینی بھائی ہے اور بے تکلف بھی تو شاید برانہ مانے میں نے پوسٹ کردی۔
میری اس پوسٹ کے آگے پیچھے آپ کی کوئی پوسٹ تو تھی نہیں جس پر آپ میری اس بات کو تنقید سمجھتے؟
شاہد نزیر بھائی،اگر یہ تنقید آپ کی طرف سے ہوتی تو میں اس کو ہنس کر برداشت کر لیتا بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت تنقید کر کے دیکھ لیں،آخر آپ نے جو لفظ بہتوں استعمال کیا ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی مقصد تو ہو گا جس کو بیان کرنے سے آپ گریز کر رہے ہیں،جبکہ آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ میں نے ہی لکھا ہے تو آپ کی عبارت اس طرح ہونی چاہیے تھی۔
"ارسلان بھائی مجھے آپ کے اس مذاق سے دلی دکھ ہوا ہے"
لہذا آپ لفظ "بہتوں" کی وضاحت کریں۔
یہ کیا ہے شاہد نزیر بھائی،اگر یہ بات میں نہ لکھتا کوئی اور لکھتا تو کیا آپ بڑے چھوٹے کے لحاظ کو قطع نظر کر کے ادب بھول جاتے،یا اگر میں نے غلط لکھا ہے یا آپ پر بہتان لگایا ہے اور غلط کام کیا ہے تو مجھے رعایت دے کر آپ مجھے مزید غلطیاں کرنے سے کیوں نہیں روکنا چاہتے؟یہ بات پڑھ کر پہلے مجھے غصہ آیا لیکن بعد میں بہت دیر تک مسکراتا رہا۔ یہ رعایت صرف آپ کے لئے ہے وگرنہ کوئی اور اس طرح کی بات کرتا تو صورت حال مختلف ہوتی۔
اور آپ کو اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب آپ نے تنقید کی ہے اور کسی نے اس کا جواب دیا ہے تو آپ نے رجوع کیا ہے تو اگر تنقید جائز اور صحیح ہوتی ہے تو رجوع کا کیا مقصد؟بھائی اگر مجھے معلوم ہوتا کہ میں بلاوجہ کسی پر تنقید کر رہا ہوں تو پھر میں تنقید ہی کیوں کرتا میں تو اسی وقت تنقید کرتا ہوں جب میں سمجھتا ہوں کہ یہ صحیح اور جائز ہے۔
اور یہی پیغام میرا بھی آپ کی طرف سے ہی ہے،بلکہ میرے پیغام میں یہ اضافہ بھی ہے کہ شاہد نزیر بھائی کے علاوہ بھی کوئی میری غلطی دیکھے تو مجھے روک ٹوک کرے۔دیکھیں آپ جیسے خیرخواہ بھائی نے بھی مجھے ایسے غلط کام سے نہیں روکا۔ بہرحال یہ آئندہ سے آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ نے مجھ پر کھل کر تنقید کرنی ہے تاکہ میں اگر غلطی پر ہوں تو اپنی اصلاح کرسکوں۔ میں آپ کی یقین دلا دوں کہ میں تنقید پر برا ماننے والوں میں سے نہیں ہوں۔ ان شاء اللہ
آپ نے لفظ "بہتوں" کی وضاحت نہیں کی جس سے مجھے گمان ہوا ہے،ابھی یہ بدگمانی ہے یا صحیح گمانی،یہ تو میں نے نہیں جانتا،اللہ تعالیٰ کو ہی اس کا علم ہے۔دیکھیں میں نے وضاحت کردی ہے اس لئے اب ایسی بدگمانی صحیح نہیں۔
شاہد نزیر بھائی ،لگتا ہے آپ بھی سوچنے سمجھنے کی کنڈیشن میں نہیں ہیں،بھلا میں نے ایسا کب لکھا ہے،میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ فورم کے قوانین کے تحت اگر میں کوئی ایسی بات لکھوں جو اس فورم کے قوانین کے خلاف ہو تو شاکر بھائی میری اصلاح کر دیتے ہیں۔یہ تو مجھے آج آپ کی زبانی معلوم ہوا کہ اپنے محترم شاکر بھائی صحیح اور غلط جاننے کی کسوٹی ہیں اور کسی بات پر ان کی خاموشی اس بات کے صحیح ہونے کی دلیل ہے۔
بے ادبی معاف،آپ کی بعض تحریروں پر شاکر بھائی آپ کی اصلاح کرتے رہے ہیں لیکن آپ نے کم ہی ان پر توجہ کی ہے ،وہ تو اپنا کام پورا کرتے رہے ہیں۔آج سے ہم بھی اپنی تحریریں شاکر بھائی کی خدمت میں پیش کرکے صحیح اور غلط ہونے کا فیصلہ کروالینگے۔
آپ کی پوسٹ فورم قوانین کے خلاف نہیں تھی،انتظامیہ کے افراد غیر جانبدار ہیں ،صرف آپ کی پوسٹ پر اس لیے تنبیہ نہیں کر سکتے تھے کہ یہ ارسلان پر تنقید ہے،محدث فورم کے قوانین سب کے لیے ہیں ،یہ نہیں کہ کسی کے لیے اور اور کسی کے لیے اور،میں نے بھی اپنی پوسٹوں میں آپ کی پوسٹ پر کسی انتظامیہ کے فرد کو آگاہ نہیں کیا،یا رپورٹ نہیں کی کہ یہ مجھ پر تنقید ہے اسے ڈیلیٹ کرو،نہیں قطعا نہیں،محدث فورم پر اپنی رائے کو احسن انداز میں پیش کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ہاں یاد آیا میری جس پوسٹ کا آپ نے برا منایا ہے اس پر بھی تو شاکر بھائی نے خاموشی اختیار کی ہے اور مجھے کوئی تنبیہ نہیں کی۔ کہیں بشری تقاضے کے تحت ان سے کوئی غلطی تو نہیں ہوگئی؟؟؟
جو تحریریں آگ برساتی ہوں وہ "صحیح اور جائز" کیسے ہو سکتی ہیں؟ہم میں اور شاکر بھائی میں بہت فرق ہے۔ ہماری تحریریں اکثر آگ برسا رہی ہوتی ہیں اور شاکر بھائی اپنی تحریروں سے پھول نچھاور کررہے ہوتے ہیں۔
آگ کی فطرت میں شدت،طیش اور جلانا ہے،اور آگ سے ہمیشہ عقلمند انسان دوربھاگتا ہے،آپ کوشش کریں کہ آپ کی تحریروں سے پھول برسیں ،کیونکہ پھولوں کی خوشبو انسان کو اپنی طرف مائل کرتی ہے اور انسان پھول کی خوشبو سونگھنے کے لیے اپنے جسم کے نازک ترین حصے "چہرے" کی طرف لے جاتا ہے۔
لاحول ولا قوۃ الا باللہچلیں کوشش کرونگا کہ شاکر بھائی کی اندھی تقلید کرسکوں۔