• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈبل الفاظ پرگر شد کا اعر باب نہ لگا ہو تو اس کا کیسے پتا چلتا ہے

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
کسی لفظ پر موجود شد سے پتا چلتا ہے کہ وہ ڈبل ہے۔اگر شد کا اعر باب نہ
لگا ہو تو اس کا کیسے پتا چلتا ہے کے فلانہ لفظ ڈبل ہے(یعنی مدغم) اور فلانہ نہیں
مثال کے طور پر مدّحقیقیت میں مدد سے بنا ہے
دّ
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
بھائی جان جو اہل زبان ہوتے ہیں انکو بغیر اعراب کے پہچان ہو جاتی ہے اسی طرح جو غیر زبان والے اسکی گرائمر اور لغت سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں انکو بھی بغیر اعراب کے پتا چل جاتا ہے البتہ عام آدمی اسکو سمجھ نہیں سکتا اسی لئے یہ اعراب کا معاملہ کیا جاتا ہے
اب عربی میں چونکہ دو جملوں کے ملانے کے نحو کے اصولوں میں بھی اعراب کا سہارا لیا جاتا ہے اس لئے اس میں اعراب کی ضرورت زیادہ پڑتی ہے ورنہ حقیقتا یہ اعراب کا پتا ہونا ہر زبان میں اہم ہوتا ہے
مثلا انگلش میں but کو "بَٹ" اور put کو "پُٹ" پڑھتے ہیں لیکن عام آدمی کو پہلے بٹ پڑھائیں تو آگے وہ پُٹ کو بھی اسی طرح پَٹ پڑھ دے گا
اسی طرح اردو میں "موتی چور" اور "جوتی چور" کو دیکھیں بغیر اعراب لگائے دونوں میں صرف شروع کا حرف علیحدہ ہے باقی سب کچھ ایک جیسا ہے یعنی شروع میں میم اور جیم کا فرق ہے باقی سب ایک ہے اب ان دونوں کو ایک جیسا نہیں پڑھتے کہ بلکہ ایک کو مجہول پڑھتے ہیں یعنی مُوتی چور کو مجہول پڑھتے ہیں حالانکہ اعراب کوئی نہیں لگا اور جُوتی چور کو معروف پڑھتے ہیں
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ بعض دفعہ اعراب نہ لگا ہو تو ایک سے زیادہ اعراب کے احتمالات بھی ہو سکتے ہیں جسکو پھر آگے پیچھے سیاق و سباق سے متعین کیا جاتا ہے اور کبھی تو سیاق و سباق سے بھی متعین نہیں کیا جا سکتا تو اس وقت مطلق چھوڑ دیا جاتا ہے
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
اسی طرح جو غیر زبان والے اسکی گرائمر اور لغت سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں انکو بھی بغیر اعراب کے پتا چل جاتا ہے
عبدہ بھائی مثلا کسی جگہ عربی تحریر میں مدّآجائے مجھے یہ بھی نہ معلوم ہو کے یہ مدد سے بنا ہے۔ تو کون سے قواعد سے میں اس کا پتا لگاؤ کے یہ مدد سے بنا ہے عربی مجھے آتی ہے۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
عبدہ بھائی مثلا کسی جگہ عربی تحریر میں مدّآجائے مجھے یہ بھی نہ معلوم ہو کے یہ مدد سے بنا ہے۔ تو کون سے قواعد سے میں اس کا پتا لگاؤ کے یہ مدد سے بنا ہے عربی مجھے آتی ہے۔
بھائی میں نے اوپر مثال دی ہے کہ جسکو اردو آتی ہے وہ موتی چور اور جوتی چور میں فرق کر سکتا ہے پس جسکو عربی جتنی اچھی آتی ہو گی وہ اتنا ہی بہتر فرق کر سکے گا
مد وغیرہ کا فرق سمجھنے کے لئے آپ کو مختلف چیزوں کا علم ہونا ضروری ہے مثلا ممکنہ مادے کون کونسے ہو سکتے ہیں وہ لفظ فعل اسم حرف میں سے کیا ہو سکتا ہے اسکا ممکنہ صیغہ کیا کیا ہو سکتا ہے پس اگر آپ کو میم اور دال سے بننے والے ممکنہ الفاظ اسنکے صیغے اور سیاق و سباق کے تحت نحو کے استعمال ہونے والے قواعد کا بہتر علم ہے تو آپ کو یہ سمجھنا مشکل نہیں ہو گا کہ یہاں مد پہ شد کیوں پڑھنی ہے لیکن یاد رکھیں اسکے لئے کوئی ایک سادہ سا اصول نہیں ہے بلکہ اسکے لئے سارے اصولوں کا چوہے وہ صرف کے ہوں نحو کے ہوں یا وکیبولاری (لغت) کا معاملہ ہو اور پریکٹس ہو تو تب ہی یہ ہو سکتا ہے پس میں یا کوئی اور آپ کو ایک اصول نہیں بتا سکتے جو ہر جگہ آپ فٹ کر سکتے ہوں اسکے لئے میں آپکو بہتر (72) اصول بھی بتا دوں تو مکمل عبور حاصل نہیں کر سکتے
اسکو میں ایک مثال سے سمجھاتا ہوں اوپر میں نے تین جگہوں کو ہائیلائٹ کیا ہے جس میں بہتر لکھا ہوا ہے اب یہ لفظ بہتر (72) یعنی تا کے اوپر شد سے بھی پڑھا جا سکتا ہے اور بہتر یعنی تا کے اوپر زبر سے بھی پڑھا جا سکتا ہے پہلی دو جگہ یہ تا پہ زبر سے پڑھا جائے گا اور تیسری جگہ تا پہ شد سے پڑھا جائے گا
اب آپ مجھے کوئی ایک قاعدہ بتا دیں کیونکہ آپ اردو تو جانتے ہی ہیں ذرا مجھے وہ قاعدہ بتا دیں جس سے ایک اردو سیکھنے والا یہ سمجھ جائے کہ تا پہ زبر کب پڑھیں گے اور شد کب پڑھیں گے جزاکم اللہ خیرا
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
عربی قواعد کا ماہر خود پتہ لگا لیتا ہے کہ اسے کیا پڑھا جائیگا خواہ شد ہو یا نہ ہو ۔ بسا اوقات کتابت کی غلطی بھی ہوجاتی ہے اسے بھی وہ قواعد کی رو سے صحیح کرلیتا ہے ۔لیکن جسے قواعد کا علم نہ ہو وہ صحیح کو بھی غلط پڑھتا ہے ۔
 
Top